فہرست الطاہر
شمارہ 49، محرم 1429ھ بمطابق فروری 2008ع

نعت رسول مقبول صلّی اللہ علیہ وسلم

 

ہمیں نبی نے یہ تحفہ دیا مدینے میں
خدا کا راستہ ہم کو ملا مدینے میں

یہ معجزہ بھی میرے مصطفیٰ نے دکھلایا
کہ میرے جیسا گدا آگیا مدینے میں

کہ نامراد کوئی بھی نہیں گیا اب تک
سوال پورا جہاں کا ہوا مدینے میں

کہیں قیام کریں بھی کس طرح آخر
خدا کے بندوں کا ہے آسرا مدینے میں

محمد عربی کی مثال کوئی نہیں
ثبوت اس کا ہمیں مل گیا مدینے میں

گناہگارو چلو ہم بھی مل کے آتے ہیں
خدا مدینے میں ہے مصطفیٰ مدینے میں

وہ خوش نصیب ہے ذیشان ساری دنیا سے
جو ایک بار گیا اور رہا مدینے میں

ذیشان احمد خان، حیدرآباد