
فہرست | الطاہر شمارہ 49، محرم 1429ھ بمطابق فروری 2008ع |
تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاںانچارج علامہ الطاف حسین میمن طاہری
سالانہ عرس مبارک حضرت سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہٗمؤرخہ 25,24,23 نومبر بروز جمع، ہفتہ، اتوار دربار اللہ آباد شریف کنڈیارو میں قطب دوران، غوث زمان، مجدد دین وملت پیر طریقت رہبر شریعت خواجہ خواجگان حضرت سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہٗ نقشبندی مجددی کا چوبیسواں بین الاقوامی روح پرور سالانہ عرس مبارک منایا گیا جس میں پاکستان اور بیرون ممالک سے اہل دل اور اہل ذکر فقراء علماء و مشائخ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس بابرکت عرس مبارک کا آغاز 23 نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز مغرب مزار شریف پر افتتاحی تقریب سے ہوا۔ اس افتتاحی تقریب میں حضور قبلہ عالم سیدی مرشدی حضور سجن سائیں مدظلہ العالی شریک ہوئے تلاوت و نعت کے بعد منقبتوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ 24 نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز فجر سیدنا و مرشدنا حضور قبلہ عالم دامت برکاتہم العالیہ نے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو ذکر قلبی کی نعمت سے نوازا۔ اس کے بعد مراقبہ ہوا۔ پورا دن تلاوت، نعت و منقبت کا سلسلہ جاری رہا اور مختلف علماء کرام، خلفاء اور تنظیمی عہدیداروں نے خطابات کیے۔ بعد از نماز عصر طریقہ عالیہ طاہریہ بخشیہ نقشبندیہ کے طریقہ کار کے مطابق لنگر مبارک ہوا۔ بعد از نماز عشاء حضور قبلہ عالم نے اپنے دست مبارک سے جامعہ عربیہ غفاریہ اور جماعت کے دیگر مدارس کے علماء کرام اور حفاظ کرام کو دستار بندی سے نوازا جس میں جامعہ عربیہ غفاریہ کے فارغ تحصیل شدہ 25 علماء کرام بھی شامل تھے۔ 25 نومبر بروز اتوار بعد نماز تہجد تا فجر و بعد نماز فجر شمس العارفین حضور سوہنا سائیں کے ایصال ثواب کے لیے ختم قرآن پڑھا گیا۔ اس کے بعد ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعد ازاں سیدی و مرشدی حضرت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے اجتماعی خصوصی دعا فرمائی۔ دعا کے بعد نعت و منقبت پڑھی گئی۔ دوران منقبت پورے مجسمے پر جذب کی کیفیت طاری تھی، عجیب روح پرور سماں تھا۔ نعت و منقبت کے بعد ڈاکٹر منور حسین بھرگڑی طاہری اور لندن سے آئے ہوئے حضور قبلہ عالم کے خلیفہ جناب قمر الہاشمی نے خطابات کیے۔ اس کے بعد صاحبزادہ محمد جعفر طاہر نے بھی اپنے تاثرات بیان کیے۔ آخر میں سالار سلسلہ نقشبند مجدد دوران پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ خواجگان محمد طاہر المعروف محبوب سجن سائیں قلبی و روحی فداہ کا نورانی خطاب ہوا۔ دوران خطاب ایسا محسوس ہورہا تھا کہ رحمت الٰہی کی برسات ہورہی ہے اور محفل پر روحانی چادر تنی ہوئی ہے۔ بعد از خطاب حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں کی دعا سے اس روحانی اور نورانی عرس مبارک کا اختتام ہوا۔ (رپورٹ: الطاف حسین طاہری)
سلیکشن برائے 2008ءمؤرخہ 09-01-2008ء بروز بدھ بعد نماز عشاء روحانی طلبہ برانچ مولا مدد کی سلیکشن برائے 2008ء ہوئی جس میں صدر: شکیل احمد طاہری، نائب صدر: محمد نعیم طاہری، جنرل سیکریٹری: بلاول علی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: عبدالعزیز قریشی طاہری، فنانس سیکریٹری: محمد عامر طاہری، پریس سیکریٹری: محمد نعمان قریشی طاہری، معاون پریس سیکریٹری: عبدالحکیم طاہری، اطلاع سیکریٹری: محمد ارسلان طاہری، معاون اطلاع سیکریٹری: سجاد علی طاہری، آفیس سیکریٹری: محمد عمیر طاہری، معاون آفیس سیکریٹری: غلام رسول طاہری کی سلیکشن ہوئی۔ رپورٹ: شکیل احمد طاہری
عظیم الشان محفلمؤرخہ 7 دسمبر 2007ء بروز اتوار گلشن حدید فیز 1 میں روحانی طلبہ جماعت کے زیر اہتمام عظیم الشان پروگرام منعقد ہوا۔ خصوصی خطاب خلیفہ سائیں رحمۃ اللہ قریشی صاحب نے فرمایا۔ پروگرام کے آخر میں نئے دوستوں کو ذکر قلبی کی اجازت دی گئی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔ رپورٹ: فقیر مہر علی مغل طاہری۔۔ ضلع ملیر
عظیم الشان محفل ذکر و نعتمؤرخہ 16 دسمبر 2007ء بروز پیر گلشن حدیدفیز 1 میں حضور بخش شیخ طاہری نے اپنے والدین کے ایصال و ثواب کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیا، جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی اور خصوصی خطاب سائیں رحمت اللہ قریشی نے فرمایا۔ آخر میں نئے دوستوں کو ذکر قلبی کی اجازت دی گئی اور لنگر سے ان کی تواضع کی گئی۔ رپورٹ: فقیر مہر علی مغل طاہری۔ ضلع ملیر کراچی
سلیکشنجماعت اصلاح المسلمین برانچ گوٹھ خان محمد بوزدار کی سال 2008ء کے لیے عہدیداران کی سلیکشن کچھ اس طرح کی گئی۔ صدر: مولانا علی خان بوزدار، نائب صدر: مولانا محمد اویس طاہری، جنرل سیکریٹری: فقیر ابوبکر طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: منور علی طاہری، فنانس سیکریٹری: حفیظ اللہ طاہری، اطلاعات سیکریٹری: فقیر مقبول احمد طاہری، پریس سیکریٹری: ارشاد بوزدار طاہری، لائبریری سیکریٹری: عبدالصمد طاہری، آفیس سیکریٹری: مقصود احمد طاہری۔ رپورٹ: ارشاد بوزدار طاہری۔۔ ٹنڈوالہیار
روحانی طلبہ جماعت برانچ المرکز روحانی کی سلیکشن برائے سال 2008مؤرخہ 24 دسمبر 2007ء بروز پیر بعد نماز عشاء روحانی طلبہ جماعت برانچ المرکز روحانی کی سلیکشن برائے سال 2008 کے لیے روحانی طلبہ جماعت ضلع غربی کی زیر صدارت خلیفہ حاجی محمد حنیف طاہری المرکز روحانی میں منعقد ہوئی۔ سلیکشن سے قبل روحانی طلبہ جماعت کراچی ڈویژن کے سابقہ پریس سیکریٹری محمد رفیق طاہری ضلع غربی کے صدر محمد رضوان طاہری نے روحانی طلبہ جماعت کی اہمیت کے موضوع پر لیکچر دیے۔ بعد ازاں عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا۔ صدر: محمد اسماعیل طاہری، نائب صدر: محمد وسیم طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد عارف طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد وقار طاہری، اطلاعات سیکریٹری: محمد عاصم طاہری، نائب اطلاعات سیکریٹری: محمد فیضان طاہری، فنانس سیکریٹری: محمد نوید طاہری، نائب فنانس سیکریٹری: سید احمد علی طاہری، پریس سیکریٹری: سید عبدالحمید طاہری، لائبریری انچارج: محمد امتیاز طاہری۔ سلیکشن کے بعد خلیفہ حاجی محمد حنیف طاہری نے خصوصی دعا کی۔ بعد میں لنگر طاہری کھلایا گیا۔ اس عظیم الشان پروگرام میں قرب وجوار سے کثیر تعداد میں فقراء نے شرکت کی۔ رپورٹ: سید عبدالحمید طاہری۔ مہاجر کیمپ کراچی
ماہوار جلسے کی رپورٹزیرصدارت: حضرت علامہ مولانا خلیفہ محمد یوسف چنہ طاہری۔ تلاوت حافظ منیر احمد آلکھانی طاہری۔ نعت مولوی مولا بخش آلکھانی طاہری، فقیر حافظ منظور احمد آلکھانی طاہری، فقیر محمد ارشاد جوکھیہ طاہری۔ منقبت حافظ منیر احمد آلکھانی طاہری۔ خصوصی خطاب و مراقبہ فقیر حافظ منیر احمد آلکھانی طاہری جلسے میں تقریباً 25 دوستوں نے شرکت کی۔ آخر میں صلوٰۃ وسلام سے جلسے کا اختتام ہوا۔ رپورٹ: جنرل سیکریٹری حافظ منیر احمد آلکھانی۔۔ ج ا م برانچ عبد اللہ گوٹھ بن قاسم ٹاؤن کراچی
ماہانہ پروگراممؤرخہ 07-12-2007 کو ماہانہ جمعۃ المبارک ہوا جس میں جمعۃ المبارک پر نعت شریف عبدالمجید طاہری نے پیش کی اور خصوصی خطاب جناب محمد عاشق طاہری نے فرمایا اور بعد از جمعہ مراقبہ ہوا اور لنگر کھلایا گیا اور مؤرخہ 30-11-2007 کو جمعۃ المبارک پر بورے والا برانچ میں حکیم محمد شمس کے توسط سے محفل ہوئی جس میں کافی لوگوں نے شرکت کی بعد از دعا پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔ رپورٹ: محمدحفیظ طاہری وہاڑی
ہفتہ وار پروگراممؤرخہ 06-12-2007ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچا اسٹاپ گڈاپ ملیر کی جانب سے عظیم الشان روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی درس خلیفہ حضرت علامہ مولانا سائیں امام علی طاہری کا ہوا۔ اس کے بعد مراقبہ ہوا۔ رپورٹ: صاحبڈنو جوکھیو طاہری۔ پریس سیکریٹری ج ا م بندیچا
میٹنگمؤرخہ 03-12-2007 بروز اتوار بعد نماز عشاء مدرسہ طاہریہ نقشبندیہ عمرکوٹ میں فقیر محمد عالم کی صدارت میں میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں ماہوار پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مشورے کئے گئے۔ اور آخر میں دعائے خیر کی گئی۔ غلام مرتضیٰ طاہری عمر کوٹ۔۔ پریس سیکریٹری ج ام عمر کوٹ
اہم اجلاس29 نومبر 2007ء بروز جمعرات روحانی طلبہ جماعت برانچ بھریا روڈ کا اہم اجلاس بمقام غفاریہ مسجد یاسین کالونی بھریا روڈ میں زیر صدارت جناب ڈاکٹر محمد اشرف ملک صاحب کی ہوا۔ جس میں نئی باڈی برائے سال 2008ء کے لیے عہدیداروں کے نام زیر غور آئے۔ آخر میں برانچ کا ریکارڈ چیک کیا گیا اور دعائے خیر اور مراقبہ کیا گیا۔ رپورٹ: ماجد خان راجپوت۔ جنرل سیکریٹری رط ج بھریا روڈ
روحانی محفلروحانی طلبہ جماعت اور اصلاح المسلمین کے مشترکہ تعاون سے ایک محفل جامع مسجد صدیقیہ طاہریہ نصیر آباد میں منعقد کی گئی۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد علامہ مولانا محمد اسلم پنہور طاہری نے خطاب کیا۔ اس پروگرام میں روحانی طلبہ جماعت واصلاح المسلمین کے عہدیداروں اور ممبروں کے علاوہ گاؤں والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ رپورٹ: مسعود احمد طاہری
مدرسہ کی سالگرہروحانی طلبہ جماعت ضلع لسبیلہ کا قائم کردہ مدرسہ فیضان طاہریہ کی پہلی سالگرہ کی خوشی میں قرآن پاک کی عظمت اور نماز کی اہمیت کے موضوع پر 20 نومبر 2007 بروز بدھ بعد از نماز عشاء گوٹھ دراڑ پور بیلہ میں پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں جماعت اصلاح المسلمین صوبہ بلوچستان کے صدر حاجی محمد یعقوب طاہری، روحانی طلبہ جماعت ضلع لسبیلہ کے صدر عبدالرشید گدور طاہری، جنرل سیکریٹری عبدالشکور خاصخیلی طاہری و دیگر اہل ذکر نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا محمد صدیق طاہری، حافظ محمد انور قمبرانی طاہری اور مولوی نور محمد گدور نعیمی نے کیا۔ پروگرام ہٰذا میں لنگر عام بھی کیا گیا۔ رپورٹ: نمائندہ الطاہر۔۔ لسبیلہ
ضلع ٹنڈو الہیار کی تنظیمی سرگرمیاںجماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈو الہیار کی جانب سے مؤرخہ 17 نومبر 2007 بروز جمعۃ المبارک بعد نماز مغرب تا عشاء مرکز غفاری مسجد میر شاہ محمد گوٹھ میں عظیم الشان ماہانہ روحانی اجتماع رکھا گیا جس کی سرپرستی خلیفہ غلام مصطفی نقشبندی طاہری صاحب نے فرمائی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور ہدیہ نعت و ہدیہ منقبت کے بعد علامہ مولانا محمد عثمان طاہری صاحب نے درس قرآن فرمایا۔ آخر میں تمام احباب کو سالانہ عرس مبارک کی دعوت دی گئی اور حلقہ ذکر و مراقبہ ہوا اور تمام احباب کو لنگر کھلایا گیا۔ جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈو الہیار کا ہفتہ وار پروگرام مورخہ 3 نومبر بعد نماز مغرب تا عشاء غفاری مسجد میں شاہ محمد گوٹھ میں ہوا جس کی قیادت خلیفہ غلام مصطفی طاہری صاحب نے فرمائی اور ضلعی عہدیداروں نے تنظیمی رپورٹس پیش کیں۔ آخر میں خصوصی نصیحت خلیفہ غلام مصطفی طاہری صاحب نے فرمائی اور حلقہ ذکر و مراقبہ ہوا۔ آخر میں عالم اسلام کے لیے دعا فرمائی گئی۔ رپورٹ: فقیرشبیر نعمان طاہری۔ ضلع ٹنڈوالہیار
سالانہ عرس کی دعوتمؤرخہ 16-11-2007 بروز جمع گوٹھ غلام حیدر کپری نزد سامارو روڈ جامع مسجد میں مختصر پروگرام کیا گیا۔ جس میں سالانہ عرس مبارک کے اجتماع کی دعوت دی گئی۔ رپورٹ: غلام مرتضیٰ طاہری۔۔ عمر کوٹ
الخادمات طاہریہ برانچ کھنڈو گوٹھ کی ماہانہ وہفتہ وار پروگرامز کی تفصیلمحترم صدر خلیفہ قاری شاہ محمد طاہری اور نائب صدر محترم خلیفہ حبیب الرحمن طاہری کی زیر نگرانی اور ان کی محنت اور توجہ سے کھنڈو گوٹھ کے پانچ محلے کی پانچ انچارجز ہر جمعرات کو بلاناغہ باقاعدگی سے اجتماعی مراقبے، حمد، نعت اور منقبت کی نورانی محافل سجاتی ہیں۔ پیرومرشد کی نگاہ کرم سے ہرماہ کی 10 تاریخ کو فقیرنی آمنہ بی بی مرحومہ کی گھر باقاعدہ میٹنگ ہوتی ہے۔ جس میں ہفتہ وار درس کا امتحان الخادمات سے لیا جاتا ہے۔ یہ سب کام ہماری باقی دو برانچز 1۔ حاجی امام بخش اور 2۔ دنبہ گوٹھ ملیر میں بھی ہورہے ہیں۔ یہ سب محترم صدر صاحب اور محترم نائب صدر کی بہت زیادہ محنت اور توجہ سے ہورہے ہیں۔ رپورٹ: بنت محمد زمان۔ جنرل سیکریٹری الخادمات کھنڈو گوٹھ کراچی
عظیم الشان جلسہ بسلسلہ عرس مبارک حضور سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہبتاریخ 10 نومبر 2007ء کو زیر صدارت خلیفہ محترم قاری شاہ محمد نقشبندی طاہری کے ایک عظیم الشان جلسہ الخادمات طاہریہ کھنڈوگوٹھ کے فنانس سیکریٹری بنت محمد یوسف کے گھر میں منعقد ہوا۔ اس جلسہ میں کھنڈو گوٹھ برانچ کی تمام مرد و خواتین نے شرکت کی۔ جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، اس کے بعد حمد، نعت و منقبت کے گلدستے پیش کئے گئے۔ آخر میں خلیفہ محترم قاری شاہ محمد طاہری نے اپنے محبت بھرے انداز میں تمام مردو خواتین کو نورانی خطاب فرمایا۔ اس جلسہ کا اہم مقصد سالانہ عرس مبارک حضور سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ کی تیاریاں تھیں اورانہوں نے اسی حوالے سے سامعین کو مفید مشوروں سے نوازا۔ رپورٹ: بنت محمدزمان۔ جنرل سیکریٹری الخادمات طاہریہ برانچ کھنڈو گوٹھ کراچی
ماہانہ پروگراممؤرخہ 4 نومبر 2007ء بروز اتوار بعد نماز مغرب مرکز روح الاسلام طاہریہ لاہور کینٹ میں ماہانہ پروگرام منعقد ہوا جس میں تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد حضرت علامہ مولانا خلیفہ حبیب الرحمان طاہری صاحب نے خطاب فرمایا۔ خطاب میں ذکر اللہ خشوع اور خضوع کے متعلق فرمایا۔ اور نئے دوستوں کو ذکر قلبی سے نوازا اور پروگرام کے آخر میں مراقبہ کروایاگیا آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ رپورٹ: سید افتخار الحسن گیلانی طاہری۔ لاہور
وہاڑی کی رپورٹمؤرخہ 02-11-2007 کو ماہانہ جمعۃ المبارک ہوا جس میں جمعۃ المبارک پر خصوصی خطاب جناب محمد عاشق طاہری نے فرمایا اور بعد از جمعہ مراقبہ ہوااور لنگر کھلایا گیا۔ مؤرخہ 19-10-2007 کو مرکز روح الاسلام وہاڑی میں جمعۃ المبارک پر حضرت علامہ مولانا محمد شفیع صاحب خلیفہ مجاز ضلع بہاولپور کا خصوصی روحانی خطاب ہوا۔ مؤرخہ 25-10-2007 کو چک نمبر 68-Dتحصیل یزمان ضلع بہاولپور میں بعد نماز مغرب ایک جلسہ منعقد ہوا جس میں نعت شریف شبیر احمد نیازی آف کراچی اور بیان جناب خلیفہ قمر الہاشمی آف انگلینڈ اور خصوصی بیان حضور قبلہ عالم کا ہوا اور کافی لوگوں نے شرکت کی۔ بعد میں لنگر عام ہوا۔ مؤرخہ 26-10-2007 بروز جمعۃ المبارک مرکز روح الاسلام وہاڑی میں حضرت علامہ مولانا محمد رمضان خلیفہ مجاز فیصل آباد کا خصوصی خطاب ہوا اور کافی لوگوں نے شرکت کی اوربروز ہفتہ کو 97/WB میں پروگرام ہوا۔ جناب خلیفہ صاحب نے خطاب فرمایا اور کافی لوگوں نے شرکت کی اور ماڑی سیرہ میں خلیفہ محمد رمضان صاحب کا خطاب ہوا آپ نے لوگوں کوذکر قلبی عنایت فرمایا اور کافی لوگوں نے شرکت کی۔ بروز اتوار کوماسٹر محمد عاشق کے گھر پروگرام ہوا اور کافی فکراء نے شرکت کی بعد از دعا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ رپورٹ: محمد حفیظ طاہری۔۔ وہاڑی
ضلع وہاڑی کی خبریںمؤرخہ 24 اکتوبر کو حضور قبلہ عالم وہاڑی میں صبح 10 بجے تشریف لائے۔ آپ کی آمد پر روحانی طلبہ جماعت اورجماعت اصلاح المسلمین نے اور کافی لوگوں نے استقبال کیا۔ حضور قبلہ عالم نے ر۔ ط۔ ج اور اصلاح المسلمین کے ضلعی عہدیداران سے ملاقات کی اور کام کو سراہا اس کے بعد حضور قبلہ عالم مرکز میں تشریف لے گئے اور لوگوں سے مختصر خطاب فرمایا اور دعا فرمائی۔ اس کے بعد 11: 45 پر حضور قبلہ عالم بہاولپور تشریف لے گئے۔ 26 اور 27 اکتوبر کو کو سناواں اور مسکین پور میں پروگرام ہوئے۔ رپورٹ: طاہر مقصود طاہری۔ جنرل سیکریٹری ر ط ج ضلع وہاڑی۔
ماہوار پروگراممؤرخہ 26 اکتوبر 2007ء کونورانی مسجد محلہ غریب آباد ساٹھ میل میں جماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت کے مشترکہ تعاون سے ماہوار پروگرام ہوا۔ جس میں خصوصی خطاب جناب خلیفہ محمد حسن اوٹھو طاہری صاحب نے کیا۔ بعد نماز جمعہ حسب معمول نعت خوانی ہوئی۔ آخر میں خلیفہ صاحب نے ذکرکی تلقین کی اور مراقبہ کروایا اور بعد میں لنگر عام ہوا۔ اس پروگرام میں نئے اور پرانے احباب نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ رپورٹ: نیاز حسین لنڈ۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م برانچ ساٹھ میل۔
ضلع ٹنڈو الہیار کی خبریںجماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کی جانب سے مؤرخہ 23 اکتوبر 2007 بروز منگل بعد نماز ظہر پنجاب میں روحانی اجتماعات میں شرکت کے لیے ایک وفد بذریعہ بس روانہ ہوا۔ جسکی قیادت خلیفہ غلام مصطفی نقشبندی طاہری صاحب نے کی اس دورے میں تمام ضلعی عہدیدار موجود تھے ٹوٹل دوستوں کی تعداد تقریباً 30 تھی۔ پنجاب کے تمام پروگراموں میں شرکت فرمائی اور دوستوں کو مشہور مزارات کی زیارت بھی کروائی گئی۔ تمام دوست بہت خوش ہوئے اور ارادہ کیا کہ انشاء اللہ عزوجل ہرسال ایسے پروگرام میں ضرور شرکت فرمائیں گے۔ جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کی جانب سے یکم نومبر 2007 سے ضلع ٹنڈوالہیار میں اور اسکے گرونواح میں چھوٹے بڑے گاؤں میں مختلف مساجد اور چوکوں میں موبائل پروگرام ترتیب دیے گئے۔ جن کی تعداد تقریباً 20 تھی۔ ہفتہ وار پروگرام اور ماہانہ پروگرام اس کے علاوہ ہیں۔ موبائل پروگرام میں جماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کے تمام عہدیداروں نے بہترین کارکردگی دکھائی اور پورے شہر میں پمفلیٹ، اشتہار اور شہر کے چوراہوں پر رنگین بینرز آویزاں کیے گئے اور پورے شہر میں حضور قبلہ عالم کے اصلاحی بیانات کی وڈیو سی ڈیز کیبل کے ذریعے دکھائی گئی اور سالانہ عرس مبارک کی دعوت دی گئی جس میں ٹنڈوالہیار سے کافی بڑی تعداد میں سالانہ عرس مبارک میں لوگوں نے شرکت کی۔ رپورٹ: فقیر شبیر نعمان طاہری۔ ضلع ٹنڈوالہیار
پیغام اولیاء کانفرنسمؤرخہ 20 اکتوبر بروز ہفتہ جامع مسجد نوری محمد کہرکوٹ لاہور کینٹ میں بعد نماز عشاء جناب حافظ محمد طارق طاہری اور عمران طاہری صاحب کی کاوش سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد اولیاء کرام کی تعلیمات سے آگاہ کیا گیا اس پروگرام میں جماعت اصلاح المسلمین، جمعیت علماء طاہریہ اور روحانی طلبہ جماعت کو بھی متعارف کروایا گیا۔ پروگرام میں صوبائی ضلعی اور برانچز سے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی حضور قبلہ عالم کے خلفاء کرام علامہ ڈاکٹر محمد شفیق صاحب (لاہور) اور علامہ عبدالرزاق طاہری صاحب نے بھی شرکت کی۔ آخر میں حضور قبلہ عالم کے خلیفہ حضرت علامہ مولانا ریاست علی طاہری صاحب نے پیغام اولیاء کے موضوع پر خطاب کیا قلبی ذکر سمجھایا اور مراقبہ کروایا۔ آخر میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ رپورٹ: سیدافتخارالحسن گیلانی طاہری۔ لاہورکینٹ
عید ملن پارٹیمؤرخہ 19 اکتوبر بروز جمعہ جامع مسجد ربانی پتھر کالونی میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ پتھر کالونی کی طرف سے عید ملن پارٹی زیر صدارت خلیفہ مولانا محمد مشتاق احمد طاہری اور خصوصی آمد خلیفہ جان محمد طاہری انچارج الخادمین اور خلیفہ مولانا محمد اعظم طاہری اور جماعت اصلاح المسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے صوبائی پریس سیکریٹری نعمت اللہ طاہری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ تحصیل حب اور گڈانی کی جملہ برانچوں کے عہدیداران اور اراکین کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آخر میں خلیفہ مولانا محمد مشتاق نے تمام شرکاء کو عیدکی مبارک باد اور ولی کامل کا مختصر تعارف کرایا اور خلیفہ مولانا محمد موسیٰ منگیانی نے صدارتی خطبہ دیا اور شرکاء کو عید مبارک اور پروگرام پر شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ اور دعائے خیر فرمائی۔ پروگرام صلواۃ وسلام پر اختتام ہوا۔ رپورٹ: بشیر اللہ طاہری۔ جنرل سیکریٹری۔ ج ا م برانچ پتھر کالونی۔
ماہوار پروگرامبتاریخ 14 رمضان المبارک بمطابق 1428 ہجری 27 ستمبر 2007 دارالعلوم بخشیہ انوار مصطفی میں ماہوار پروگرام زیر صدارت جناب مولانا خلیفہ محمد حسن اوٹھو طاہری کے ہاں ہوا۔ خصوصی خطاب مولانا تاج محمد سکندری نے خطاب کیا بعد میں حلقہ ذکر کروایا۔ جناب خلیفہ محمد حسن اوٹھو صاحب نے آخر میں روزے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کا صحیح طریقے سے احترام کرنے کی تاکید کی۔ اس موقعہ پر افطار پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر دارالعلوم بخشیہ انوار مصطفی میں جماعت اصلاح المسلمین کی برانچ کا قیام عمل میں آیا۔ 2007 کے لیے مندرجہ ذیل عہدیدار محترم الحاج ایاز علی چنہ صاحب ضلعی آڈیٹر اور برانچ کے سرپرست جناب خلیفہ محمد حسن اوٹھو طاہری کی مشاورت سے منتخب ہوئے۔ صدر: شاہنواز مغیری، نائب صدر: معشوق علی جمالی، جنرل سیکریٹری: زبیر احمد انڑ، جوائنٹ سیکریٹری: حافظ محمود، فنانس سیکریٹری: علی محمد مگسی، پریس سیکریٹری: ضمیر حسین انڑ، آفیس سیکریٹری: حافظ گل حسن چانڈیو۔ رپورٹ: زبیر احمد انڑ۔ جنرل سیکریٹری ج ا م برانچ دارالعلوم بخشیہ انوار مصطفی نزد حسن جمالی
سالانہ رپورٹ 2007جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچہ اسٹاپ خلیفہ حضرت علامہ مولانا سائیں امام علی طاہری کی سرپرستی میں کام کررہی ہے۔ جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچہ اسٹاپ نے سال 2006 میں ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ الحمد اللہ جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچہ اسٹاپ گڈاپ ملیر نے خلیفہ علامہ مولانا سائیں امام علی کی قیادت میں سال 2007 میں 40 سے زیادہ بڑے تبلیغی جلسے کیے۔ جس میں جلسہ عظمت امام حسین رضی اللہ عنہ، جلسہ عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم، جلسہ درس قرآن، جلسہ گیارھویں شریف، محفل معراج النبی صلّی اللہ علیہ وسلم، محفل یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ، محفل شب قدراور دیگر نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ رمضان شریف کی 30 راتوں کو بعد نما زعشاء جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچا اسٹاپ حضرت علامہ مولانا سائیں امام علی کی قیادت میں پوری گڈاپ ٹاؤن کی مسجدوں ہوٹلوں اور گاؤں میں رات کو تبلیغی پروگرام کیے۔ اورروزانہ عشاء نماز کے بعدجامع مسجد نورانی میں درس قرآن اور مراقبہ ہوتاہے۔ اس کے علاوہ حضرت علامہ مولانا سائیں امام علی مختلف مسجدوں اور گاؤں میں پورا سال بڑی محنت سے تبلیغ کرتے رہے ہیں۔ ہر جمعرات کو ہفتہ وار پروگرام بھی ہوتا ہے۔ رپورٹ: صاحب ڈنو جوکھیو۔ پریس سیکریٹری ج ا م برانچ بندیچا اسٹاپ گڈاپ ملیر
پورے رمضان المبارک کے پروگرامجماعت اصلاح المسلمین و روحانی طلبہ جماعت پاکستان برانچ گولیمار نوابشاہ، بھنگوار کالونی نوابشاہ اور حمیدہ مسجد لائن پار نوابشاہ کے عہدیداران اور اراکین نے جناب خلیفہ مولانا محمد حسن اوٹھو طاہری کی قیادت میں مشترکہ طور پر رمضان المبارک کے فضائل وسائل کے سلسلہ میں نوابشاہ شہر اور اس کے آس پاس کے مندرجہ ذیل مساجد میں بعد نماز فجر نعت خوانی، نصیحت اور ذکر قلبی کی تلقین کے بعد اجتماعی حلقہ و مراقبہ کا اہتمام کیا۔
مندرجہ بالا پروگراموں کے علاوہ ظہر اور عصر نماز کے بعد مختلف مقامات پر پندرہ تبلیغی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا۔ رپورٹ: سکند علی چنہ۔ جنرل سیکریٹری ج ام برانچ گولیمار نوابشاہ
|