
فہرست | الطاہر شمارہ 51، جمادی الاول 1429ھ بمطابق جون 2008ع |
گلہائے رنگ رنگ
پیاری حدیثحضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلّی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلّی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کا طواف کررہے ہیں اور (بیت اللہ سے خطاب کرتے ہوئے ) یہ فرما رہے ہیں کہ تو کتنا عظیم ہے مگر میں اس ذات کی قسم کھاتا ہوں جس کے ہاتھ میں محمد صلّی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے کہ ایک مؤمن کی حرمت اللہ تعالیٰ کے نزدیک یقینا تیری حرمت سے زیادہ عظیم ہے۔ اس کا مال اور خون بھی۔ (سنن ابن ماجہ۔ ابواب الفتن) مرسلہ:سید نصیر الدین شاہ۔ درگاہ اللہ آباد شریف
اقوال حضرت داؤد علیہ السلام
مرسلہ: غلام مصطفی پالاری۔ درگاہ اللہ آباد شریف
اقوال زریں
مرسلہ:محمد رفیق مینگل طاہری۔ تحصیل وڈھ ضلع خضدار
اقوال زریں
مرسلہ : غلام قادر بروہی۔ درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو
یادکبھی کبھی کوئی یاد کوئی بہت پرانی یاد دل کے دروازے پر ایسے دستک دیتی ہے شام کو جیسے تارا نکلے صبح کو جیسے پھول جیسے زمیں پر دھیرے دھیرے روشنیوں کا نزول جیسے روتے روتے اچانک ہنس دے کوئی ملول کبھی کبھی کوئی یاد کوئی بہت پرانی یاد دل کے دروازے پر ایسے دستک دیتی ہے۔ مرسلہ: عبدالشکور ’’گل‘‘ طاہری۔ درگاہ اللہ آباد شریف
بڑے لوگ بڑی باتیں
مرسلہ: سجا د احمد طاہری۔ ماتلی
اک دعاشعلے ہیں تو کیوں ان کو بھڑکتے نہیں دیکھا آنسو بھی ہیں آنکھوں میں دعائیں بھی ہیں لب پر (حبیب جالب) مرسلہ: وقاص احمد طاہری۔ ماتلی
خواب کی حقیقتحدیث شریف : سرکار دوعالم صلّی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ خواب تین طرح کے ہوتے ہیں۔ ۱۔ اچھا خواب: جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشارت ہوتا ہے۔ ۲۔ براخواب: جو شیطان کی طرف سے غم میں ڈالنے کے لیے ہوتا ہے۔ ۳۔ ایسا خواب جس میں انسان کے وساوس اور خیالات نمودار ہوتے ہیں اگر تم سے کوئی ناپسندیدہ خواب دیکھے تو فوراً اٹھ کر نماز پڑھے اور اسے لوگوں سے بیان نہ کرے۔ (بخاری ومسلم، ابوداؤد) مرسلہ: وحید علی بھٹی۔۔ کراچی
معلومات
مرسلہ: حافظ محمد عرفان طاہری۔ میرشاہ کالونی ٹنڈوالہیار
نہیں کوئی
مرسلہ: خادم حسین طاہری آرائیں۔ درگاہ اللہ آباد شریف
اقوال زریں
مرسلہ: غلام مرتضیٰ طاہری۔۔ عمر کوٹ
آنسو
مرسلہ: آنسہ طاہری۔ ڈالمیاں نیول کالونی
علم اور عمل
مرسلہ: زاہدہ طاہری۔۔ ٹنڈوالہیار
مسکرائیےٹکٹ گھر کے سامنے لمبی قطار لگی ہوئی تھی۔ ایک دبلے پتلے آدمی کے پیچھے ایک موٹا تازہ آدمی کھڑا تھا۔ دبلے پتلے آدمی نے موٹے سے کہا یار دھکے تو نہ دو۔ موٹے آدمی نے کہا دھکے کہاں دے رہا ہوں میں تو سانس لے رہا ہوں۔ مرسلہ: عددن گل طاہری۔ ٹنڈوالہیار
ماں کی اہمیتحضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا کہا یارسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ حسن وسلوک کے لائق کون ہے؟ فرمایا تیری ماں۔ پھر عرض کیا اس کے بعد؟ فرمایا تیری ماں۔ پھر عرض کیا اس کے بعد؟ فرمایا تیری ماں۔ پھرعرض کیا اس کے بعد۔ فرمایا تیرا باپ۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ ماں کے تین حصے ہیں اور باپ کا ایک۔ مرسلہ: فقیر محمد جنید سومرو طاہری۔ عارف آرکیڈ کراچی
سنہری باتیں
مرسلہ: آمنہ طاہری، رضیہ طاہری۔ چک نمبر 208 ر۔ ب
سب سے زیادہ
مرسلہ:محمدعالم بروہی طاہری۔ اوتھل بلوچستان
حضرت نوح علیہ السلام
مرسلہ: یاسمین طاہری۔ دنبہ گوٹھ سپرہائی وے ملیر کراچی
قرآنی معلومات
مرسلہ:سائرہ طاہری۔ دنبہ گوٹھ سپر ہائی وے ملیر کراچی
عام معلومات
مرسلہ: عدنان علی طاہری۔ دنبہ گوٹھ سپر ہائی وے کراچی
معلومات
مرسلہ:رضوان علی طاہری۔ مرکز ٹول پلازہ کراچی
چار چیزیںاللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے محبوب صلّی اللہ علیہ وسلم سے کہا میں نے چار چیزوں کو چار چیزوں میں رکھ دیا ہے۔ لوگ اسے دوسری چیزوں میں ڈھونڈتے ہیں۔ ۱۔ میں نے اپنی رضا کو نفس میں رکھ دیا ہے۔ لوگ اسے فریب میں تلاش کرتے ہیں۔ ۲۔ میں نے سکون کو قناعت میں رکھ دیا ہے لوگ اسے دولت میں تلاش کرتے ہیں۔ ۳۔ میں عزت کو اپنی اطاعت میں رکھ دیا ہے لوگ اسے جھوٹے جاہ وجلال میں تلاش کرتے ہیں۔ ۴۔ میں نے خوشی وآرام کو جنت میں رکھ دیا ہے لوگ اسے دنیا میں تلاش کرتے ہیں۔ مرسلہ: محمد سعید موندرہ طاہری۔ حب سٹی
مقدراپنے خیالات پر نظر رکھیے یہ الفاظ کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ اپنے الفاظ پر نظر رکھیے یہ عمل کی صورت اختیار کرلیتے ہیں۔ اپنے اعمال پر نظر رکھیے یہ عادات میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ اپنی عادات پر نظر رکھیے یہ شخصیت کا روپ دھار لیتی ہیں۔ اپنی شخصیت پر نظر رکھیے یہ آپکا مقدر بن جاتی ہیں۔ مرسلہ: فقیر سدھیر طاہری۔ کراچی
ہنسنا منع ہےایک عورت نے تھانے میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے کہا’’ ایک سال ہوگیا میرا بیٹا آلو خریدنے گیا ہے واپس نہیں آیا۔ ‘‘ تھانیدار نے کہا’’محترمہ! آپ آلوؤں کو چھوڑیں کوئی اور سبزی پکالیں۔ ‘‘ مرسلہ: ا بوالعارف طاہری۔۔ اوتھل بلوچستان
اظہار محبتدیکھ کر جسے جی نہیں بھرتا وہ پیر سجن سائیں ایسا ہے معرفت الٰہی کا زینہ وہ پیر سجن سائیں ایسا ہے فیض نبوی کا ہے سینہ وہ پیر سجن سائیں ایسا ہے جو من کو دھوتا کاسے بھرتا وہ پیر سجن سائیں ایسا ہے دل کو بھاگیا نوری چہرہ وہ پیر سجن سائیں ایسا ہے صورت جسکی سوہنے سائیں والی وہ پیر سجن سائیں ایسا ہے جہاں رنگ ونسل کی بات نہیں وہ پیر سجن سائیں ایسا ہے گفتار ہے جس کی لاثانی وہ پیر سجن سائیں ایسا ہے اس عاجز کو ناز ہے جس نسبت پر وہ پیر سجن سائیں ایسا ہے مرسلہ: عبدالرحیم طاہری۔ مولامدد لیاری کراچی
باتیں کام کی
مرسلہ: صائمہ طاہری۔ دنبہ گوٹھ
پانی کی اہمیتپانی آسمان کی طرف اٹھے تو بھاپ، آسمان سے نیچے آئے تو بارش، جم کرگرے تو اولے، گر کر جمے تو برف، پھول کی پتی پر ہو تو شبنم، پتی سے نکلے تو عرق، جمع ہوجائے تو جھیل، بہہ جائے تو ندی، جسم سے نکلے تو پسینہ، آنکھ سے نکلے تو آنسو، حضرت اسماعیل علیہ السلام کے قدموں سے نکلے تو آب زم زم اور رحمت دوجہاں عالم حضرت محمد مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں سے نکلے تو آب کوثر۔ مرسلہ: فریدہ طاہری۔ دنبہ گوٹھ کراچی
قرآن کی خوبیاں اہل کفر کی نظر میں
مرسلہ: حافظ اکبر علی طاہری۔ عمر کوٹ
معلومات انبیاء کرام
مرسلہ: امداد علی بگٹی۔ 18 میل سانگھڑ
معصومیتچھوٹا بچہ باہر سے آیا تو اس کے ہاتھ میں سو کا نوٹ تھا باپ نے فوراً پوچھا یہ تمہارے پاس کہاں سے آیا؟ یہ مجھے گلی میں پڑا ملا ہے۔ بچے نے جواب دیا۔ واقعی گلی میں پڑا ملاہے تم سچ بول رہے ہو؟ باپ نے شکی لہجے میں پوچھا۔ ہاں ابو آپ خود جاکر دیکھ لیں ایک آدمی ابھی تک اسے سڑک پر ڈھونڈ رہا ہے۔ بچے نے معصومیت سے جواب دیا۔ مرسلہ: صنور عبا س طاہری
آتش عشق
مرسلہ: صدام علی طاہری۔ حب ضلع بلوچستان
معلوماتریڈیو سے پہلا کوئز پروگرام 25 مئی 1935 کو نشر ہوا پروگرام کا نام انفارمیشن پلیز تھا۔ فرانس کے بادشاہ لوئیس چہاردہم کا دور حکومت دنیا میں سب سے کم مانا جاتا ہے یہ بادشاہ 2 اگست 1830ء کو صرف 15 منٹ بادشاہ رہا تھا۔ سال میں آٹھ ہزار سات سو ساٹھ گھنٹے، پانچ لاکھ پچیس ہزار چھ سو منٹ اور تین کروڑ پندرہ لاکھ چھتیس ہزار سیکنڈ ہوتے ہیں۔ مرسلہ : محمدحیات لاسی طاہری۔ حب سٹی
حکمت کی باتیںجب مٹی گلاب کے پودے کے ساتھ صحبت کرکے اس کی جڑوں میں آئی۔ پھولوں کی پتیوں کو اپنے میں ضم کیا تو وہ مٹی بھی خوشبوداربن گئی یہی صحبت کا اثر ہے۔ مرسلہ: فقیر ممتاز علی دودا طاہری۔ حب چوکی بلوچستان
نماز کی قدرحضرت حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نماز کے لیے تین خصوصی عزتیں ہیں۔ پہلی یہ کہ جب وہ نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے سر سے آسمان تک رحمت الٰہی گھٹا بن کر چھاجاتی ہے اور اس کے اوپر انوار بارش کی طرح برستے ہیں۔ دوسری یہ کہ فرشتے اس کے چاروں طرف جمع ہوجاتے ہیں اور اس کو اپنے گھیرے میں لے لیتے ہیں اور تیسری یہ کہ ایک فرشتہ پکارتا ہے کہ اے نمازی اگر تو دیکھ لے کہ تیرے سامنے کون ہے اور تو کس سے بات کررہا ہے تو خدا کی قسم تو قیامت تک سلام نہ پھیرے۔ مرسلہ:فریدہ طاہری۔ دنبہ گوٹھ کراچی
مسکرائیےمزاحیہ اداکار نے نجومی سے پوچھا’’کیا میں اگلے جنم میں گدھا بن سکتا ہوں؟ ‘‘ نجومی نے جواب دیا’’ایک ہی روپ بار بار نہیں ملتا‘‘ مرسلہ: حمیر عباس انصاری۔۔ پاٹولی محلہ ماتلی
مسلمانوں کے حقوقایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں۔ ۱۔ جب کوئی بیمار ہوعیادت کرنا۔ ۲۔ جب ملاقات ہوتو سلام کرنا۔ ۳۔ جب دعوت کرے قبول کرنا۔ ۴۔ جب نصیحت چاہے نصیحت کرنا۔ ۵۔ جب اسے چھینک آئے تو یرحمک اللہ کہنا۔ ۶۔ جب کوئی مرجائے تو اس کے جنازے کے ساتھ جانا۔ مرسلہ: سائیں عبدالوہاب۔۔ ماتلی
سائنسی معلوماتبلب کا فلامنٹ ٹنگسٹن وائر سے بنایا جاتا ہے۔ ٹیوب لائٹ کو سائنسی طور پر ’’فلورو سینٹ ٹیوب‘‘ کہا جاتا ہے۔ مقناطیس کو آزادنہ ہوا میں لٹکایا جائے تو یہ ہمیشہ شمالًا جنوباً ٹھہرتا ہے۔ مرسلہ: عبدالواجد طاہری۔ الفلاح مارکیٹ نیو ملتان
نئی زندگیاگر آپ کو کوئی کچھ کرنے کہنے یا محسوس کرنے پر مجبور کردیتا ہے تو یہ آپ میں خودپر قابو نہ ہونے کی نشانی ہے، خود پر قابو رکھنا ایک طاقت ہے اگر آپ اپنے جذبات پر قابو پالیتے ہیں تو آپ طاقتور ہیں۔ جھگڑوں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا دونوں گروہ کچھ نہ کچھ کھودیتے ہیں اگر کچھ نہیں تو اپنا احترام ضرور کھودیتے ہیں۔ مرسلہ: محمد رفیق حنفی۔ کراچی
’’حضرت رابعہ بصریہ ؒ کی دُعا‘‘اے اللہ، اے میرے معبود! میرے ربّ۔۔۔ اگر میں تیری عبادت جہنم کے ڈر سے کرتی ہوں تو تُو مجھے جہنم کا لقمہ بنادے۔ مجھے دھکتے ہوئے دوزخ میں جھونک دے۔ اگر تیری عبادت جنّت کی لالچ سے کرتی ہوں تو مجھے جنّت سے ہمیشہ کے لئے محروم کردے اور اگر میں صرف تجھ سے تیری ذات سے، صرف تیرے لئے عبادت اور محبّت کرتی ہوں تو اے میرے مولا، اے میرے خالق! تو مجھے اپنے جمال ازلی سے محروم نہ کر۔ صائمہ بنت محمّد زمان طاہری۔ برانچ کھنڈوگوٹھ کراچی۔
’’پیاری باتیں ‘‘
زینب مجید طاہری۔ برانچ کھنڈوگوٹھ کراچی۔
انمول موتی
مرسلہ: اختر علی طاہری۔ حب ضلع لسبیلہ بلوچستان
بچوں کی پسندیدہ عادتیں
مرسلہ: سیمیاب طاہری پالاری۔ دنبہ گوٹھ کراچی
حسدامام اصمعی رحمۃ اللہ علیہ بہت بوڑھے ہوچکے تھے لیکن صحت وتوانائی قابل رشک تھی کسی نے پوچھا حضرت آپ کی عمر کیا ہے؟ اصمعی رحمۃ اللہ علیہ نے جواب دیا’’ ایک سو بیس سال‘‘ اس شخص نے حیرت سے کہا ’’اول تو اتنی عمر ہر ایک کو نہیں ملتی اور دوم آپ کی قابل رشک صحت وتوانائی کا آخر کیا راز ہے؟ اصمعی رحمۃ اللہ علیہ نے جواب دیا’’ اس کا کوئی راز نہیں زندگی کی قاتل ایک ہی چیز ہے اور وہ ہے حسد اور میں نے زندگی بھر حسد نہیں کیا۔ مرسلہ: حافظ محمد عاصم آرائیں۔ درگاہ اللہ آباد شریف
اچھی باتیںعلم کے ساتھ عمل اور دولت کے ساتھ شرافت نہ ہو تو دونوں بیکار ہیں۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو اپنے تدبیر اس وقت بھی جاری رکھتے ہیں جب زمانہ ان کا مذاق اڑا رہا ہوتاہے۔ مرسلہ:عبدالواحد خاصخیلی۔۔ حب
نصیحتمذہب حنفی کے بانی امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے بیٹے کے استاد سے پوچھا کہ آپ نے میرے بیٹے کو کیا پڑھایا ہے۔ استاد نے جواب میں کہا سورۃ الفاتحہ۔ یہ سن کر آپ نے استاد کے سامنے چاندی کے پانچ سو درہم رکھ دیے۔ استاد صاحب حیران رہ گئے امام صاحب نے استاد صاحب کی حیرت کودیکھ کر کہا کہ آپ حیران نہ ہوں پانچ سو درہم بہت تھوڑے ہیں یہ سورہ فاتحہ کا معاوضہ نہیں ہوسکتے۔ (تذکرۃ الاولیاء) مرسلہ: مفتی حضور احمد نقشبندی طاہری۔ شکارپور
شیخ سے محبت وعشقجس طرح بری صحبت اثر کرتی ہے۔ اسی طرح غلط قسم کی کتابیں بھی انسان پر بہت زیادہ اثر کرتی ہیں۔ یہ نہیں ہونا چاہیے کہ جو کتاب ہاتھ لگی اسے پڑھنے لگ گئے۔ بلکہ ٹائٹل کو دیکھو یا نہ دیکھومگریہ ضرور دیکھوکہ کس کی لکھی ہوئی ہے۔ اپنے اکابر کی کتابیں پڑھنا بہتر ہے۔ سالک کو اپنے سلوک کی تکمیل کے لیے اپنے مشائخ کی کتابیں پڑھنا زیادہ مفید اور بہتر ہے۔ اپنے شیخ کی کتابیں پڑھنے سے زیادہ فائدہ ہوتاہے۔ سالک کو چاہیے کہ شیخ کی کتابوں میں سے بھی آداب شیخ کے استخصار کی خاطرآداب پر سب سے زیادہ توجہ رکھنی چاہیے۔ مرسلہ:محمد وسیم طاہری۔ مہاجر کیمپ کراچی
سنہری باتیں
مرسلہ:مصباح نورین۔۔ دوکوٹہ تحصیل میلسی ضلع وہاڑی
پرہیز
مرسلہ:حسین بخش بروہی طاہری۔ سندھ یونیورسٹی جامشورو
ایک پیغام نوجوان طلبہ کے نامتھوڑا غور اور فکر کریں کہ 2007ء یعنی آپ کی اس زندگی کا ایک سال کم اور ختم ہوا۔ ہم اور آپ نے کیسے 2007 کو گذارا۔ اس کا توہمیں احساس اور پتا ہی نہیں۔ ابھی بھی وقت ہے کہ سال 2008 کوبہت اچھے طریقے سے گذارنے کی کوشش کریں۔ جو زندگی کا روح اور مقصد ہے اس کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ خطاؤں اور گناہوں سے توبہ طلب کریں۔ گذارش ہے کہ اگر کچھ بھی سمجھ میں نہیں آرہا تو محبوب سجن سائیں کی صحبت کریں۔ یقین کریں کہ دین ودنیا میں کامیابی ہوگی اور اس فانی زندگی کے مقصد کوسمجھنے میں بہت آسانی ہوگی۔ مرسلہ:محمد سلیم طاہری بروہی۔۔ لاڑکانہ
آئی ہنسیایک دوست نے دوسرے دوست سے کہا تم سے میں جلدی نہالیتا ہوں۔ دوسرے نے پوچھا کیسے؟ پہلے نے جواب دیا میں صابن استعمال نہیں کرتا۔ دوسرے نے کہا میں تم سے بھی جلدی نہالیتا ہوں۔ پہلے نے پوچھا وہ کیسے؟ دوسرے نے جواب دیامیں پانی استعمال نہیں کرتا۔ مرسلہ: شکیل احمد طاہری۔۔ مولا مدد لیاری کراچی
|