
فہرست | الطاہر شمارہ 51، جمادی الاول 1429ھ بمطابق جون 2008ع |
تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاںانچارج علامہ الطاف حسین میمن طاہری
سالانہ عرس مبارک حضرت پیر مٹھارحمۃ اللہ علیہمورخہ 30,29 مارچ 2008 بروز ہفتہ، اتوار دربار فقیرپور شریف میں حضرت خواجہ خواجگاں محمدعبدالغفار المعروف پیرمٹھا رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک منایاگیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں ملک و بیرون ملک سے فقراء اہل دل اور اہل ذکر شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ سینکڑوں علماء کرام ومشائخ عظام بھی رونق افروز ہوئے۔ اس بابرکت محفل میں حضور پیر مٹھا رحمۃ اللہ علیہ کے ایصال ثواب کے لیے ہزارہا قرآن شریف پڑھے گئے اور اس کے علاوہ درود شریف اور ادعیات ماثورہ، تسبیح وتہلیل بھی پڑھی گئیں بعد ازاں سیدنا ومرشدنا حضرت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے اجتماعی وخصوصی دعا فرمائی دوران دعا پورے مجموعے پر عجیب کیفیت طاری تھی ہر کوئی اپنے گناہوں کے لیے معافی مانگ رہا تھااور اس امید پر کہ ان بابرکت ہاتھوں کے صدقے خدا تعالیٰ ہمارے گناہ معاف فرمائے گا۔ اس کے بعد نعت ومنقبت پڑھی گئیں دوران منقبت پورے مجمعے پر جذب کی کیفیت طاری تھی نعت ومنقبت کے بعدانگلینڈ سے آئے ہوئے حضور قبلہ عالم کے پیارے خلیفہ علامہ مولانا قمرالہاشمی طاہری اور جماعت اصلاح المسلمین کے صدر علامہ مولانا رحمت اللہ قریشی طاہری صاحب نے خطابات کیے۔ آخر میں سالار سلسلہ نقشبند مجدد دوران پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ خواجگان محمد طاہر المعروف محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کا نورانی وجدانی خطاب ہوا۔ رپورٹ:الطاف حسین میمن طاہری
اوراد و وظائفامام الامت، سراج الملت، قطب دوران، سلطان العارفین حضرت خواجہ محمد عبدالغفار المعروف پیر مٹھا سائیں رحمۃ اللہ علیہ فضلی نقشبندی مجددی کے سالانہ عرس مبارک 30-29 مارچ 2008 کے موقعہ پر عقیدت مندوں نے حضور پیر مٹھا رحمۃ اللہ علیہ کو نذرانہ عقیدت پیش کے لیے ختم القرآن، درود شریف اور دیگر وظائف پڑھے ان کا اعدادو شمار مندرجہ ذیل ہے۔
مذکورہ بالا اعداد وشمار اکٹھا کرنے میں جناب ایڈوکیٹ اصغر علی چنہ صاحب، جناب غلام مصطفی ماٹی۔ جناب قربان علی بروہی۔ جناب نوراحمد عباسی۔ جناب ڈاکٹر ذوالفقار احمد راجپوت۔ سکندر علی چنہ کا تعاون رہا۔ رپورٹ: فقیر محمد حسن اوٹھو نقشبندی طاہری۔ نواب شاہ
عید میلادالنبی صلّی اللہ علیہ وسلمبارہ ربیع الاول کے روز کنڈیارو شہر میں طلبہ طاہریہ کی طرف سے آقا ومولیٰ آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں جلوس نکالاگیا جس کی ابتدا درگاہ اللہ آباد شریف سے ہوئی۔ جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت قبلہ سائیں شہاب الدین لوڑھائی اور مرکزی جمعیت علماء طاہریہ کے صدر صاحبزادہ سائیں محمد جمیل عباسی طاہری نے فرمائی۔ اس جلوس میں علماء کرام میں مفتی محمد ساجد طاہری، علامہ مولانا محمد اسرار طاہری، علامہ مولانا غلام قادر طاہری، نذیراحمد میمن حنفی طاہری اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ اس جلوس میں حضرت علامہ مولانا عزیزالرحمان طاہری صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا۔ اس جلوس کا اختتام سیدی ومرشدی حضور سوہناسا ئیں رحمۃ اللہ علیہ کی مزار پر ہوا۔ آخرمیں لنگر عام ہوا۔ سالگرہ حضور محبوب سجن سائیں23 مارچ بروزاتوار حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کی سالگرہ کے بارے میں پروگرام منعقد کیاگیا اس پروگرام میں جامعہ عربیہ غفاریہ درگاہ اللہ آباد شریف کے جمیع اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت فرمائی۔ اس پروگرام کی ابتدا کلام پاک سے کی گئی۔ نعت، منقبت کے بعد شیخ الحدیث استادالعلماء سائیں عبدالرحمان صاحب اور حضرت علامہ مولانا سائیں محمد عاشق عباسی سائیں نے جمعیت علماء طاہریہ کے صدر صاحبزادہ محمد جمیل عباسی طاہری کی موجودگی میں کیک کاٹا۔ اس کے بعد تمام احباب میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ اس کے بعد سائیں عبدالرحمان صاحب نے دعا فرمائی کہ ہمارے اوپرحضور قبلہ عالم کا سایہ تاقیامت سلامت رہے۔ افتتاح بخاری شریفالجامعۃ العربیۃ الغفاریۃ میں اساتذہ کرام کی نگرانی میں درجہ حدیث کا افتتاح ہوا۔ اس پروگرام کی ابتداء تلاوت کلام پاک سے ہوئی۔ نعت ومنقبت کے بعد استاد العلماء حضرت علامہ مولانا سائیں حبیب الرحمان طاہری صاحب نے درس قرآن دیا۔ اس کے بعد صدر مدرس صاحبزادہ محمد جمیل عباسی طاہری صاحب نے بخاری شریف حصہ اول ودوم کا افتتاح کروایا۔ اس کے بعد حضور قبلہ عالم نے حاضرین محفل کو نصیحت فرماتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جب آپ مدرسے سے فارغ ہوں تو آپ ہر میدان میں نمایاں نظر آئیں پھر چاہے وہ فن ادب ہو یافن سیاست۔ جملہ جماعت کو آپ سے بہت توقعات وابستہ ہیں امید ہے کہ آپ ان توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ آخر میں حضور قبلہ عالم نے طلبا کے لیے خصوصی دعاو نیک خواہشات سے نوازا۔ 9 اپریل کو درگاہ اللہ آباد شریف میں ایک پروگرام روحانی طلبہ جماعت کی طرف سے منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کو حضور قبلہ عالم سیدی ومرشدی سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ سے منسوب کیا گیا۔ تلاوت کے بعد نعت شریف محترم جناب غلام سرور گل اور منقبت محترم جناب عارف مغل طاہری نے پیش کی۔ اس کے بعد علامہ مولانا قمرالہاشمی صاحب نے خطاب کیا۔ آخر میں حضور قبلہ عالم سیدی ومرشدی نے نصیحت فرمائی۔ مرسلہ: نذیر احمد حنفی میمن طاہری۔۔ درگاہ اللہ آباد شریف
جلسہ بیاد شہداء کربلامؤرخہ 19 جنوری 2008ء بروز ہفتہ کو بوقت 9 بجے دن تا ظہر جماعت اصلاح المسلمین برانچ وڈیرہ خدا بخش بلوچ گوٹھ گڈانی کی جانب سے وڈیرہ خدا بخش گوٹھ گڈانی کی مسجد میں شہدائے کربلا رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین کی یاد میں ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا گیا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خلیفہ حضرت علامہ مولانا سائیں محمد موسیٰ منگیانی نقشبندی طاہری نے واقعہ کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آخر میں حلقہ ذکر اور مراقبہ ہوا نئے احباب نے ذکر کا وظیفہ حاصل کیا۔ آخر میں شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ مؤرخہ 19 جنوری 2008ء بروز ہفتہ کو بعد نماز ظہر تا عصر تک ج۔ ا۔ م برانچ گڈانی سٹی کی طرف سے پارک والی مسجد میں ایک جلسہ بیاد شہدائے کربلا منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خلیفہ حضرت علامہ مولانا محمد موسیٰ منگیانی نقشبندی طاہری نے حضرت امام حسین اور آپ کے جاں نثاروں کی قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آخر میں نئے احباب کو ذکر کا وظیفہ دیا گیا۔ اور مراقبہ ہوا۔ مؤرخہ 20 جنوری 2008 بروز اتوار بعد نماز ظہر تا عصر ج۔ ا۔ م برانچ پتھر کالونی حب چوکی کی طرف سے ہرسال کی طرح اس سال بھی جامع مسجد ربانی پتھر کالونی حب میں ایک عظیم الشان شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی۔ تلاوت، نعت، اور منقبت کے بعد علماء کرام حضرت علامہ مولانا سائیں خلیفہ مشتاق احمد نقشبندی طاہری، مولوی بشیر احمد سلیمانی اور آخر میں حضور قبلہ عالم کے پیارے خلیفہ مولانا محمد موسیٰ منگیانی نقشبندی طاہری نے واقعہ کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ آخر میں نئے احباب کو ذکر کا وظیفہ دیا گیا۔ رپورٹ: بشیر اللہ۔ آفیس سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع لسبیلہ
ر۔ ط۔ ج۔ ضلع لاڑکانہ کی سرگرمیاں٭مؤرخہ 20 فروری بروز بدھ نماز عصر پرلاڑکانہ میں تنظیم کا ایک اجلاس مرکزی نائب صدر جناب سلطان احمد سیہڑ کی صدارت میں ہوا۔ جس میں ضلع لاڑکانہ کی باڈی باہمی صلاح مشورہ کے بعد تشکیل دی گئی۔ جس کے مطابق صدر:محترم محمد سلیم بروہی، نائب صدر:محمد طیب طاہری، جنرل سیکریٹری: شکیل احمد ابڑو طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد عمیر بروہی طاہری، پریس سیکریٹری: حافظ عبدالکریم طاہری، فنانس سیکریٹری: محمد رفیق چنہ طاہری۔ آخر میں دوستوں نے سال 2008 کے لیے تنظیمی ترجیحات پیش کرتے ہوئے فرائض سرانجام دینے کا حلف دیا۔ روحانی طلبہ جماعت ضلع لاڑکانہ کی نو منتخب باڈی نے ضلعی برانچز کا دورہ کیا جس میں قافلہ سراء، گجن پور، کرماں باغ، غفاری مرکز، غریب آباد، نوڈیرو، رتوڈیروشامل ہیں۔ تمام برانچوں کی سال 2008 کے لیے نئی باڈی کی سلیکشن ہوئی اور تنظیمی ہدایات دی گئیں۔ رپورٹ: حافظ عبدالکریم شیخ طاہری۔ ر۔ ط۔ ج ضلع لاڑکانہ
سلیکشنمؤرخہ 23 فروری 2008 بروز ہفتہ برانچ حمید آباد کی سلیکشن ہوئی۔ صدر : ماسٹر نذیر احمد بھنگر، نائب صدر ماسٹر احمد دین سومرو، جنرل سیکریٹری: واحد بخش اعوان، جوائنٹ سیکریٹری: ماسٹر قمرالدین ڈیتھا، فنانس سیکریٹری: ماسٹر سوالی طاہری، پریس سیکریٹری: ماسٹر اللہ ڈنا شیخ، آفیس سیکریٹری: ماسٹر صوفی حزب اللہ سلطانی، لائبریری انچارج: مولوی غلام محمد ہوئے۔ سلیکشن 2008 برانچ گوٹھ حاجی اختیار خان جعفر آباد مؤرخہ 6 مارچ کو ہوئی۔ جس میں صدر: حاجی اختیار خان سابقہ تحصیل ناظم، نائب صدر: حاجی نعیم احمد، جنرل سیکریٹری:ماسٹر محمد عباس مینگل طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: ٹیلر محمد ساجد طاہری، پریس سیکریٹری: محمد علی ساجانی، فنانس سیکریٹری: صوفی غلام محمد طاہری، اطلاع سیکریٹری: مولوی عبدالقدوس طاہری، آفس سیکریٹری: حافظ نثار احمد طاہری، انچارج لائبریری : مستری عبدالحمید پیچوہا۔ رپورٹ:ماسٹر سوالی طاہری۔ حمید آباد نصیر آباد بلوچستان
عظیم الشان جلسہجماعت اصلاح المسلمین وارہ سٹی کا ماہوار عظیم الشان اصلاحی پروگرام مؤرخہ 24-02-2008 کو اللہ والی مسجد میں ہوا جس میں نعت و منقبت کے بعد باڈی کا تعارف، ماہوار کارکردگی رپورٹ، سال 2008 کی تنظیمی پلاننگ رپورٹ پیش کی گئی۔ آخر میں خصوصی خطاب مبارک حضرت مولانا عبدالہادی طاہری صاحب نے کیا۔ بعد میں مراقبہ ہوا۔ جماعت اصلاح المسلمین برانچ وارہ سٹی کی سلیکشن برائے سال 2008ء ہوئی جس میں صدر: محترم رکن الدین ابڑو، نائب صدر: حافظ یار محمد چھٹو، جنرل سیکریٹری صاحب خان طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد بخش صاحب، فنانس سیکریٹری: گلزار احمد طاہری، پریس سیکریٹری: اطہر علی طاہری، اطلاعات سیکریٹری: غلام نبی کلہوڑو، آفیس سیکریٹری:ممتاز علی کلہوڑو سلیکٹ ہوئے۔ رپورٹ: اطہر علی طاہری۔
تین روزہ تبلیغی پروگرامتاریخ 27-02-2008 کو عمر کوٹ سے چھاچھرو کے لیے روانگی ہوئی۔ پہلا جلسا چھاچھرو شہر کی جامع مسجد میں ہوا جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعدخطاب حاجی نیاز محمد نے کیا۔ دوسرا جلسہ نیپاڑو منگریا میں ہوا۔ جس میں تلاوت و نعت کے بعد فقیر سکیلدھو طاہری نے خطاب کیا بہت سے احباب نے شرکت کی مراقبہ بھی کیا گیا۔ بعد نماز فجر کوبھی دوسرا جلسہ ہوا۔ تیسرا جلسہ رنپاریو راہماں میں ایک اوطاق میں جلسہ ہوا بہت سے فقراء نے شرکت کی جس میں تلاوت، نعت کے بعد خطاب فقیر سکیلدھو طاہری نے کیا۔ اسی طرح کے ان تین دنوں میں مختلف جگہوں پر 11 جلسے ہوئے۔ رپورٹ: غلام مرتضیٰ طاہری۔ پریس سیکریٹری عمر کوٹ
ماہوار پروگراممؤرخہ 29 فروری بروز جمعہ بعد نماز عشاء ج۔ ا۔ م حاجی محمد برفت محلہ الطاہریہ مسجد میں جلسہ ہوا جس میں خصوصی خطاب علامہ مولانا محمد عالم جت صاحب نے فرمایا۔ اس جلسے میں گاؤں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعد میں نئے آنے والوں ذکر قلبی دیا گیا۔ اس کے بعد لنگر عام ہوا۔ رپورٹ: عبدالکریم طاہری
سلیکشنجماعت اصلاح المسلمین برانچ گوٹھ حاجی محمد برفت محلہ کی سال 2008 کے لیے عہدیداران کی سلیکشن اس طرح کی گئی صدر: حاجی محمد صالح، نائب صدر : فقیر عبدالرسول طاہری، جنرل سیکریٹری: مولوی غلام فاروق طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: فقیر عبدالحسین طاہری، خزانچی: فقیر ریاض حسین طاہری، پریس سیکریٹری: فقیر عبدالکریم طاہری، آفیس سیکریٹری: فقیر عبدالواحد طاہری، اطلاعات سیکریٹری: صدام حسین طاہری۔ رپورٹ: عبدالکریم طاہری۔
سلیکشنمؤرخہ 28-2-2008 بعد نماز عشاء کو جماعت اصلاح المسلمین ضلع بدین کا اجلاس ہوا جس میں جامع غمامہ مسجد ڈگھڑی کی برانچ کی سلیکشن ہوئی جس میں صدر: مولانا منظور احمد طاہری، نائب صدر: سجاد علی تبسم طاہری، جنرل سیکریٹری: قاری محمد اسلم طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: حافظ عدنان طاہری، پریس سیکریٹری: حاجی ذوالفقار علی طاہری، اطلاعات سیکریٹری: مولانا محمد اسلم جروار طاہری، فنانس سیکریٹری: مولانا خادم حسین طاہری، آفیس سیکریٹری: محمد اسلم طاہری، لائبریری انچارج: فقیر فتح محمد منتخب ہوئے۔ رپورٹ: فقیر رحیم بخش طاہری۔ ج۔ ا۔ م ضلع بدین
سلیکشنمؤرخہ 18 جنوری 18-2-2008 کو بعد نماز عصر روحانی طلبہ جماعت برانچ بھنبھور کی سلیکشن برائے سال 2008 ہوئی جس میں صدر: فقیر جان شیر جوکھیو طاہری، نائب صدر:مولانا منزل مراد جوکھیو طاہری، جوائنٹ: سیکریٹری: محمد سلیم نور چوہان طاہری، پریس سیکریٹری: عبدالوقاص بلوچ طاہری، معاون پریس سیکریٹری: غلام طاہر جوکھیو طاہری، فنانس سیکریٹری: جناب عرفان علی راہوجہ طاہری، آفیس لائبریری انچارج: خالد احمد کاتیار طاہری، اطلاعات سیکریٹری: نفیس احمد بھٹی طاہری، معاون اطلاعات سیکریٹری: فقیر کلیم اللہ جوکھیو طاہری۔ رپورٹ: منزل مراد جوکھیو طاہری۔ بھنبھور دھابیجی ضلع ٹھٹھہ
سلیکشنروحانی طلبہ جماعت برانچ 208 ر۔ ب فیصل آباد کی سلیکشن ہوئی جس میں صدر : محمد شکیل طاہری، نائب صدر: عمر فاروق طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد نعیم الحسن طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد سفیر طاہری، فنانس سیکریٹری: محمد صابرطاہری، پریس سیکریٹری: محمد دلبر حسین، سیکریٹری اطلاعات: محمد نذیر طاہری منتخب ہوئے۔ رپورٹ: محمد نعیم الحسن۔ ر۔ ط۔ ج 208 رب فیصل آباد
سلیکشنروحانی طلبہ جماعت ضلع جنوبی کی سلیکشن برائے سال 2008 مرکزی وصوبائی باڈی کی زیر نگرانی انجام پائی جس میں صدر: عبدالوہاب طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد شکیل طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد شکیل قریشی، فنانس سیکریٹری: نواز علی طاہری، پریس سیکریٹری: محمد شریف طاہری کو منتخب کیا گیا۔ رپورٹ: محمد شریف۔ پریس سیکریٹری ضلع جنوبی
صوبائی عہدیداروں کی ماتلی آمد٭2 مارچ بروز اتوار بعد نماز عصر تا عشاء سنہری مسجد ماتلی میں ایک خصوصی تربیتی پروگرام رکھا گیاجس کی صدارت سنہری مسجد کے خطیب سائیں جمیل حسین طاہری نے کی اور روحانی طلبہ جماعت ضلع بدین کی انتظامیہ بھی پیش پیش رہی۔ جس میں ضلع بدین کی تمام برانچز نے شرکت کی خصوصاً ماتلی اور ٹنڈومحمد خان برانچز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس میں خصوصی شرکت روحانی طلبہ جماعت صوبہ سندھ کے صدر اور کراچی ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری محمد نواز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ خلفاء کرام نے بھی شرکت کی۔ آخر میں دعا اور بعد ازاں لنگر دوستوں کو کھلایا گیا۔ رپورٹ: وقاص احمد طاہری۔ جامع مسجد جگسی۔
ہفتہ وار پروگرامجماعت اصلاح المسلمین وارہ سٹی کی ہفتہ وار پروگرام میٹنگ صدر محترم رکن الدین طاہری کی زیر سرپرستی ہوا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد خصوصی لیکچر جوائنٹ سیکریٹری محمد بخش بگھیو کا ہوا۔ رپورٹ: اطہر علی طاہری
احتجاجی مظاہرہجماعت اصلاح المسلمین ضلع ٹنڈوالہیار کے ضلعی عہدیداروں نے جماعت اہلسنت پاکستان کی اپیل پر 2 مارچ بروز اتوار صبح 10 بجے مرکزی عید گاہ سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ رپورٹ: فقیر شبیر نعمان طاہری۔ ج۔ ا۔ م ضلع ٹنڈو الہیار
سلیکشنروحانی طلبہ جماعت پاکستان صوبہ سندھ کی باڈی کی سلیکشن برائے سال 2008 کی تقریب درگاہ اللہ آباد شریف ضلع نوشہرو فیروز میں مرکزی عہدیدارن کی زیر سرپرستی ہوئی۔ جس میں صدر: سید عدیل احمد طاہری، نائب صدر: احسان اللہ طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد نواز ہاشم طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد یاسر طاہری، فنانس سیکریٹری: سرفراز احمد طاہری، پریس سیکریٹری: سید محمد رضوان طاہری منتخب ہوئے۔ سید محمد رضوان طاہری۔ پریس سیکریٹری ر۔ ط۔ ج سندھ
روحانی محفل06-03-2008 کو روحانی طلبہ جماعت برانچ نصیر آباد کی طرف سے ایک پروگرام کیا گیا جس میں تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد سابق مرکزی صدر ر۔ ط۔ ج محمد بخش جونیجو نے لیکچر دیا۔ اس پروگرام میں مرکزی عہدیداروں کے علاوہ مفکروں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور آخر میں لنگرعام ہوا۔ سلیکشن 2008روحانی طلبہ جماعت برانچ نصیر آبادکی سلیکشن ہوئی جس میں صدر: عدنان شیر شیخ نائب صدر: احمد علی طاہری جنرل سیکریٹری : مسعود احمد طاہری، پریس سیکریٹری: جاوید شریف طاہری، فنانس سیکریٹری: منیر احمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: عبدالجبار طاہری، اطلاع سیکریٹری: زاہد علی طاہری، لائبریری انچارج: محمد افضل طاہری کو منتخب کیا گیا۔ رپورٹ: جاوید شریف۔ نصیر آباد۔
ماہانہ جمعۃ المبارکمرکز روح الاسلام وہاڑی میں مؤرخہ 7 مارچ 2008 کو ماہانہ جمعۃ المبارک ہوا جس میں نعت، منقبت کے بعد خصوصی خطاب ماسٹر محمد عاشق طاہری نے کیا بعد از جمعہ مراقبہ ہوا اور بعد از دعا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ مؤرخہ 29-2-2008 کوبورے والا برانچ میں حکیم شمس الدین کے توسط سے پروگرام ہوا جس میں حضرت علامہ مولانا محمد شفیع صاحب خلیفہ مجاز بہاولپور نے خطاب کیا اور کافی لوگوں نے شرکت کی بعد از دعا پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ رپورٹ: محمد حفیظ طاہری۔۔ وہاڑی
ماہانہ پروگراممؤرخہ 7 مارچ بروز جمعۃ المبارک مرکز نورالاسلام طاہریہ برانچ 208 ر۔ ب فیصل آباد میں ماہانہ پروگرام منعقد ہوا جس میں خلیفہ منظور حسین طاہری، خلیفہ حبیب الرحمان طاہری، خلیفہ محمد جمیل اصغر طاہری اور اصلاح المسلمین جماعت کے ڈویژنل عہدیدارن نے شرکت کی پروگرام کا آغاز بعد نماز عصر ہوا۔ تلاوت ونعت ومنقبت کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ محترم حکیم حبیب الرحمان طاہری نے صاحب نے کیا۔ بعد از نماز مغرب لنگر تقسیم کیا گیا اور برانچ 208 ر۔ ب کی نئی سلیکشن ہوئی جس میں صدر: بہادر علی طاہری، نائب صدر: عمر حیات طاہری، جنرل سیکریٹری: عبدالحق طاہری، نائب جنرل سیکریٹری: محمد ناصر نوید طاہری، فنانس سیکریٹری: لیاقت علی طاہری، پریس سیکریٹری: تاج دین طاہری، اطلاعات سیکریٹری: مقبول احمد طاہری منتخب ہوئے۔ رپورٹ: تاج دین طاہری۔۔ برانچ 208 ر۔ ب فیصل آباد
دعوت عرس مبارک حضور پیر مٹھا سائیں07-03-2008 کی جمع نماز کو گاؤں غلام محمد کپری سامارو روڈ کی جامع مسجد میں ایک پروگرام رکھا گیا جس میں حضور پیر مٹھا سائیں رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی دعوت دی گئی۔ رپورٹ: غلام مرتضیٰ۔ پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م عمر کوٹ
سلیکشنمؤرخہ 10-3-2008 بروز پیر بعد نماز مغرب جماعت اصلاح المسلمین برانچ لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل کی سلیکشن ہوئی جس میں صدر: مولانا محمد ابراہیم طاہری، نائب صدر: محمد عظیم طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد عالم طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد امین طاہری، پریس سیکریٹری: عبداللطیف طاہری، فنانس سیکریٹری: عبدالحمید طاہری، اطلاعات سیکریٹری: عبدالرزاق طاہری، آفیس سیکریٹری: محمد عیسیٰ طاہری کو چنا گیا۔ محفل میلادمؤرخہ 26-3-2008 مارچ بروز پیر بعد نماز عشاء یاماہا کمپنی اوتھل میں جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک پروگرام منعقد کیاگیا۔ جس میں تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد محمد ابراہیم نقشبندی طاہری نے عشق مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر خطاب کیا۔ آخر میں خصوصی خطاب حضرت علامہ پروفیسر محمد اقبال طاہری نے عظمت مصطفی کے موضوع پر کیا۔ رپورٹ: محمد عالم بروہی۔ لسبیلہ یونیورسٹی اوتھل بلوچستان
عظیم الشان محفل میلادمؤرخہ 13 مارچ بروز جمعرات کو جامع جگسی مسجد ایک عظیم الشان پروگرام ربیع الاول کی نسبت سے ہوا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا تاج محمد کمبوہ نے کیا۔ جلسے میں ماتلی کے تقریباًتمام علماء نے شرکت کی۔ آخر میں صلوٰۃوسلام پیش کیا گیا۔ اور بعد میں لنگر عام ہوا۔ رپورٹ: سجاد احمد طاہری۔ جامع جگسی مسجد ماتلی
عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلممؤرخہ 13 مارچ کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ گوٹھ خان محمد بوزدار کی طرف سے جامع مسجد غفاری میں جشن عیدمیلادالنبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ جس میں تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد علامہ مولانا محمد اویس طاہری کا جشن آمد رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم پر خصوصی خطاب ہوا۔ آخر میں صلوٰۃ وسلام ہوا۔ مؤرخہ 21 مارچ کو جامع مسجد غفاری 12 ربیع الاول کے عظیم الشان موقع پر’’ منٹھار کی آمد مرحبا‘‘ کے سلسلے میں ایک روحانی محفل منعقد ہوئی، جس میں مختلف نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت بحضور کونین صلّی اللہ علیہ وسلم پیش کیے۔ اس دوران محفل میں کیف وسرور کی فضا چھاگئی۔ اوربعد میں صلوٰۃ وسلام پیش کیا گیا۔ مؤرخہ 3 اپریل کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ گوٹھ خان محمد بوزدار کے زیر اہتمام ماہوار عظیم الشان جلسہ بسلسلہ مرکز درگاہ طاہر آباد شریف میں منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعدخصوصی خطاب بلبل میرپور خاص شیریں زبان علامہ مولانا محمد حیات طاہری کا ہوا۔ اس کے بعد صلوٰۃ وسلام پڑھا گیا۔ اور لنگر عام ہوا۔ رپورٹ: ارشاد بوزدار طاہری۔ طاہر آباد شریف
تقریری مقابلہر۔ ط۔ ج برانچ جامع مسجدجگسی کے جنرل سیکریٹری ناصر علی ملک ولد خالد ملک نے ڈسٹرکٹ لیول پر ماہ ربیع الاول میں 3 تقاریری مقابلوں میں حصہ لیا جس میں بالترتیب دو میں پہلی پوزیشن اور ایک میں تیسری پوزیشن حاصل کی تقاریر کے عنوان میں سیرت النبی صلّی اللہ علیہ وسلم شامل تھے۔ پرچم کشائی5 ربیع الاول 14 مارچ بروز جمعہ بعد نماز عشاء نور مسجد ماتلی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرچم کشائی ہوئی اور یہ اعزاز جماعت اصلاح المسلمین برانچ نور مسجد کو حاصل ہوا۔ جس کی صدارت خطیب و پیش امام سائیں مولانا سائیں محمد ہاشم طاہری نے کی۔ پرچم کشائی کے موقعہ پر علماء کرام اور خلفاء کرام کے علاوہ دوستوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں دعا اور لنگر عام ہوا۔ رپورٹ: وقاص احمد طاہری۔ ر۔ ط۔ ج جامع جگسی مسجد ماتلی
عرس مبارکجماعت اصلاح المسلمین ضلع شکارپور کی طرف سے مؤرخہ 6 ربیع الاول بمطابق 15 مارچ 2008 کو شیخ المشائخ شمس العارفین حضرت خواجہ اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کا عرس مبارک بمقام المرکز الغفاریہ طاہریہ نزد درگاہ کنک شاہ بخاری اسٹیشن روڈ شکارپور میں انتہائی ادب واحترام سے منایا گیا۔ پروگرام میں تلاوت کے بعد نعت ومنقبت وادیٔ سندھ کے مشہور ومعروف نعت خواں قربان ناریجو طاہری اور ان کے ساتھیوں نے پیش کی اور محفل پرسحر طاری کردیا۔ اس کے بعد تقاریر ہوئیں۔ جس میں خصوصی خطاب درگاہ اللہ آباد شریف سے آئے ہوئے خلیفہ سائیں مشتاق احمد طاہری نے فرمایا۔ اس پروگرام میں جماعت اصلاح المسلمین کے صوبائی جنرل سیکریٹری محترم جناب فتح علی عباسی صاحب اور صوبائی آڈیٹر محترم جنا ب غلام مرتضیٰ صاحب چنڑ صاحب نے خصوصی طورپر شرکت کی۔ ان کے علاوہ دوسرے اضلاع مثلاً سکھر، کندھ کوٹ گھوٹکی سے بھی فقراء کرام شریک ہوئے۔ صلوٰۃ وسلام کے بعد خلیفہ خلیل احمد طاہری نے دعا خیر کی۔ آخر میں اس عاجز کی طرف سے عرس مبارک کا لنگر پاک تقسیم کیا گیا۔ فقیر طفیل احمد طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع شکارپور
جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلممہران یونیورسٹی میں جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں مؤرخہ 17 مارچ 2008 بروز منگل، طلبہ اہلسنت کی طرف سے شیخ عبدالمجید سندھی ہاسٹل کے لان میں عظیم الشان روحانی پروگرام منعقد ہوا، جس کی نظامت جسارت الیاس طاہری نے کی۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خطاب علامہ مولانا عبید اللہ حیدری طاہری نے کیا جبکہ خصوصی خطاب حضرت قبلہ خلیفہ مولانا نثار احمد صدیقی طاہری نقشبندی نے فرمایا اور طلبہ کی کثیر تعداد کو طریقہ عالیہ کا تعارف بھی کروایا۔ آخر میں عظیم الشان لنگر سے محفل کا اختتام ہوا۔ واضح رہے کہ ایسی طرز کا پروگرام اس ہاسٹل میں پہلی مرتبہ ہوا۔ انجنیئر حافظ رحمت اللہ قادری اور شہرت الیاس جوکھیو طاہری
تربیتی ورکشاپجماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی طرف سے ایک پروگرام تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا جس میں جماعت اصلاح المسلمین صوبہ سندھ کے صدر خلیفہ رحمت اللہ قریشی نے لیکچر دیا۔ تربیتی ورکشاپ میں خلیفہ مولانا محمدخالد مغل صاحب، خلیفہ سعید اللہ قریشی، ضلعی صدر خلیفہ محمد اسلم طاہری اور ضلعی نائب صدر پروفیسر فضل دین میمن نے خطابات بھی کیے۔ مرزا وسیم بیگ۔ پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م ضلع حیدرآباد
میلاد ریلی8 ربیع الاول 17 مارچ بعد نماز عشاء مسلسل دوسرے سال جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلبہ جماعت ماتلی کے تعاون سے ایک ریلی نکالی گئی جس کی صدارت خطیب وپیش امام سائیں مولانا محمد ہاشم طاہری نے کی اس ریلی میں خلفاء کرام وعلماء کرام کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران دوستوں کی جانب سے ٹھنڈی شربت کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ آخر میں صلوٰۃ وسلام بھی پیش گیا۔ وقاص احمد طاہری۔ آرگنائزر ر۔ ط۔ ج جامع جگسی مسجد ماتلی
30 روزہ جشن بہاراںماتلی شہر میں جماعت اصلاح المسلمین کی زیرنگرانی 30 روزہ جشن ولادت رسول صلّی اللہ علیہ وسلم منائے گئے۔ جس میں ماہ ربیع الاول میں ر۔ ط۔ ج برانچ نور مسجد کے زیر اہتمام 9 ربیع الاول کی شب اور 12 ربیع الاول کے دن ریلیاں نکالی گئیں۔ ان پروگراموں کے دوران ماتلی شہر پر نورانیت کی لہر چھائی رہی۔ تمام پروگرام جماعت اہلسنت ماتلی کے صدر مولانا محمد ہاشم طاہری کے زیرنگرانی کیے گئے۔ کاشف احمد طاہری۔۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م نور مسجد
جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلممؤرخہ 20 مارچ بروز جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد فاطمۃالزہرا میں عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں خصوصی محفل پاک منعقد ہوئی۔ جسمیں تلاوت، نعت کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ محترم جناب جمیل اصغر طاہری نے کیا۔ بعد میں درود وسلام کے بعد حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ اصلاحی ماہانہ پروگراممؤرخہ 4 اپریل بروز جمعۃالمبارک مرکرز نورالاسلام طاہریہ برانچ 208 ر۔ ب فیصل آباد میں ماہانہ پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خصوصی خطاب خلیفہ محترم جناب منظور حسین طاہری صاحب نے فرمایااور آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ رپورٹ:تاج دین طاہری۔ پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م 208 رب فیصل آباد
جلسہ عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلممؤرخہ 20 مارچ 2008 بمطابق 11 ربیع الاول بروز جمعرات نورانی مسجد بندیچہ اسٹاپ گڈاپ میں جماعت اصلاح السلمین برانچ اسٹاپ گڈاپ ملیر کی جانب سے ایک عظیم الشان جلسہ عیدمیلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم حضرت علامہ مولانا خلیفہ سائیں امام علی نقشبندی طاہری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا محمد عمر طاہری نے کیا۔ اس جلسہ میں گڈاپ ٹاؤن کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں صلوٰۃ وسلام کے بعد لنگر عام ہوا۔ صاحب ڈنو جوکھیو طاہری۔ پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م برانچ بندیچا اسٹاپ گڈاپ ملیر
روحانی طلبہ جماعت (لیڈیز) ضلعہ ٹھٹھہ کی رپورٹروحانی طلبہ جماعت پاکستان ضلع ٹھٹھہ (لیڈیز) کی طرف سے مکلی اور ٹھٹھہ شہر میں ماہ ربیع الاول شریف میں کل چار محافل منعقد ہوئیں۔ جس میں نعتوں اور منقبتوں کے نذرانے مختلف ثناء خواں خواتیں نے پیش کیے۔ خطاب مبارک محترمہ شفقت جسارت الیاس طاہری نے کیا۔ ہر محفل میں حضور قبلہ عالم سیدی ومرشدی سجن سائیں کا تعارف کروایا گیا۔ رپورٹ: درشہوار ایاز علی طاہری۔ مکلی ٹھٹھہ
جشن ولادت مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم اور ما ہا نہ پروگراممؤرخہ 21 مارچ 2008 بروز جمعۃالمبارک کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ فرید ٹاؤن گوجرانوالہ کے زیر اہتمام جشن عیدمیلادالنبی صلّی اللہ علیہ وسلم منایا گیا۔ جس کی صدارت خلیفہ مجاز محمد امجد علی طاہری صاحب شاہ پور کھیالی نے کی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خطاب جناب خلیفہ محمد امجد علی طاہری صاحب نے کیا۔ اس کے بعد مراقبہ ہوا۔ اس جلسہ میں برانچ فرید ٹاؤن کے عہدیداران اور ممبران کے علاوہ اہل محلہ وعلاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ اور نئے آنے والوں کو ذکر سکھایا گیا۔ اور بعد میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ صدر فقیر منیر احمدطاہری۔ گوجرانوالہ
جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلممؤرخہ 21 مارچ 2008 بروز جمعۃالمبارک جماعت اصلاح المسلمین تنظیم الخادمات طاہریہ اور مدرسہ البنات طاہریہ دنبہ گوٹھ کی طرف سے نصرت طاہری کے گھر میں جشن عیدمیلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم اور سجن سائیں کی جشن ولادت کے سلسلے میں محفل میلاد کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں الخادمات طالبات کے علاوہ بہت ساری عورتوں نے بھی شرکت کی، نماز عصر کے بعد قرآن خوانی اور بعد میں نعتوں اور منقبتوں کا سلسلہ شروع ہوا۔ بعد میں سب نے مل کر سلام پیش کیا۔ نماز مغرب کے بعد کیک کاٹا گیا اور کیک کاٹنے کے وقت منقبت ’’شالا جیویں میرا مرشد‘‘ پڑھی گئی اورحضور سجن سائیں کی خضری زندگی کے لیے دعا کی گئی۔ رپورٹ: مہرالنساء طاہریہ۔ انچارج الخادمات دنبہ گوٹھ کراچی
جشن عیدینبروز جمعۃالمبارک 12 ربیع الاول بمطابق 21 مارچ 2008 اہل نقشبند سلسلہ طاہری بخشی کو دو دو عیدین نصیب ہوئیں اور برانچ الفلاح مارکیٹ کے عہدیداران نے ان دونوں عیدوں کو خوب منایا۔ ایک محفل منعقد کی گئی جس میں حضور اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم کی جشن ولادت کے ساتھ ساتھ نائب مصطفی خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں کا یوم ولادت منایا گیا۔ حضور کے خلیفہ مجاز جناب ڈاکٹر محمد غلام یاسین صاحب نے کیک کاٹا اور دعا مانگی۔ عبدالواجد طاہری۔ جنرل سیکریٹری الفلاح مارکیٹ نیو ملتان
جلسہ شان میلاد مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلممؤرخہ 21 مارچ 2008 بمطابق 12 ربیع الاول جمع کے دن 11:00 بجے حضرت علامہ مولانا سائیں امام علی طاہری کی صدارت میں فتح اللہ باغ بندیچہ اسٹاپ میں خصوصی جلسہ شان میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خطاب شان مصطفی کے موضوع پر مولانا سائیں امام علی طاہری نے کیا۔ صاحب ڈنو جوکھیو طاہری۔ ج۔ ا۔ م بندیچا اسٹاپ
جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلممؤرخہ 12 ربیع الاول بروز جمعہ کومکوآنہ میں جشن عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا۔ اس میں تقریباً 1000 خواتین اور فقراء کی بیگمات نے شرکت کی۔ تلات کے بعد نعت اور منقبتیں پیش کی گئیں جس کے دوران محفل پر جذب کی کیفیت طاری رہی۔ آخر میں صلوٰۃ وسلام پیش کیاگیا۔ اور حضور سجن سائیں، آپ کے خاندان اور تمام جماعت کی سلامتی اور بلند درجات کے لیے دعا مانگی گئی۔ رپورٹ: زنیرہ علی ہمشیرہ محمد جان جاناں۔۔ مکوآنہ
عظیم الشان محفل میلاد برائے خواتینمؤرخہ 22 مارچ بروز ہفتہ فقیر مہرعلی مغل طاہری کے گھر گلشن حدید فیز 1 میں عصر تا مغرب ایک خواتین کا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں مہمان خصوصی خلیفہ سائیں محمد موسیٰ صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا۔ بعد ازاں خلیفہ سائیں رحمت اللہ قریشی صاحب نے سلسلہ عالیہ کا تعارف کرایا اور مراقبہ کروایا۔ آخر میں مہمانوں کو لنگر کھلایا گیا۔ سالانہ محفل نعتمؤرخہ یکم اپریل بروز منگل گلشن حدید فیز 2 میں فقیر محمد جمیل طاہری کے گھر پر بعد نماز عشاء محفل نعت منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی خلیفہ سائیں رحمت اللہ قریشی صاحب کے علاوہ دیگر مقبول مہمان نعت خواں حضرات موجود تھے۔ نبی آخرالزماں آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلم کی ثناء خوانی کے بعد درود وسلام پڑھا گیا اور دوستوں کی تواضع کی گئی۔ عظیم الشان محفل میلادمؤرخہ 4 اپریل بروز جمعہ گلشن حدید فیز 2 میں ڈاکٹر عبدالحمید میمن طاہری کے گھر پر مغرب تا عشاء خواتین کا خصوصی پروگرام منعقد ہوا جس میں خصوصی خطاب خلیفہ سائیں رحمت اللہ قریشی صاحب نے کیا۔ رپورٹ: فقیر مہرعلی مغل۔۔ نمائندہ الطاہر
عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کانفرنسجماعت اصلاح المسلمین برانچ پتھر کالونی کے زیر اہتمام میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلم کانفرنس زیر صدارت خلیفہ مولانامحمد موسیٰ منگیانی طاہری مؤرخہ 23 مارچ بروز اتوار کو منعقد ہوئی۔ جس میں تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا غلام نبی طاہری نقشبندی نے کیا۔ بعد ازاں صلوٰۃ وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ مرحوم محمد طیب طاہری کی یاد میں تعزیتی جلسہ مرحوم محمد طیب موندرہ طاہری کے ایصال ثواب کے لیے جماعت اصلاح المسلمین تحصیل حب گڈانی اور ناکہ کھارڑی کی تمام برانچوں کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان مشترکہ جلسہ مؤرخہ 6 اپریل 2008 کو زیر صدارت خلیفہ مولانا محمد موسیٰ منگیانی منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام فقراء اور دیگر عوام الناس نے شرکت کی۔ خصوصی خطاب خلیفہ مولانا محمد عمر طاہری صاحب کا ہوا۔ بعد ازاں مرحوم محمد طیب طاہری جو کہ روحانی طلبہ جماعت صوبہ بلوچستان کے 2006 اور 2007 میں صدر رہ چکے ہیں کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی۔ اور صلوٰۃ وسلام ومراقبہ پر یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ رپورٹ: پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م برانچ پتھر کالونی حب
سلیکشنمؤرخہ 23 مارچ 2008 بروز اتوار کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ جڑانوالہ کی سلیکشن جناب جاوید بشیر کی رہائش گاہ میں ہوئی۔ جس میں صدر: جناب جاوید بشیر، نائب صدر یونس طاہری، سینئر نائب صدر: منورحسین طاہری، جنرل سیکریٹری: غلام مصطفی طاہری، فنانس سیکریٹری: احسان احمد طاہری، نشرواشاعت سیکریٹری: شوکت طاہری منتخب ہوئے۔ غلام مصطفی طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م جڑانوالہ
میٹنگروحانی طلبہ جماعت پاکستان ضلع نواب شاہ کے عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ بروز اتوار بتاریخ 2-3-2008 بمقام حمیدیہ مسجد جام صاحب روڈ نواب شاہ میں ہوئی جس میں روحانی طلبہ جماعت کے کام کو ضلع نواب شاہ میں فعال بنانے کے لیے غور کیا گیا۔ ریاض حسین خاصخیلی۔ جنرل سیکریٹری ر۔ ط۔ ج نواب شاہ
جشن آمد رسول صلّی اللہ علیہ وسلممؤرخہ 27 مارچ 2008 بروز جمعرات بعد نماز مغرب بمقام مسجد نور مصطفی فیضان مدینہ کالونی فیز 2 میں نزد پکا واٹر گاجرہ واہ نواب شاہ میں روحانی طلبہ جماعت برانچ نور مصطفی مسجد کی جانب سے جلسہ جشن آمد رسول صلّی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا۔ جلسہ کی صدارت جناب خلیفہ مولانا محمد حسن اوٹھو طاہری صاحب نے کی۔ خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا خلیل احمد سومرو سکرنڈ والے نے کیا۔ جلسہ میں برانچ کے عہدیداروں اور ممبروں کے علاوہ شہر کے کافی لوگوں نے شرکت کی خصوصی خطاب کے بعد خلیفہ مولانا محمد حسن اوٹھو صاحب نے حضورقبلہ عالم کے فیوض وبرکات بیان کیے اور طریقہ ذکر بھی بتایا۔ رپورٹ: قربان علی بروہی طاہری۔ پریس سیکریٹری ر۔ ط۔ ج برانچ نور مصطفی مسجد نواب شاہ
دعوت عرس مبارک پیر مٹھا سائیں رحمۃ اللہ علیہمؤرخہ 27 مارچ 2008 جمعرات بعد نماز مغرب جامع مسجد گلزار حبیب صلّی اللہ علیہ وسلم لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں ر۔ ط۔ ج کی برانچ کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں جشن عید میلادالنبی صلّی اللہ علیہ وسلم اور دعوت عرس مبارک پیر مٹھا سائیں رحمۃ اللہ علیہ کے سلسلے میں محفل منعقد ہوئی۔ جس میں تلاوت ونعت کے بعد خصوصی خطاب ودعوت محترم جناب سائیں غضنفر علی جوکھیو طاہری نے کیا اور بعد میں دعا سے محفل ختم ہوئی۔ آخر میں LUMHSمیں ر۔ ط۔ ج کی برانچ کا افتتاح اور سلیکشن کی گئی جس میں۔ صدر: ڈاکٹر شاہد مقبول کورائی طاہری، نائب صدر: ڈاکٹر اکبر علی طاہری، جنرل سیکریٹری: ڈاکٹر غلام مصطفی کنبھار طاہری، فنانس سیکریٹری ڈاکٹر فیروز علی کنبھار طاہری، اور اطلاعات سیکریٹری: ڈاکٹر مہر علی طاہری کو سلیکٹ کیا گیا۔ آخر میں النفیس ہاسٹل کے فقراء کی طرف سے عشائیہ بھی دیا گیا۔ سائیں عضنفر علی طاہری کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ رپورٹ: ڈاکٹر غلام مصطفی طاہری۔۔ LUMHS
دعوت عرس مبارک پیر مٹھا سائیں رحمۃ اللہ علیہمؤرخہ 28 مارچ 2008 جمعہ کو سندھ یونیورسٹی کی ہاسٹل فیڈرل میں نماز جمعہ کا خطاب کرنے کے لیے محترم سائیں غضنفر علی جوکھیوطاہری صاحب کو مدعو کیا گیا۔ آپ نے آکر خطاب فرمایا اور مختصراً طریقہ عالیہ کاتعارف بھی کروایا اور حضرت خواجہ پیر مٹھا سائیں نور اللہ مرقدہ کے عرس مبارک کی دعوت بھی دی۔ کثیر التعداد طلبہ نے جمعہ کا یہ خطاب سنا اور عرس مبارک میں چلنے کا ارادہ کیا۔ آخر میں فقیر امام علی کلہوڑو طاہری اور فقیر جسارت الیاس جوکھیو طاہری کی طرف سے ریفریشمینٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔ رپورٹ: باغ حسین جوکھیو طاہری۔ سندھ یونیورسٹی جامشورو
ماہانہ تنظیمی سرگرمیاںمؤرخہ یکم اپریل کو B 20 مکان میں محفل نعت جشن عید میلادالنبی صلّی اللہ علیہ وسلم اور A 2121 مکان میں خواتین کا پروگرام جشن عیدمیلادالنبی صلّی اللہ علیہ وسلم 7 اپریل کوہوااور 17 اپریل کو مکان نمبرA 180 میں گیارہویں شریف کا پروگرام ہوا۔ ان پروگرام کی صدارت اور خصوصی خطاب صوبائی صدر جماعت اصلاح المسلمین خلیفہ سائیں رحمۃ اللہ قریشی نے کیے۔ پروگرام کے بعد لنگر تقسیم کیا گیااور دعائے خیر اور صلوٰۃوسلام ہوا۔ فقیر حضور بخش طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م گلشن حدید
عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلممؤرخہ 1-4-2008 کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ صفورہ گوٹھ کے تعاون سے حاجی یار محمد جوکھیو گوٹھ میں عظیم الشان عیدمیلادالنبی صلّی اللہ علیہ وسلم منایا گیا جس میں نعت ومنقبت کے بعد مختصر خطاب حضرت علامہ مولانا بشیر احمد طاہری نے کیا۔ خصوصی خطاب علامہ مولانا الحاج بلبل مدینہ محمد ادریس ڈاہری طاہری نے کیا اور پھر آخر میں لنگر بھی تقسیم کیاگیا۔ رپورٹ: فقیر محمد صادق سومرو طاہری۔ صفورہ گوٹھ کراچی
ضلع وہاڑی کی خبریںمؤرخہ 4-4-2008 کو مرکز روح الاسلام وہاڑی میں ماہانہ جمعۃالمبارک ہوا جس میں تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خصوصی خطاب ماسٹر محمد عاشق طاہری کا ہوا۔ بعد از جمعہ مراقبہ ہوا لنگر عام ہوا اور آخر میں دعائے خیر کی گئی۔ مؤرخہ 21-3-2008 کو مرکز روح الاسلام پر بسلسلہ 12 ربیع الاول پروگرام ہوا۔ جس میں نعت ومنقبت کے خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا محمد حبیب حکیم صاحب خلیفہ مجاز فیصل آباد نے کیا۔ کافی لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ بعد نماز جمعہ ذکر قلبی کا دیا گیا اور دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔ مؤرخہ 21-3-2008 بعد نماز عشاء چک نمبر 561/EBمسجد بلال میں بسلسلہ 12 ربیع الاول شریف میلاد مصطفی ہوئی جس میں تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خطاب حضرت علامہ مولانا حبیب حکیم صاحب نے فرمایا۔ بعد ازاں آپ نے بیان ذکر قلبی فرمایا اور دعا کی گئی اور لنگر عام ہوا۔ رپورٹ: محمد حفیظ وہاڑی
سلیکشنمرکز روح الاسلام وہاڑی میں ج۔ ا۔ م وہاڑی کی ضلعی باڈی کی سلیکشن سال 2008-09 ہوئی جس میں صدر: ماسٹر محمد عاشق طاہری، نائب صدر:محمد اقبال گجر طاہری، پریس سیکریٹری: محمد حفیظ طاہری، فنانس سیکریٹری: عبدالرشید طاہری، آفیس سیکریٹری: حکیم شمس الدین طاہری، آڈیٹر آفیسر: علی صابر طاہری، جوائنٹ سیکریٹری:محمد شبیر خان طاہری، جنرل سیکریٹری: عارف شکیل طاہری منتخب ہوئے۔ رپورٹ : نمائندہ الطاہر۔۔ وہاڑی
عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلممؤرخہ 23 مارچ بروز اتوارکوروحانی طلبہ جماعت اور جماعت اصلاح المسلمین کے مشترکہ تعاون سے برانچ تھوبہ (راولپنڈی) میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلّی اللہ علیہ وسلم منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت سید زاہد علی شاہ صاحب نے کی۔ تلاوت کے بعد مختلف نعت خواں حضرات نے نعتیں پیش کیں بعد میں خصوصی خطاب مولانا محمد اصغر طاہری نقشبندی مجددی صاحب مریدکے لاہور والے نے کیا۔ محفل سے پہلے راجہ غلام مصطفی طاہری صاحب کے گھر تمام جماعت کو لنگر کھلایا گیا۔ رپورٹ: غلام مرتضیٰ طاہری۔ تھوبہ راولپنڈی
پندرہ روزہ پروگراممؤرخہ 9 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء خاصخیلی اسٹریٹ طاہری ہاؤس میں برانچ جامع مسجد غوثیہ رحمانیہ طاہریہ کی طرف سے پندرہ روزہ پروگرام محفل نعت ومراقبہ ہوا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد فقیر غلام مصطفی طاہری نے حضرت خواجہ محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ کی پیاری تصنیف ’’جلوہ گاہ دوست‘‘ سے مختصراً درس دیا۔ آخر میں مراقبہ ہوا اور خصوصی دعا ہوئی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔ محمد حنیف طاہری۔ پریس سیکریٹری غوثیہ حب بلوچستان
ماہوار پروگراممؤرخہ 11-4-2008 بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء خلیفہ عبدالرحیم طاہری کی زیر صدارت اور جماعت اصلاح المسلمین ورحانی طلبہ جماعت برانچ مولا مدد کے مشترکہ تعاون سے پروگرام ہوا۔ جناب مطیع اللہ قریشی طاہری صاحب نے ’’شان سیدنا غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ‘‘ کے موضوع پر نہایت جذباتی انداز مین بیان فرمایا۔ اس پروگرام کے آخر میں دعا ہوئی اور بعد میں ریفریشمینٹ کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔ رپورٹ: فقیر شکیل احمد طاہری۔۔ مولامدد لیاری کراچی
ہفتہ وار پروگرام بسلسلہ حضور غوث اعظممؤرخہ 15 اپریل بروز منگل بعد از مغرب جامع مسجد گلزار مدینہ میں خلیفہ سائیں محمد موسیٰ منگیانی طاہری کی زیر صدارت جماعت اصلاح المسلمین برانچ حب سٹی کا ہفتہ وار پروگرام بسلسلہ گیارہویں شریف منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خلیفہ صاحب نے حضور غوث پاک کے پیغامات وکرامات پر چند معروضات پیش کیے۔ آخر میں مراقبہ ہوا خصوصی دعا ہوئی۔ اور بعدازاں آئے ہوئے مہمانوں میں لنگر تقسیم کیا گیا۔ فقیر بلال احمد طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م برانچ حب
گیارہویں شریفمؤرخہ 17 اپریل بروز جمعرات بعد نماز عشاء جامع مسجد غوثیہ رحمانیہ طاہریہ اکرم کالونی حب میں ایک عظیم الشان پروگرام بسلسلہ گیاروہویں شریف حضرت سیدناغوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ زیر صدارت علامہ مولانا خلیفہ محمد موسیٰ منگیانی طاہری منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں جماعت اصلاح المسلمین کے ضلعی عہدیداران تحصیل حب کی تمام برانچز کے عہدیدارن اراکین ودیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد شیخ الحدیث علام مولانا محمد شریف رضوی نے شان اولیاء کے موضوع پر خطاب کیا آخر میں خصوصی دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔ رپورٹ: فقیر غلام اکبر طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م جامع مسجد غوثیہ حب بلوچستان
ماہانہ پروگراممؤرخہ 18 اپریل 2008 بروز جمعۃالمبارک کو جناب جاوید بشیر جڑانوالہ کے گھر پر ماہانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خلیفہ محمد جمیل اصغر طاہری صاحب نے ذکر کے بارے میں تفصیلاً بیان کیا۔ اس کے بعد نئے آنے والے دوستوں کو ذکر کا طریقہ سکھایا اور جماعت اصلاح المسلمین کا تعارف کروایااور بعد میں مراقبہ ہوا اور لنگر عام تقسیم کیا گیا۔ غلام مصطفی طاہری۔ جنرل سیکریٹری ج۔ ا۔ م جڑانوالہ
محفل ذکر حبیب23 اپریل بروز بدھ بعد نماز عشاء پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس لاہور میں روحانی طلبہ جماعت کے زیر اہتمام محفل ذکر حبیب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تقریباً 50 طلبہ نے شرکت کی۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر محمد شفیق صاحب نے ذکر اللہ کے موضوع پر مختصر اور جامع خطاب فرمایا۔ تمام طلبہ نے ذکرقلبی کا وظیفہ حاصل کیا۔ دعائے خیراور درودسلام کے بعد محفل اختتام پذیرہوئی اور بعد میں ریفریشمینٹ کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔ طاہر الحسن غزالی۔ پریس سیکریٹری ر۔ ط۔ ج صوبہ پنجاب
ضلعی دورہمؤرخہ 25-4-2008 بروز جمعہ کو ر۔ ط۔ ج برانچ ضلع بدین کے عہدیداران نے ر۔ ط۔ ج برانچ نورمسجد کا دورہ کیا جس میں برانچ کے عہدیداران نے اپنا ریکارڈ پیش کیا اور دوستوں کی مشاورت سے ر۔ ط۔ ج کے پیغام کو بڑھانے کے لیے سہ ماہی پروگرام اور ہفتہ دعوت توسیع منانے پر اتفاق کیا گیا۔ رپورٹ: ذیشان احمد طاہری۔ ر۔ ط۔ ج نورمسجد ماتلی
عید میلاد النبی صلّی اللہ علیہ وسلممؤرخہ 12 ربیع الاول کو غوثیہ مسجد کنڈیارو میں ایک عظیم الشان پروگرام بسلسلہ عیدمیلادالنبی صلّی اللہ علیہ وسلم زیر صدارت خلیفہ میہرالدین منگریو طاہری جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو نے منعقد کیا۔ جس میں تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد خصوصی خطاب علامہ مولاناسائیں عزیز الرحمان طاہری نے کیا۔ بعد میں لنگر عام ہوا اور دعا سے اس محفل کا اختتام ہوا۔ مؤرخہ یکم مئی 2008 کو جماعت اصلاح المسلمین برانچ کنڈیارو نے غوثیہ مسجد میں ایک ماہوارپروگرام بسلسلہ گیارہویں شریف زیر صدار خلیفہ میہرالدین منگریو طاہری کے زیر صدارت کیا۔ تلاوت، نعت ومنقبت کے بعد علامہ مولانا جہانگیر احمد طاہری اور مولاناتاج محمد پنہور نے سنت نبوی اور شان غوث اعظم پر خطابات کیے۔ اس پروگرام میں کنڈیارو کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں لنگر عام ہوا اور دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا۔ مظفرعلی قائم خانی طاہری۔ پریس سیکریٹری ج۔ ا۔ م کنڈیارو
سلیکشنمؤرخہ 26-4-2008 کو جمعیت علماء طاہریہ ضلع نوشہرو فیروز کی سلیکشن برائے سال 2008 درگاہ اللہ آباد شریف میں ہوئی جس میں صدر:مولانا ساجد علی طاہری، نائب صدر مولانا اسرار احمد طاہری، جنرل سیکریٹری: مولانا عبدالحفیظ لاکھو طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: حافظ محمد مشفق طاہری، فنانس سیکریٹری: مولانا غلام مرتضیٰ لاکھو طاہری، پریس سیکریٹری: مولانا نذیر احمد شر طاہری، آڈیٹر: مولانا محمد رفیق آرائیں طاہری کو منتخب کیا گیا۔ سلیکشنمؤرخہ 26-4-2008 کو جمعیت علماء طاہریہ ضلع خیر پور میرس کی سلیکشن برائے سال 2008 درگاہ اللہ آباد شریف میں ہوئی جس میں صدر:مولانا محمد اسحاق شر طاہری، نائب صدر: مولانا محمد اسلم پنہور طاہری، جنرل سیکریٹری: مولانا خالد حسین راجپر طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: مولانا مظہر عی ملانو طاہری، فنانس سیکریٹری: مولانا عابد حسین راجپر طاہری، پریس سیکریٹری: مولانا تاج محمد پنہور طاہری، آڈیٹر: حافظ مولانا مشتاق احمد سیال طاہری کو منتخب کیا گیا۔ سلیکشنمؤرخہ 26-4-2008 کو جمعیت علماء طاہریہ ضلع سکھر کی سلیکشن برائے سال 2008 درگاہ اللہ آباد شریف میں ہوئی جس میں صدر:مولانا مجتبیٰ راہوجہ طاہری، نائب صدر: مولانا محمد اشرف جتوئی طاہری، جنرل سیکریٹری:مولانامحمد سلیم منگی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: مولانا ساجد علی عباسی طاہری، فنانس سیکریٹری: مولانا غلام شبیر منگی طاہری، پریس سیکریٹری: مولانا گلزار احمد منگی طاہری، آڈیٹر :حافظ محمد آصف شہزاد شیخ طاہری منتخب ہوئے۔ رپورٹ: نمائندہ الطاہر
جمعیت علماء طاہریہ کراچی کی سلیکشن برائے سال 2008ء27 اپریل 2008ء بروز اتوار سہ پہر 3 بجے المرکز اصلاح المسلمین ٹول پلازہ کراچی میں زیر صدار ت حضرت علّامہ غلام حیدر لاکھو صاحب(مرکزی سیکریٹری جنرل ج۔ ع۔ ط پاکستان)کے ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں جمعیت علماء طاہریہ کراچی سٹی کی سلیکشن برائے سال 2008 کی گئی اس موقع پر حضرت علّامہ دیدار حسین طاہری (صدرج۔ ع۔ ط صوبہ سندھ) بھی موجود تھے۔ سلیکشن اس طرح سے ہے۔ صدر: مولانا محمّد ابراہیم طاہری۔ نائب صدر: مولانا مفتی محمّد کامل طاہری۔ جنرل سیکریٹری: مولانا قاضی ارشاد طاہری۔ جوائنٹ سیکریٹری:مولاناعطاء اللہ طاہری۔ فنانس سیکریٹری: مولانا محمّد بخش طاہری۔ پریس سیکریٹری: مولانا حبیب الرحمٰن طاہری۔ آڈیٹر: مولانا غلام عباس طاہری۔ آفیس سیکریٹری: مولانا پیر بخش طاہری۔ رپورٹ:مولانا حبیب الرحمٰن طاہری۔ پریس سیکریٹری ج۔ ع۔ ط کراچی سٹی
|