| فہرست | الطاہر شمارہ 54، ربیع الاول 1430ھ بمطابق مارچ 2009ع |
گلہائے رنگ رنگمعجزہ قرآن
مرسلہ : فریدہ طاہری۔ دنبہ ولیج ملیر کراچی
حدیثحضرت عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا جس نے تین چیز کو جمع کرلیا اس نے ایمان کی (علامتوں) کو جمع کرلیا۔
فرمان رسول صلّی اللہ علیہ وسلم
مرسلہ:برکت علی طاہری۔ محلہ حاجی سومارحب
اقوال حضرت ابراہیم بن ادھم
مرسلہ: غلام مرتضیٰ طاہری۔ ٹنڈوغلام علی
لطیفہ”بھئی وہ اپنے مرزا صاحب نہیں تھے، دبلے پتلے، ان کا انتقال ہوگیا ہے۔“ ”وہ کیسے؟“ ”ڈوب کر مرگئے۔“ ”کیا تیراکی فرمارہے تھے؟“ ”نہیں بھئی وہ گھر کی ٹینکی میں پانی دیکھ رہے تھے کہ کسی نے پنکھے کا رخ ان کی طرف کردیا۔“ مرسلہ: امان اللہ طاہری۔ حب چوکی
معلومات
مرسلہ: یاسر علی طاہری۔ حب چوکی
کیا آپ جانتے ہیں
مرسلہ: رضوان علی طاہری۔ مرکزٹول پلازہ کراچی
چار باتیں گناہ سے بھی بریگناہ تو ہے ہی برا لیکن چار باتیں گناہ سے بھی زیادہ بری ہیں:
مرسلہ: محمد وسیم طاہری۔ بلدیہ ٹاؤن کراچی
غصہ کے قسم
مرسلہ: محمد حلیم میمن طاہری۔ بھریا سٹی
دنیا کی تیسری بڑی مسجد ”حسن ثانیہ“مراکش کی مسجد حسن ثانیہ دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے، یعنی بیت اللہ اور مسجد نبوی صلّی اللہ علیہ وسلم کے بعد۔ اس میں بیک وقت ایک لاکھ نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس کا مینار 210 میٹر بلند ہے اور اس مینار سے سبز رنگ کی روشنی پھوٹتی ہے۔ اس مسجد میں خاص بات یہ ہے کہ یہ مسجد بیک وقت خشکی و تری پر تعمیر کی گئی ہے۔ اسے فرانسیسی ماہر نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس کی بنیاد سورہ ہود کی آیت ”اللہ کا تخت پانی پر ہے“ سے متاثر ہوکر کی گئی ہے۔ اس کا ایک حصہ بحر انٹارکٹیکا پر اور دوسرا خشکی پر ہے۔ اسکا فرش شیشے سے تعمیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس میں سمندر کی لہریں نظر آتی ہیں اور اس کی چھت اس طرح تعمیر کی گئی ہے کہ اسے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا رات کے وقت بڑا خوبصورت منظر ہوتا ہے۔ نیچے سمندر کی لہریں اور اوپر آسمان پر چمکتے ہوئے ستارے نظر آتے ہیں۔ امام مسجد کی آواز اس قدر مسحور کن ہے کہ لوگ رمضان المبارک میں خاص طور پر یہاں آتے ہیں۔ مرسلہ: بنت محمد زماں طاہری۔ کھنڈو گوٹھ کراچی
حیرت انگیز معلومات
مرسلہ: کاشف احمد راجپوت طاہری۔ ماتلی ضلع بدین
دعااے میرے خدا یہ ہے میری التجا نہ کوئی عذاب ہو نہ ہو زلزلہ خوش رہے ہر جگہ پر انساں ہر انسان کو در سجن عطا کر یہ ہے میری التجا مرسلہ: زینت محمد سلیمان۔ لیاری ٹاؤن کراچی
آئی ہنسیایک بھکاری بھیک مانگ رہا تھا۔ ایک آدمی کو کہنے لگا ”اللہ کے نام پہ 20 روپے دے بابا“ تو وہ آدمی کہنے لگا ”20 روپے کوکیا کرے گا“ بھکاری نے کہا چائے پینی ہے۔ وہ آدمی کہنے لگا چائے تو پانچ روپے کپ ہے۔ بھکاری کہنے لگا لیکن آج دوستوں کے ساتھ پینے کا ارادہ ہے۔ مرسلہ: کفایت اللہ رونجہ طاہری۔ بیلہ
منقبتتصور پیر کرلینے سے دل کی کلی کھلتی ہے جو بھی نام لیوا ہو میرے پیر سجن سائیں کا ہر شخص ہی طالب ہے ان کے فیض و برکت کا اگر دونوں جہانوں میں سرخرو ہونے کی ہے خواہش ہر طاہری کی دعا ہے کہ نکلے جب جسم سے جان مرسلہ: صبیح اللہ طاہری۔ تحصیل وضلع جھنگ
معلومات
مرسلہ: علی مراد سمالانی طاہری۔ مرکزٹول پلازہ کراچی۔
معلومات
مرسلہ: دلبر طاہری۔ بیلا
اسٹوڈنٹعام طور پر سٹوڈنٹ سے مراد طالبعلم ہے لیکن ہم اس کا اگر بغور مطالعہ کریں تو اس کے ہر لفظ کی علیحدہ معنیٰ ہے۔ جن کو ملانے سے مکمل طالبعلم بن جاتا ہے۔
مرسلہ: A.M طاہری۔ بیلہ بلوچستان
دنیا کی عظیم ہستی ”ماں“
مرسلہ: محمد صادق میمن۔ لاڑکانہ سٹی
منقبتاللہ آباد تیری برکت ہے جس کو دیکھا ہے اسی بستی میں میں کیوں نہ فخر کروں گا خود پہ مجھ سے تجھ کو اشد محبت ہے میرا وجود مضطرب کرکے خدا قسم اگر نہ دیکھتے تو گر تیرے فیض سے ہوا محروم مرسلہ: محمد اسلام طاہری۔ بڈھ بیر پشاور
باتوں سے خوشبو آئے
مرسلہ: زاہدہ طاہری۔ ٹنڈوالہیار
انمول موتیقلم ذہن کی زبان ہے۔ بادلوں کی طرح رہو جو کہ امیروں کی محلات پر بھی برستے ہیں اور غریبوں کی جھونپڑیوں پر بھی برستے ہیں۔ مرسلہ: عارفاں طاہری۔ ٹنڈوالہیار
اقوال زریں
مرسلہ: عزیز اسلم طاہری۔ ٹنڈوالہیار
وہ لوگ
مرسلہ: غلام مصطفی اینڈ محمد رفیق مینگل۔ درگاہ اللہ آباد شریف
محبت
مرسلہ: حسنہ محمد سلیمان۔ لیاری کراچی
اقوال زریں
مرسلہ: ساجد علی
ماںماں ساتھ ہے تو سایہ قدرت بھی ساتھ ہے میں دور ہوجاؤں تو اس کا میرے سر پہ ہاتھ ہے دامن میں ماں کے صرف وفاؤں کے پھول ہیں مرسلہ: بلاول علی طاہری۔ مولامدد لیاری کراچی
لطیفہایک دوست: یار کبوتر کاف سے آتا ہے یا گاف سے دوسرا دوست: نہ کاف سے آتا ہے نہ گاف سے کبوتر دانہ ڈالنے سے آتا ہے۔ مرسلہ: ولی محمد راجڑ داسوڑی۔ ٹنڈوالہیار
دانائی
مرسلہ:غلام مصطفی پنہور۔ ٹنڈوالہیار
کام کی باتکام کو جلدی کرنے کی فکر نہ کرو بلکہ بہتر طور پر سرانجام دینے کی فکر کرو لوگ یہ نہ پوچھیں گے کہ تم نے یہ کام کتنے وقت میں کیا وہ تمہارے کام کی عمدگی دیکھیں گے۔ مرسلہ: راحیلہ یوسف۔ نارووال
معلومات
مرسلہ: حافظ محمد موسیٰ بروہی۔ ٹنڈوالہیار
مشہور شخصیتوں کے نام
مرسلہ: غلام مصطفی پالاری۔ ٹنڈوالہیار
عام معلومات
مرسلہ: محمد صدیق لنڈ طاہری۔ گاؤں ولیداد لنڈ
عظیم لوگ عظیم باتیںمعاملہ چھوٹا ہو یا بڑا اس کو تحریر میں لانے کے لیے سستی نہ کرو۔ (حدیث نبوی صلّی اللہ علیہ وسلم) حسد کرنے والا موت سے پہلے ہی مرجاتا ہے۔ (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) مرسلہ: وقاص احمد طاہری۔ ماتلی
بڑا آدمیامام غزالی کی مجلس میں بحث ہورہی تھی کہ بڑا آدمی کون ہوتا ہے۔ کافی بحث و تمحیض کے بعد بھی کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا تھا۔ آخر کار بحث کو سمیٹتے ہوئے امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ”میں تم کو بتاتا ہوں کہ بڑا آدمی کون ہوتا ہے، بڑا آدمی وہ ہوتا ہے جسے اپنے دل اور اپنی زبان پر قابو ہو۔“ مرسلہ: حافظ سجاد احمد طاہری۔ ماتلی
مسکرائیےشادی والے گھر میں اچانک کسی نے آواز لگائی ”مکان میں بم موجود ہے“ یہ سننا تھا کہ ایک دم بھگدڑ مچ گئی تمام سامان باہر پھینک دیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سارا گھر خالی ہوگیا۔ ایک صاحب گلی کے کونے سے اپنے نوکر کے ساتھ نمودار ہوئے اور چیخ کر بولے ”مکان کو تالا لگادے چھوٹو، کمبخت کرایہ داروں نے آٹھ سال سے اس پر قبضہ جما رکھا تھا۔“ مرسلہ: تنزیلہ طاہری۔ ماتلی
اقوال زریں
مرسلہ: رابعہ عتیق۔ ضلع وہاڑی
دھوکادھوکا دہی کے وقت ہمارا تصور اتنا محدود کیوں ہوتا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے فقط ایک شخص کو دھوکا دیا ہے بلکہ درحقیقت ایک فرد، ایک دل، ایک ذہن، ایک ارادے، ایک خاندان ایک نظام اور معاشرتی نظام کو دھوکا دیتے ہیں کیونکہ ایک انسان کے کم ازکم اتنے روابط تو ہوتے ہیں۔ مرسلہ: طاہرہ عثمان طاہری۔ لاڑکانہ
حدیث نبوی صلّی اللہ علیہ وسلمحضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آقائے دوجہاں صلّی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ان مردوں پر جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں اور ان عورتوں پر جو مردوں کی مشابہت اختیار کریں۔ (صحیح بخاری) مرسلہ: شفقت جسارت جوکھیو طاہری۔ ٹھٹھہ سندھ
دعاحضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلّی اللہ علیہ وسلم یوں دعا مانگا کرتے تھے ”الٰہی میں تیری پناہ مانگتا ہوں عاجزی سے، سستی سے، بڑھاپے سے، بزدلی سے، بخل سے، اور عذاب قبر سے، الٰہی میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا کر، تو بہترین پاک کرنے والا ہے تو ہی اس کا مالک اور مددگار ہے۔ الٰہی میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے دل سے جس میں خشوع نہ ہو ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو، ایسے علم سے جو نفع نہ دے اور ایسی دعا سے جو مقبول نہ ہو۔“ مرسلہ: مشتاق حسین طاہری۔ صادق آباد لالہ موسیٰ
اقوال زریںاللہ تعالیٰ پر پختہ یقین رکھو، تمہارا یہ پختہ یقین تمہیں فرش سے عرش پر لے جائے گا۔ دل کے اندر اتنی جگہ پیدا کرو کہ تمہارے اس دل میں دوسروں کے راز سما جائیں۔ مرسلہ: شاہدہ طاہری۔ لاڑکانہ سندھ
اقوال زریں
مرسلہ: جاوید اختر خاصخیلی۔ ماتلی سندھ
آخری مغل بادشاہابوظفر بہادر شاہ خاندان تیموریہ کے آخری بادشاہ ہیں جو 1775ء میں پیدا ہوئے۔ مسلمانوں کی آٹھ سوسالہ دور حکومت ان پر ختم ہوئی۔ آپ حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت تھے۔ اور اپنے شیخ کے بہت بڑے عاشق تھے۔ بڑے پائے کے شاعر بھی تھے۔ اپنے شیخ کے بارے میں فرماتے ہیں: مرید قطب الدین ہوں خاک پائے فخر دیں ہوں میں بہادر شاہ ظفر ہے نام میرا پورے عالم میں شریعت مطہرہ کے پابند تھے، پاکبازی اور خدا ترسی مشہور تھی۔ 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد انہیں انگریزوں نے گرفتار کیا اور ان پر بغاوت کا مقدمہ چلایا۔ 9 مارچ 1858ء کو ملک بدر کرکے رنگون بھیجنے کا فیصلہ صادر کیا گیا۔ رنگون میں چار سال نہایت عسرت اور تنگدستی میں بسر کئے۔ 7 نومبر 1862ء کو عالم غربت میں بہادر شاہ نے وفات پائی انکے لوح تربت پر یہ اشعار اہل دنیا کے لیے نشان عبرت ہیں عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن کتنا ہے بدنصیب ظفر دفن کے لیے مرسلہ: سید علی شاہ۔ پشاور
حکایتحضرت بایزید بسطامی رحمۃ اللہ علیہ ایک مدت تک حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی خدمت میں رہے، آپ کو حضرت امام جعفر رضی اللہ عنہ سے اکتساب فیض کرنے میں اس قدر محویت تھی کہ کبھی ایک لمحے کے لیے کسی دوسری طرف توجہ نہ کی۔ ایک دن حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ”بایزید ذرا طاق سے کتاب تو اٹھالاؤ۔ آپ نے عرض کی حضور طاق کہاں ہے؟ حضرت نے فرمایا تمہیں یہاں رہتے اتنا عرصہ گذرگ یا ابھی طاق کا پتہ بھی نہیں۔ آپ نے عرض کی مجھے تو حضور کی زیارت اور محبت بابرکت ہی سے فرصت نہیں طاق
کا خیال کیسے رکھوں۔ مرسلہ: محمد سعید شاہ طاہری۔ بڈھ بیر پشاور
معلومات
مرسلہ: علی مراد بروہی طاہری۔ خضدارآف بلوچستان
اقوال حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
مرسلہ: محمد رفیق طاہری۔ پتھر کالونی حب
کمال تقویٰامام اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ایک جنازہ پڑھنے تشریف لے گئے دھوپ کی بڑی شدت تھی اور وہاں کوئی سایہ نہ تھا۔ ساتھ ہی ایک شخص کا مکان تھا، اس مکان کی دیوار کا سایہ دیکھ کر لوگوں نے حضرت امام اعظم سے عرض کیا کہ حضور آپ اس سائے میں کھڑے ہوجائیے۔ آپ نے فرمایا اس مکان کا جو مالک ہے وہ میرا مقروض ہے اور اگر میں نے اسکی دیوار سے کچھ نفع حاصل کیا تو میں ڈرتا ہوں کہ اللہ کے نزدیک کہیں سود لینے والوں میں نہ شمار ہوجاؤں، کیونکہ نبی کریم صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس قرض سے اگر کچھ بھی نفع لیا جائے تو وہ سود ہے۔ چنانچہ آپ دھوپ میں ہی کھڑے رہے۔ مرسلہ: سکندر علی لاسی۔ موندرہ اسٹریٹ حب
وضو کرکے سونے کے چار فضائل
مرسلہ: راؤ محمد آصف طاہری۔ نورمسجد کشمیری محلہ ماتلی
اقوال زریں
مرسلہ: محمد حنیف طاہری۔ حب ضلع لسبیلہ
پانچ نمازیں پانچ پھلحضور اکرم صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پانچ چیزیں ہیں اس کے لیے جو پانچ نمازیں جماعت کے ساتھ پڑھے:
مرسلہ: یاسین علی طاہری۔ محمود آباد روڈ حب ضلع لسبیلہ
اقوال پیران پیر
مرسلہ: نعمان الحق طاہری۔ حب سٹی ضلع لسبیلہ
دولت اور علم
مرسلہ: سیما طاہری۔ دنبہ گوٹھ کراچی
ناممکن
مرسلہ: غلام مرتضیٰ مستوئی۔ ٹنڈوغلام علی
مسلمان کی مدد کرناکسی مسلمان کا کوئی ضروری کام کردینا، یا اس کے کام میں مدد کرنا یا اس کی کوئی پریشانی دور کردینا بھی ایسا عمل ہے جس پر آقائے دوجہاں صلّی اللہ علیہ وسلم نے بہت اجر و ثواب کی خوشخبری دی ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلّی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اپنی کسی بھائی کے کام میں لگا ہو اللہ تعالیٰ اس کے کام میں لگ جاتا ہے۔ اور جو شخص کسی مسلمان کی کوئی بے چینی دور کرے اللہ تعالیٰ اس کے صلے میں اس سے قیامت کی بے چینیوں میں سے کوئی بے چینی دور فرمادیتے ہیں۔ کسی شخص کو راستہ بتادینا، کسی کا سامان اٹھانے میں اس کی مدد کردینا غرض خدمت خلق کے تمام کام اس حدیث کی فضیلت میں داخل ہیں۔ جو لوگ دوسروں کے کام آتے ہیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ بڑی فضیلت والے لوگ ہیں۔ مرسلہ: محمد حیات لاسی طاہری۔ حب سٹی
وقت
مرسلہ: بشیر احمد جوکھیو طاہری۔ اکرم کالونی حب
غیبت ایک لعنت ہےحضرت سیدنا ابواللیث بخاری علیہ الرحمۃ جب حج کے لیے نکلے تو آپ نے دو دینار جیب میں لیے اس ارادے سے ڈالے کہ اگر گھر پلٹنے تک کہیں بھی غیبت صادر ہوئی تو یہ دو دینار خیرات کردوں گا۔ الحمدللہ سارا سفر غیبت سے بچے رہے اور وہ دو دینار جیب میں محفوط رہے۔ مرسلہ: فقیر مشتاق علی طاہری۔ حاجی سومار محلہ حب چوکی
نماز کی قدرحضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ نمازی کے لیے تین خصوصی عزتیں ہیں۔ پہلی یہ کہ جب وہ نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے سر سے آسماں تک رحمت الٰہی کی گھٹا بن کر چھا جاتی ہے اور اس کے اوپر انوار بارش کی طرح برستے ہیں۔ دوسری یہ کہ فرشتے اس کے چاروں طرف جمع ہوجاتے ہیں اور اس کو اپنے گھیرے میں لے لیتے ہیں۔ اور تیسری یہ کہ ایک فرشتہ پکارتا ہے کہ اے نمازی اگر تو دیکھ لے کہ تیرے سامنے کون ہے اور تو کس سے بات کر رہا ہے تو خدا کی قسم تو قیامت تک سلام نہ پھیرے۔ مرسلہ: یاسمین طاہری۔ دنبہ ولیج کراچی
معلومات
مرسلہ: حمیر عباس انصاری۔ پاٹولی محلہ ماتلی
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے اقوال
اقوال زریں
مرسلہ: نذیر احمد شر طاہری دربار اللہ آباد شریف
حدیث نبوی صلّی اللہ علیہ وسلمسب سے وزنی چیز جو قیامت کے دن مومن کے میزان میں رکھی جائے گی وہ اس کا ”حسن اخلاق“ ہوگا۔ مرسلہ: محمد اشفاق شر طاہری گلال محلہ ہنگورجہ
رحمتیں اور عذاباللہ کی 4 رحمتیں ایسی ہیں جو انسان سے برداشت نہیں ہوتیں۔ 1:بیٹی 2:مہمان 3:بارش 4:بیماری۔ اور 4 عذاب ایسے ہیں جو انسان خوشی سے قبول کرتا ہے۔ 1:سود (ویاج) 2:جہیز 3:غیبت 4:جھوٹ مرسلہ: مسز نذیر احمد طاہری دربار اللہ آباد شریف
|