الطاہر

الطاہر شمارہ نمبر 43
محرم الحرام ۱۴۲۸ھ بمطابق فروری ۲۰۰۷ع

اردو مین پیج

گلہائے رنگ رنگ

 

سب سے پہلے

(مرسلہ:فقیر شبیر نعمان طاہری ۔طاہری چوک ٹنڈوالہیار)

 

حدیث مبارک

(مرسلہ :حافظ عبدالشکور خاصخیلی طاہری۔بیلہ)

 

علم کی روشنی

(مرسلہ: محمد محسن طاہری، اسلامک سینٹر کراچی)

 

معلومات کشمیر

(مرسلہ:فقیر نذیر احمدطاہری۔۔ٹنڈوالہیار)

 

سائنسی معلومات

(عبدالواجد، ملتان)

 

نسخہ درستی چال چلن

(شمائلہ طاہری، 208 رب فیصل آباد)

 

حدیث

حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ کیا میں تم کو وہ عمل نہ بتاؤں جو تمہارے سارے اعمال سے زیادہ بلند کرنے والا ہے اور راہ خدا میں سونا چاندی خیرات کرنے سے بھی زیادہ اس میں خیر ہے۔ صحابہ نے عرض کیا ہاں یا رسول اللہ ایسا قیمتی عمل ضرور بتائیے۔ آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اللہ کا ذکر ہے۔ (ترمذی، ابن ماجہ)

(مرسلہ :محمدعارف کشمیری طاہری)

 

انتظار کرے

(عدیل احمد طاہری۔ٹنڈوالہیار)

 

ہنسی گھر

مہمان (میزبان سے) ”آپ کا نوکر عجیب آدمی ہے، برابر سیٹی بجائے جارہا ہے، اسے محفل اور مہمان کے آداب کا کچھ پتہ نہیں؟“

کنجوس میزبان ”بھائی یہ میرا ہی حکم ہے، اس طرح مجھے اطمینان رہتا ہے کہ وہ کچھ کھا پی نہیں رہا۔“

 

ایک دیہاتی کو کسی دھوکے باز نے مسقط لے جانے کے بہانے مری کی پہاڑیوں پر چھوڑ دیا اور کہا ”یہاں سے تین کے فاصلے پر مسقط ہے۔“

تین دن بعد اسے ایک آدمی ملا جس نے ایک بیگ اور بستر اٹھا رکھا تھا دیہاتی نے اس آدمی سے پوچھا ”آپ نے مسقط دیکھا ہے؟“ آدمی نے جواب دیا ”میں خود تین مہینے سے دبئی ڈھونڈ رہا ہوں تم مسقط کی بات کرتے ہو۔“

(مرسلہ:فرحانہ طاہری۔۔یونیورسٹی کالونی نوابشاہ)

 

ماں کا رتبہ

ایک شخص حضور صلّی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا حضور مجھ پر سب سے زیادہ حق کس کا ہے؟ حضور صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیری ماں کا۔ اس شخص نے پھر یہی سوال کیا، حضور صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیری ماں کا۔ پھر تیسری مرتبہ کیا، آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیری ماں کا۔ جب چوتھی مرتبہ پوچھا تو آپ صلّی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تیرے باپ کا۔ ماں کا درجہ باپ سے تین گنا ہے۔ ماں بچے کو رات جاگ کر پالتی ہے اور کوئی ماں کا ایک رات کا حق ادا نہیں کرسکتا۔ اور باپ کی ناراضگی میں اللہ تعالیٰ کی ناراضگی ہے۔

(مرسلہ:محمد ذوالفقار طاہری۔میرواہ ناکہ)

 

ہیرے جواہر

(مرسلہ: محمد زبیر، محمد شعیب طاہری۔ گلشن بھٹائی کالونی نوابشاہ)

 

ماچس کی تیلی اور انسان

ماچس کی تیلی کا ایک سر ہوتا ہے مگر اس میں دماغ نہیں ہوتا۔ مگر انسان کے پاس ایک سر بھی ہوتا ہے ایک دماغ بھی۔ ایک تیلی معمولی سی رگڑ پر فورا جل اٹھتی ہے بالکل اسی طرح انسان بھی معمولی سی باتوں پر بغیر سوچے سمجھے تیلی کی طرح بھڑک اٹھتے ہیں اور اپنے جذبات کی رو میں بہہ کر کوئی بڑا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ یہ بھڑکنا اس انسان کی ناکامی کا سبب بنتا ہے۔ دوسرا انسان وہ ہے جو بھڑکنے والی بات پر بھی نہیں بھڑکتا، پہلے ٹھنڈے دماغ سے سوچتا ہے اور پھر مناسب اقدام کرتا ہے۔ ایسا انسان ہمیشہ کامیاب رہتا ہے پہلے انسان کی بنسبت، کیونکہ اس کی حیثیت ایک ماچس کی تیلی سے زیادہ نہیں۔

(گل ناز لاڑک، پنجوڈیرو)

 

اقوال زریں

(مرسلہ:محمدیاسین طاہری۔۔عظیم ٹاؤن کراچی)

 

زندگی کی کرن

عظیم ہیں وہ لوگ جو غربت سے امارت تک زندگی کے کسی بھی مقام پر اپنے سچے جذبات نہیں چھوڑتے۔ وہ اپنی خوشیوں کو دسروں کی خوشیوں پر قربان کردیتے ہیں۔ ان کی خوشی صرف اس بات میں ہوتی ہے کہ ان کی ذات سے دوسروں کو خوشی ہو۔ دوسروں کے معمولی درد سے بھی ان کا دل تڑپ اٹھتا ہے۔ ایسی تڑپ رکھنے والے انسان حقیقی معنوں میں انسان کہلانے کے مستحق ہوتے ہیں۔ اس چند روزہ زندگی کا کیا اعتبار جس کا ناطہ کسی وقت بھی ہم سے ٹوٹ سکتا ہے۔ پھر زندگی پر غرور کیسا؟

(مرسلہ:شکیلہ کنول ۔۔نارووال)

 

دشمن کے دل میں جگہ بنانا

(شازیہ اقبال طاہری۔۔کالج ٹاؤن وہاڑی)

 

مجلس کے آداب

کسی کے گھر جاؤ تو پہلے سلام کرو، پھر ایک طرف بیٹھ جاؤ اور جب تک وہاں موجود لوگوں کی باتیں نہ سن لو اپنی بات نہ شروع کرو۔ اگر وہ اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول ہوں تو تم بھی اللہ کا ذکر شروع کردو۔ اگر فضولیات میں مشغول ہوں تو وہاں سے الگ ہوجاؤ، اور دوسری مجلس جو اچھی ہو اس میں چلے جاؤ۔

(محمد فرحان گلزار طاہری، ٹنڈوالہیار)

 

چار علامتیں

کسی دانا نے کہا جاہل کی چار علامتیں ہیں:

  1. بلاوجہ غصہ کرنا

  2. بے موقع اور بلاضرورت مال خرچ کرنا

  3. نفس کی پیروی کرنا

  4. دوست اور دشمن کو نہ پہچاننا

(مرسلہ:عبدالسمیع طاہری۔میرواہ ناکہ ٹنڈوالہیار)

 

رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کی پیاری باتیں

دوستی: سچائی پر قائم رہو، سچائی میں نجات ہے۔

امانتداری: جس شخص میں امانتداری نہیں اس میں ایمان نہیں۔

پرہیزگاری: اللہ تعالیٰ کے نزدیک باعزت وہ ہے جو سب سے زیادہ پرہیزگار ہے۔

سادگی: عیش پسندی سے بچو، اللہ کے بندے عیش کو پسند نہیں کرتے۔

توکل: صرف اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرو لیکن اپنی کوشش اور محنت کو نہ چھوڑو۔

(مرسلہ: آسیہ طاہری، چک نمبر 208رب)

 

گوشہ تبسم

ایک چیونٹی بھاگی بھاگی کہیں جارہی تھی۔ راستے میں ایک گینڈے نے روک کر پوچھا خیریت تو ہے اتنی گھبراہٹ میں کہاں بھاگی جارہی ہو۔ چیونٹی نے پھولی ہوئی سانسوں کے درمیان کہا ہاتھی کا ایکسیڈنٹ ہوگیا ہے اسے چار بوتل خون کی ضرورت ہے میں خون دینے جارہی ہوں۔

(مرسلہ:آسیہ طاہری 208رب فیصل آباد)

 

ظاہر مت کر

کسی کا عیب، دل کا بھید۔کسی کی امانت، پوری طاقت۔ اپنی تجارت، زیادہ ضرورت۔ راز کی بات، سفر کرنے کی سمت۔

(مرسلہ: حافظ محمد رضوان طاہری، میرواہ ناکہ ٹنڈوالہیار)

 

اقوال زریں

(مرسلہ :صاحبڈنو طاہری،بندیجا اسٹاپ گڈاپ کراچی)