
الطاہر شمارہ نمبر
43 |
اردو مین پیج |
حمد باری تعالیٰ
ہے دل میں تیری یاد،زباں پر تری باتیں
دیتی ہیں مجھے لطف کے برابر تری باتیں
آئینہ ادراک میںہے تیری تجلی
ماحول کو کرتی ہیں اجاگر تری باتیں
ہوتا ہے ترے ذکر سے روحوںمیں اجالا
کرتی ہیں ہر ایک دل کو منور تری باتیں
ہے اس میں بھی انداز ترے لطف وکرم کا
خوش بخت ہے جس کے ہیں مقدر تری باتیں
ڈرتا ہے غضب سے تیرے جو عارف حق ہے
روتا ہے رلاتا ہے سناکر تری باتیں
مدحت میں کیا کرتا ہے جذبات کا اظہار
کرتا ہے شب وروز تنا گرتری باتیں
ہیں نوک قلم پر تری مدحت کے ترانے
اشعار میں کرتا ہے سخنورتری باتیں
کرتا ہے تیرے ذکر سے ہرقلب مزتی
امت کو سکھاتا ہے پیمبر تری باتیں
قرآن کے انوار سے سینہ ہے منور
صد شکر کہ حافظ کو ہیں ازبر تری باتیں