الطاہر

الطاہر شمارہ نمبر 43
محرم الحرام ۱۴۲۸ھ بمطابق فروری ۲۰۰۷ع

اردو مین پیج

نعت رسول مقبول صلّی اللہ علیہ وسلم


ہراک سوال کا چہرہ اجالنے والا
مرا نبی نہیں سائل کو ٹالنے والا

اسی کے نام سہارا ہے بے سہاروں کا
کوئی گرے تو وہی ہے سنبھالنے والا

وہ حرف حرف مقدس ہے اس کا کیا کہنا
وہ سنگ ریزوں میں گویائی ڈالنے والا

اسی کا عشق نہیں ہے تو عشق ہے کس کا
بشر کے سینے میں سچائی پالنے والا

مرے شعور کو دیتا ہے نور کی دولت
وہ مشت خاک سے خورشید ڈھالنے والا

دعا کرو کہ سبھی کے گھروں میں وہ آجائے
خدا کے گھر سے بتوں کو نکالنے والا

دلوں کی رحل پہ چلتا ہے آج بھی شعر
بس ایک چہرہ مصائب کو ٹالنے والا