الطاہر

الطاہر شمارہ نمبر 43
محرم الحرام ۱۴۲۸ھ بمطابق فروری ۲۰۰۷ع

اردو مین پیج

تبلیغی و تنظیمی سرگرمیاں

انچارج علامہ الطاف حسین طاہری

 

 

سالانہ عرس مبارک
حضرت سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ

مؤرخہ 19,18,17 نومبر بروز جمع، ہفتہ، اتوار دربار اللہ آباد شریف کنڈیارو میں قطب دوران، غوث زمان، مجدد دین و ملت پیر طریقت رہبر شریعت خواجۂ خواجگان حضرت سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ نقشبندی مجددی کا تئیسواں بین الاقوامی روح پرور سالانہ عرس مبارک منایا گیا، جس میں پاکستان اور بیرون ممالک سے اہل دل اور اہل ذکر فقراء، علماء و مشائخ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس بابرکت عرس مبارک کا آغاز 17 نومبر بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز مغرب مزار شریف پر افتتاحی تقریب سے ہوا۔ اس افتتاحی تقریب میں حضور قبلہ عالم سیدی مرشدی حضور سجن سائیں مد ظلہ العالی شریک ہوئے۔ تلاوت و نعت کے بعد منقبتوں کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

18 نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز فجر سیدنا و مرشدنا حضور قبلہ عالم دامت برکاتہم العالیہ نے لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو ذکر قلبی کی نعمت سے نوازا۔ اس کے بعد مراقبہ ہوا۔ پورا دن تلاوت، نعت و منقبت کا سلسلہ جاری رہا اور مختلف علماء کرام، خلفاء اور تنظیمی عہدیداروں نے خطابات کیے۔ بعد از نماز عصر طریقہ عالیہ طاہریہ بخشیہ نقشبندیہ کے طریقہ کار کے مطابق لنگر مبارک ہوا۔ بعد از نماز عشاء حضور قبلہ عالم نے اپنے دست مبارک سے جامعہ عربیہ غفاریہ اور جماعت کے دیگر مدارس کے علماء کرام اور حفاظ کرام کو دستار بندی سے نوازا جس میں جامعہ عربیہ غفاریہ کے فارغ تحصیل شدہ 32 علماء کرام بھی شامل تھے۔

19 نومبر بروز اتوار بعد نماز تہجد تا فجر و بعد نماز فجر شمس العارفین حضور سوہنا سائیں کے ایصال ثواب کے لیے ختم قرآن پڑھا گیا۔ اس کے بعد ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بعد ازاں سیدی و مرشدی حضرت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے اجتماعی خصوصی دعا فرمائی۔ دوران دعا پورے مجمعہ پر عجیب کیفیت طاری تھی۔ ہر طرف رقت کا سماں تھا، ہر کسی کے گناہ اس کے سامنے تھے اور اپنے گناہوں کو دیکھ کر اس مقبولیت کی گھڑی میں ہر کوئی اس امید کے ساتھ آہ و زاری کررہا تھا کہ اے خدا اس مبارک و متبرک ہاتھوں کے صدقے ہمارے گناہ بخش دے۔ دعا کے بعد نعت و منقبت پڑھی گئی۔ دوران منقبت پورے مجمع پر جذب کی کیفیت طاری تھی۔ عجیب روح پرور سماں تھا۔ نعت و منقبت کے بعد ڈاکٹر منور حسین بھرگڑی طاہری اور لندن سے آئے ہوئے حضور قبلہ عالم کے خلیفہ جناب قمر الہاشمی نے خطابات کیے۔ اس کے بعد صاحبزادہ محمد جعفر طاہر نے بھی اپنے تاثرات بیان کیے۔ آخر میں سالار سلسلہ نقشبند مجدد دوران پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجۂ خواجگان محمد طاہر المعروف محبوب سجن سائیں قلبی و روحی فداہ کا نورانی خطاب ہوا۔ دوران خطاب ایسا محسوس ہورہا تھا کہ رحمت الٰہی کی برسات ہورہی ہے اور محفل پر روحانی چادر تنی ہوئی ہے۔ بعد از خطاب حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں کی دعا سے اس روحانی اور نورانی عرس مبارک کا اختتام ہوا۔ (رپورٹ۔ الطاف حسین طاہری)

اوراد و وظائف

حضرت خواجہ اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کے تئیسویں سالانہ عرس مبارک کے موقعہ پر عقیدتمندوں کی جانب سے پڑھے ہوئے ختم القرآن، درود شریف اور دیگر اوراد و وظائف اور نفلی عبادات جو تحریر کروائے ان کی تفصیل حسب ذیل ہے:

الحمداللہ اللہ جل شانہ کے پیارے ولی کامل کے اعمال نامہ میں نیکیوں کے ثواب کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ نشست کے آغاز ہونے کے بعد بھی عقیدتمند مذکورہ بالا اوراد و وظائف پیش کرنے کے لیے استقبالیہ پر آتے رہے اور بیرون ممالک سے ٹیلیفون اور انٹرنیٹ کے ذریعے اسٹیج پر پیغام بھی موصول ہوتے رہے۔

(رپورٹ:جناب خلیفہ محمد حسن اوٹھو طاہری ۔نوابشاہ)۔

 

سلیکشن

ج۔ا۔م برانچ گلشن حدید کی ضلع ملیر کے عہدیداران نے سلیکشن کی جس میں مندرجہ ذیل عہدیداران منتخب کیے گئے:

صدر نذیر احمد اجن، نائب صدر حضور بخش جونیجو، جنرل سیکریٹری علی حسن رند، جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، اطلاعات سیکریٹری مولانا اعجاز احمد، فنانس سیکریٹری ظفر احمد ضیا، آفیس سیکریٹری خلیل الرحمٰن، پریس سیکریٹری معین خان۔

(رپورٹ:معین خان پریس سیکریٹری۔ گلشن حدید)

بسم اللہ کالونی برانچ اورنگی فقیر حاجی محمد انور طاہری صاحب کے صاحبزادے محمد عدنان انور کی شادی خانہ آبادی کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں جماعت اصلاح المسلمین کے نعت خواں کے علاوہ دیگر نعت خوانوں نے بھی شرکت فرمائی۔ حافظ عتیق قادری اور حسن قادری صاحب، محمد رمضان قادری اور حمزہ علی طاہری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ جملہ جماعت برانچ ہذا نے شرکت فرمائی۔ مہمان خصوصی خلیفہ علامہ مولانا سائیں غلام نبی صاحب تھے۔

(رپورٹ:فقیر محمد جمیل سنگیالوی طاہری ۔بسم اﷲکالونی اورنگی)

 

روحانی جلسہ

جماعت اصلاح المسلمین برانچ گاؤں ڈاسوری کی جانب سے مؤرخہ 14 دسمبر بروز جمعرات کو روحانی جلسہ زیر سرپرستی خلیفہ غلام مصطفی نقشبندی طاہری صاحب کے منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد ہدیہ نعت اور ہدیہ منقبت کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ آخر میں خصوصی خطاب مناظر اسلام بلبل مدینہ خلیفہ الحاج محمد ادریس ڈاہری صاحب کا ہوا۔ آخر میں تمام افراد کو لنگر کھلایا گیا، دعا اور صلوٰۃ وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

روحانی طلبہ جماعت برانچ ٹنڈو الہیار کی جانب سے ماہانہ روحانی اجتماع دفتر میر واہ ناکہ میں رکھا گیا۔ برانچ کے صدر علی اصغر طاہری صاحب نے اسٹوڈنٹس کو روحانی طلبہ جماعت کے اغراض و مقاصد بتائے۔ آخر میں یونٹ کے صدر محمد وسیم طاہری نے طلبہ سے خطاب کیا۔ اس کے بعد حلقہ ذکر ہوا، نئے دوستوں کا تعارف کرایا گیا۔

(رپورٹ: فقیر شبیر نعمان طاہری، ٹنڈوالہیار)

شکار پور شہر میں شہنشاہ اولیاء کی آمد

مؤرخہ 13 نومبر 2006ء بروز پیر بمقام سبزہ زار لان شہر شکارپور میں خلیفہ مجاز محترم جناب خلیل احمد طاہری کی زیر نگرانی ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد ہوا۔ ضلع شکارپور کے تمام ضلعی عہدیداران و اراکین کی مسلسل تبلیغی، تنظیمی کاوشوں کے نتیجے میں حضور قبلہ عالم قلبی و روحی فداہ نے اس پروگرام کی عنایت فرمائی۔ حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں نے حاجی عطا محمد سیٹھار کے ہاں برانچ کنک شاہ پیر میں المرکز الغفاریۃ الطاہریہ اور مدرسہ غوثیہ رضویہ کا اپنے مبارک ہاتھوں سے افتتاح فرمایا۔ بعد ازاں صوفی طفیل احمد ابڑو کی جگہ پر مستورات کے پروگرام کو خطاب فرمایا۔

بعد از نماز ظہر خصوصی نشست شروع ہوئی۔ نعت و منقبت کے بعد مرکزی صدر جماعت اصلاح المسلمین جناب مفتی عبدالرحیم صاحب نے تقریر کی۔ اخیر میں حضور قبلہ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کا خطاب دلنواز ہوا۔ اخیر میں صلوٰۃ وسلام اور دعائے خیر کی گئی اور تمام احباب کو لنگر کھلایا گیا۔ یہ پروگرام براہ راست کیبل کے ذریعے پورے شکار پور شہر میں دکھایا جارہا تھا۔

(رپورٹ: مقصود احمدطاہری، ضلع شکارپور)

عید ملن پارٹی

جماعت اصلاح المسلمین برانچ ٹنڈوالہیار کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام مدرسہ انوار طاہریہ میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے اور جماعت اصلاح المسلمین، جمعیت علماء طاہریہ، روحانی طلبہ جماعت کے تمام عہدیدارن نے شرکت کی۔ پہلے مدرسہ انتظامیہ کے ناظم اعلیٰ فقیر رمضان مغل طاہری صاحب نے خطاب فرمایا، آخر میں خلیفہ غلام مصطفی طاہری صاحب نے خصوصی دعا فرمائی۔

مؤرخہ 26 نومبر 2006 کو میرواہ ناکہ ٹنڈوالہیار میں دفتر و لائبریری روحانی طلبہ جماعت ٹنڈوالہیار کا افتتاح خلیفہ غلام مصطفیٰ طاہری نقشبندی صاحب نے فرمایا۔ ان کے ہمراہ کثیر تعداد میں علماء کرام، روحانی طلبہ جماعت کے نوجوانوں اور فقیروں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ روحانی طلبہ جماعت برانچ ٹنڈوالہیار کے صدر علی اصغر طاہری صاحب نے روحانی طلبہ جماعت کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ آخر میں خلیفہ غلام مصطفیٰ طاہری نقشبندی صاحب نے خصوصی بیان فرمایا اور روحانی طلبہ جماعت کا مشن لیکر چلنے والے نوجوانوں کو مبارک باد پیش کی۔ آخر میں حلقہ ذکر ہوا اور تمام احباب کو لنگر کھلایا گیا۔

(رپورٹ: فقیر شبیر نعمان طاہری، ٹنڈوالہیار)

ماہانہ جلسہ

جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے مؤرخہ 10 نومبر بروز جمعۃ المبارک ماہانہ اجتماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں تلاوت، نعت، منقبت کے نذرانے کے بعد خصوصی بیان علامہ مولانا اسماعیل نقشبندی صاحب نے کیا۔ آخر میں حضرت مولانا محمد موسیٰ طاہری صاحب نے خطاب کیا۔ خصوصی دعا مولانا عبدالجبار طاہری نقشبندی صاحب نے کی اور حلقہ ذکر و مراقبہ ہوا۔

جماعت اصلاح المسلمین برانچ ٹنڈوالہیار کی جانب سے مؤرخہ 8 دسمبر بروز جمعۃ المبارک ماہانہ روحانی اجتماع ہوا۔ تلاوت، نعت، منقبت کے بعد خصوصی خطاب شیریں زباں حضرت علامہ مولانا مسعود احمد نقشبندی طاہری صاحب نے کیا۔ آخر میں حلقہ ذکر ہوا جس کی سعادت خلیفہ غلام مصطفی طاہری نقشبندی صاحب نے حاصل کی اور دعائے خیر ہوئی اور تمام احباب کو لنگر کھلایا گیا۔

(رپورٹ:فقیر شبیر نعمان طاہری)

سلیکشن برائے سال 2007 ضلع ٹھٹھہ

مؤرخہ 15/12/2006 بروز جمع مدینہ مسجد مکلی میں ج۔ا۔م ضلع ٹھٹھہ کا اہم اجلاس برائے سلیکشن منعقد ہوا جس میں صوبائی عہدیداران محترم خلیفہ رحمۃ اللہ قریشی طاہری صدر صوبہ سندھ، محترم جناب نذیر احمد سولنگی صاحب اور محترم جناب محمد کاشف طاہری نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع ٹھٹھہ کی 25 برانچوں میں سے 8 برانچوں کے نمائندوں نے شرکت کی، جس کی وجہ سے صوبائی عہدیداروں نے سخت نوٹس لیا۔ آخر میں اکثریت رائے سے نئی سلیکشن کی گئی:

صدر: محترم جناب حاجی غلام شبیر کلہوڑو طاہری، نائب صدر: جناب محمد حسین خاصخیلی، جنرل سیکریٹری: جناب امیر محمد جوکھیو طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد عمر چانڈیو طاہری، آڈیٹر: سید انور علی شاہ طاہری، پریس سیکریٹری: حضور علی جوکھیو طاہری، فنانس سیکریٹری: حافظ محمد اسحاق میمن طاہری، آفیس سیکریٹری: حافظ لیاقت علی طاہری منتخب ہوئے۔

مؤرخہ 21/12/2006 مدینہ مسجد مکلی میں ج۔ا۔م ضلع ٹھٹھہ کی پہلی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ضلع ٹھٹھہ کی 22 برانچوں کی نئی سلیکشن کے لیے گروپ تشکیل دیے گئے۔ صدر صاحب نے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ مؤرخہ 8 جنوری 2007 تک تمام یونٹوں کی وزٹ کی جائے اور سلیکشن مکمل کرکے صوبائی عہدیداران کو رپورٹ کی جائے۔

مؤرخہ 21/12/2006 اور 25/12/2006 کو پریس سیکریٹری ضلع ٹھٹھہ اور آفیس سیکریٹری ضلع ٹھٹھہ نے ج۔ا۔م برانچ مالماڑی اور برانچ گوٹھ عالم شیر جوکھیو چاڑھی نزد جنگ شاہی کی وزٹ کی اور سال 2007 کی سلیکشن کی گئی۔

برانچ مالماڑی:

صدر: محمد طالب طاہری، جنرل سیکریٹری: عبدالحنان جوکھیو طاہری، فنانس سیکریٹری: حافظ ہدایت اللہ طاہری، اطلاعات و پریس سیکریٹری: علی رضا طاہری۔

برانچ عالم شیر جوکھیو چاڑھی:

صدر: فقیر دوست علی جوکھیو طاہری، نائب صدر: نیاز احمد طاہری، جنرل سیکریٹری: میر زمان جوکھیو طاہری، فنانس سیکریٹری: فقیر بھائی خان جوکھیو طاہری، اطلاعات سیکریٹری: منگیدو جوکھیو طاہری، پریس سیکریٹری: فقیر خداداد جوکھیو طاہری۔

(رپورٹ: فقیر حضور علی طاہری، ضلع ٹھٹھہ)

سلیکشن

مؤرخہ 13/01/2007 کو جامع مسجد عثمانیہ عبداللہ گوٹھ میں ماہوار محفل منعقد ہوئی جس میں برانچ عبداللہ گوٹھ کے لیے سال 2007 کی سلیکشن کی گئی۔ ضلع ملیر کے عہدیداروں نے عبداللہ گوٹھ کے دوستوں کی سلیکشن کی۔ برانچ کے عہدیداروں کے نام یہ ہیں:

صدر: محترم بشیر احمد چنہ طاہری۔ نائب صدر: محترم احمد علی بھٹی طاہری، جنرل سیکریٹری: حافظ منیر احمد آلکھانی طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: فقیر ممتاز طاہری، فنانس سیکریٹری: محترم صدر دین چنہ طاہری، اطلاعات سیکریٹری: فقیر منظور احمد آلکھانی طاہری، پریس سیکریٹری: محترم محمدکاشف طاہری، آفیس سکریٹری: محترم حاجی خان محمد آلکھانی طاہری۔

محفل میلاد

مؤرخہ 29 مئی مرکزی جامع مسجد ڈھکالہ (راولپنڈی ) میں محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں خطاب قاری احسان الحق طاہری صاحب نے کیا اور سید زاہد علی شاہ طاہری اور دیگر ثنا خوانوں نے نعت و منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ آخر میں دعا کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔

(رپورٹ: شہزاد حسین طاہری، ڈھکالہ)

سلیکشن برائے 2007

مؤرخہ 13/01/2007 کو ج۔ا۔م ضلع ملیر کے صدر خلیفہ عبدالغنی پالاری صاحب کی صدارت میں برانچ دھنی پرتو موسیٰ گوٹھ کی سلیکشن ہوئی جس میں درج ذیل عہدیداران منتخب ہوئے۔

برانچ سرپرست خلیفہ ڈاکٹر محمد یوسف چنہ صاحب

صدر: جناب کلیم اللہ جوکھیو صاحب، نائب صدر:جناب ذکاء اللہ صاحب، جنرل سیکریٹری: جناب محمد ارشد صاحب، جوائنٹ سیکریٹری: جناب عبدالغفار صاحب، فنانس سیکریٹری: جناب عبدالرحمٰن صاحب، پریس سیکریٹری: جناب خورشید احمد طاہری، اطلاعات سیکریٹری: جناب عبدالقدیر صاحب، آفیس سیکریٹری: جناب جمیل احمد طاہری۔

(رپورٹ: محمد ارشاد جوکھیو طاہری)

مؤرخہ 17/12/2006 کو المرکز ٹول پلازہ کراچی میں پروگرام ہوا جس میں برانچز کی کارکردگی پر نمبر دیے گئے۔ برانچ دھنی پرتو موسیٰ گوٹھ کو دوسری پوزیشن حاصل رہی۔ اس پوزیشن کے حاصل کرنے میں برانچ کے سرپرست ڈاکٹر محمد یوسف صاحب کی محنت قابل ذکر ہے۔

(رپورٹ:عاجز کلیم اﷲ جوکھیو طاہری)

سلیکشن المرکز روحانی بلدیہ ٹاؤن کراچی

مؤرخہ 20 دسمبر بعد نماز عشاء روحانی طلبہ جماعت کراچی ڈویژن کی باڈی نے روحانی طلبہ جماعت برانچ المرکز روحانی بلدیہ ٹاؤن کراچی کی سلیکشن کی۔ سنہ 2007 کے لیے مذکورہ عہدیداران منتخب کیے گئے۔

صدر: سید محمد رضوان طاہری، نائب صدر سید عدیل احمد طاہری، جنرل سیکریٹری: محمدوسیم طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: محمد وقار طاہری، فنانس سیکریٹری: محمدصادق طاہری اور سید محمد رضوان طاہری، اطلاعات سیکریٹری: محمد نوید طاہری اور محمد فیضان طاہری، پریس سیکریٹری: سید عبدالحمید طاہری، لائبریری انچارج: سید عبدالحمید طاہری اور محمد صادق طاہری۔

(رپورٹ: سید عبدالحمید طاہری، المرکز مہاجر کیمپ کراچی)

سلیکشن ضلع ٹھٹھہ ر ط ج

مؤرخہ 21 دسمبر کو درگاہ الشیخ المخدوم ابوالقاسم نقشبندی رحمۃ اللہ علیہ کے احاطے میں ر ط ج ضلع ٹھٹھہ کی سلیکشن صوبہ سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری جسارت الیاس طاہری کی صدارت میں ہوئی جس میں مندرجہ ذیل باڈی کا اعلان کیا گیا:

صدر: کلیم اللہ طاہری، نائب صدر: حافظ ہدایت اللہ جوکھیو طاہری، جنرل سیکریٹری: باغ حسین طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: آصف علی جوکھیو طاہری، فنانس سیکریٹری: عاشق اللہ جوکھیو طاہری۔

(رپورٹ: محمدعالم جوکھیو طاہری ٹھٹھہ)

سلیکشن 2007 برانچ بندیچا اسٹاپ گڈاپ

مؤرخہ 21 دسمبر بروز جمعرات جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچا اسٹاپ گڈاپ ملیر کی سالانہ سلیکشن نورانی مسجد بندیچا اسٹاپ میں ہوئی جس میں ضلع ملیر کے عبدالغنی طاہری، جنرل سیکریٹری عنایت اللہ طاہری، فنانس سکیریٹری حاجی پنھل طاہری اور آڈیٹر غلام حسین طاہری نے شرکت کی۔ سلیکشن میںیہ عہدیدار سلیکٹ ہوئے:

صدر: نوراحمد طاہری، نائب صدر: عبدالواحد طاہری، جنرل سیکریٹری: مقبول احمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری: بشیر احمد طاہری، فنانس سیکریٹری: مزار طاہری، اطلاعات سیکریٹری: محمد اقبال طاہری، پریس سیکریٹری: صاحب ڈنو طاہری، آفیس سیکریٹری: منور حسین طاہری۔

سال 2006 میں جماعت اصلاح المسلمین برانچ بندیچا اسٹاپ گڈاپ، ضلع ملیر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

(رپورٹ: صاحب ڈنو طاہری، بندیچا اسٹاپ گڈاپ)

سلیکشن

روحانی طلبہ جماعت پاکستان کراچی ڈویژن کی سال 2007 کی باڈی کی سلیکشن بروز ہفتہ بتاریخ 16/12/2006 بمقام المرکز روحانی میں مرکزی نائب صدر محمد نواز ہاشم و جنرل سیکریٹری بدر حسین طاہری کے زیر نگرانی ہوئی جس میں صوبائی جنرل سیکریٹری ہدایت اللہ طاہری نے کراچی ڈویژن کے منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ منتخب عہدیداران:

صدر: انیس المصطفیٰ طاہری، نائب صدر: سید عدیل احمد طاہری، جنرل سیکریٹری: محمد اویس طاہری، جوائنٹ سیکریٹری محمد نواز طاہری، فنانس سیکریٹری محمد صادق طاہری، پریس سیکریٹری سید محمد رضوان طاہری۔

(رپورٹ: سید محمد رضوان طاہری پریس سیکریٹری ر ط ج کراچی ڈویژن)

روحانی محفل

مؤرخہ 09/12/2006 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد یارسول اللہ کے قریب روحانی محفل منعقد کی گئی جس کی صدارت خلیفہ ڈاکٹر محمد یوسف طاہری، خلیفہ حکیم حبیب الرحمٰن طاہری نے کی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب حبیب الرحمٰن طاہری صاحب نے کیا۔ آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

(رپورٹ: تاج دین، جنرل سیکریٹری ر ط ج برانچ 208رب فیصل آباد)

ہفتہ وار پروگرام

جماعت اصلاح السملمین ضلع ٹنڈوالہیار کی جانب سے ہر جمعۃ المبارک کو بعد نماز مغرب تا عشاء غفاری مسجد میر شاہ محمد گوٹھ میں ہفتہ وار پروگرام ہوتا ہے اور تین ہفتوں بعد ماہوار پروگرام کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ ماہانہ پروگرام زرداری کالونی جامع مسجد نور مصطفی میں رکھا جاتا ہے جس کی سرپرستی خلیفہ غلام مصطفی طاہری نقشبندی صاحب فرماتے ہیں۔ روحانی طلبہ جماعت برانچ ٹنڈوالہیار کی جانب سے دفتر میرواہ ناکہ میں ہر اتوار کو بعد نماز عشاء ہفت روزہ پروگرام ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ماہانہ پروگرام غلام مصطفی طاہری کی سرپرستی میں ہوتا ہے۔ ماہانہ پروگراموں میں لنگر کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دفتر و لائبریری کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے نوجوان افراد فیض یاب ہورہے ہیں۔

(رپورٹ شبیر نعمان طاہری، غفاری مسجد ٹنڈوالہیار)

سلیکشن نؤڈیرو

جماعت اصلاح المسلمین سٹی نؤڈیرو کی سلیکشن برائے سال 2007 کے لیے ہوئی۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد سلیکشن میں یہ باڈی منتخب کی گئی:

صدر: غلام شبیر شیخ، نائب صدر: حافظ محمد سلیم کندھر، جوائنٹ سیکریٹری: اوشاق علی چنہ، جنرل سیکریٹری اسرار احمد میرانی، پریس سیکریٹری: حافظ وسیم حسن کرٹیو، فنانس سیکریٹری: حافظ نعمت اللہ کرٹیو، اطلاعات سیکریٹری: مولوی عبدالرحمٰن کندھر، لائبریری انچارج: حافظ محمدعامرکرٹیو۔

(رپورٹ: حافظ وسیم حسن کرٹیو، ج ام سٹی نؤڈیرو)

وہاڑی کی سلیکشن

مرکز روح الاسلام وہاڑی میں مؤرخہ 02/12/2007 ماہانہ محفل ہوئی جس میں ماسٹرمحمد عاشق طاہری نے خطاب کیا اور بعد میں مراقبہ ہوا۔ مؤرخہ 25/12/2006 جماعت اصلاح المسلمین کے صوبائی آڈیٹر فقیر عبدالستار طاہری تشریف لائے اور انہوں نے ضلع وہاڑی میں جماعت اصلاح المسلمین باڈی 2007 کی تشکیل کی۔ بعد میں لنگر تقسیم ہوا۔ باڈی میں سلیکٹ ہونے والے عہدیداروں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:

صدر: ماسٹر محمد عاشق طاہری، نائب صدر: ماسٹر خان شمیر طاہری، ناظم اعلیٰ: محمد عارف طاہری، نائب ناظم: محمد حفیظ طاہری، پریس سیکریٹری: محمد اقبال گجر طاہری، فنانس سیکریٹری: محمد ممتاز طاہری، آفس سیکریٹری: حکیم شمس الدین طاہری، آڈیٹر آفیسر: علی صابر طاہری۔

(رپورٹ: محمد حفیظ طاہری، وہاڑی)

محفل نعت

مؤرخہ 23 نومبر 2006 بروز جمعرات بعد نماز مغرب مدرسہ غوثیہ نقشبندیہ نوتانی گوٹھ بیلہ میں ایک محفل نعت کا پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ صدارت قاری الحافظ محمد انور قمبرانی طاہری نے کی۔ تلاوت حافظ عبدالرزاق خاصخیلی طاہری نے کی، جبکہ حافظ منیر احمد رونجہ، نذیر احمد رونجہ، ندیم احمد، افضل علی، عبدالواحد نے حضور صلّی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کے نذرانے پیش کیے۔ منقبت حافظ عبدالشکور خاصخیلی طاہری نے پیش کی۔ پروگرام کے آخر میں مراقبہ ہوا اور صلوٰۃ وسلام کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: عبدالشکور طاہری بیلہ)

عید ملن پارٹی

مؤرخہ 5 نومبر 2006 بعد نماز ظہر روحانی طلبہ جماعت کراچی ڈویژن کی جانب سے المرکز روحانی مہاجر کیمپ میں عید ملن پارٹی کا انعقادکیا گیا جس میں کراچی کی تمام برانچز نے بھرپور شرکت کی۔ تلاوت و نعت و منقبت شریف کے بعد روحانی طلبہ جماعت کراچی کے پریس سیکریٹری سید عدیل احمد طاہری، جوائنٹ سیکریٹری ہدایت اللہ طاہری، سابق صدر محمد رضوان طاہری اور ج ا م کے آفس سیکریٹری محمد حنیف طاہری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں دعا خان محمد طاہری نے کی۔ بعد ازاں لنگر تقسیم کیا گیا۔

(رپورٹ: سید عدیل احمد طاہری، پریس سیکریٹری ر ط ج کراچی)

عید ملن پارٹی

مؤرخہ 30 اکتوبر 2006 بعد نماز عشاء جامع مسجد المرکز روحانی مہاجر کیمپ میں روحانی طلبہ جماعت اور جماعت اصلاح المسلمین کی جانب سے حضرت سوہنا سائیں رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد روحانی طلبہ جماعت برانچ المرکز روحانی کے نائب صدر سید عدیل احمد طاہری نے صحبت صالحین کے موضوع پر لیکچر دیا۔ دعائے خیر مولانا پیر بخش طاہری نے کی۔ آخر میں لنگر کھلایا گیا۔

(رپورٹ: محمد وسیم طاہری۔ برانچ المرکز روحانی)

غفاری مرکز لاڑکانہ کے سالانہ پروگرام

شب معراج

مؤرخہ 20 اگست بعد نماز عشاء روحانی طلبہ جماعت کے زیر اہتمام روحانی محفل شب معراج منعقد ہوئی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد محفل میں نعت خوانی کا مقابلہ ہوا جس میں برانچ غفاری مرکز کے نعت خوانوں نے حصہ لیا جس میں فرسٹ پوزیشن محمد مشفق شیخ، سیکنڈ پوزیشن احمد رضا شاہ جبکہ تھرڈ پوزیشن ذیشان علی طاہری نے حاصل کی۔ اس کے بعد مولانا بشیر احمد طاہری نے خطاب کیا۔ آخر میں صلواۃ التسبیح کی ادائیگی کے بعد خصوصی دعا خلیفہ مولانا عبدالقدیر طاہری نے کی، جبکہ خلیفہ حاجی محمد حسین صاحب نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔ آخر میں لنگر تقسیم ہوا۔

محفل شب برأت

مؤرخہ 07 ستمبر غفاری مرکز لاڑکانہ میں محفل شب برأت منعقد ہوئی۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد روحانی طلبہ جماعت کے دوستوں کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا جس میں فرسٹ پوزیشن محمد اویس طاہری، دوسری ارسلان ملک، تیسری عرفان علی جتوئی نے حاصل کی۔ دعا خلیفہ حاجی محمد حسین طاہری صاحب نے کی۔ بعد میں لنگر تقسیم ہوا۔

محفل لیلۃ القدر

مؤرخہ 20 اکتوبر 2006 بعد نماز عشاء غفاری مرکز لاڑکانہ میں اجتماع لیلۃ القدر منعقد ہوا۔ تلاوت، نعت و منقبت کے بعد نوجوانوں کے درمیان کوئز کامپیٹیشن منعقد ہوا جس میں فرسٹ ظہیر حسین شیخ، سیکنڈ محمد اویس طاہری، تھرڈ امتیاز علی طاہری آئے۔ اس کے بعد خلیفہ مولانا عبدالقدیر طاہری اور خلیفہ حاجی محمد حسین طاہری صاحب نے خطاب کیا۔ اس کے بعد ریفریشمینٹ کے لیے وقفہ ہوا اور بعد میں خصوصی خطاب بذریعہ سی ڈی حضور محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کا ہوا جس سے محفل میں چار چاند لگ گئے۔ شبیر نیازی کی آواز میں نعت سنی گئی۔ آخر میں صلاۃ التسبیح کی ادائیگی کے بعد خصوصی دعا ہوئی اور لنگرتقسیم ہوا۔

(رپورٹ: ذیشان علی طاہری۔ پریس سیکریٹری لاڑکانہ)

جلسہ بسلسلہ شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ

مؤرخہ 18 ذی الحج بمطابق 9 جنوری 2007 بروز منگل کو جماعت اصلاح المسلمین دنبہ گوٹھ برانچ ملیر کی طرف سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے سلسلے میں عظیم الشان روحانی پروگرام جامع مسجد نورالاسلام میں منعقد ہوا۔ تلاوت و نعت و منقبت کے بعد خصوصی خطاب علامہ مولانا عطاء اللہ مگسی طاہری نے کیا اور تنظیمی لیکچر رستم زمان پالاری نے دیا۔ آخر میں مراقبہ عبدالغنی پالاری طاہری نے کرایا اور اختتام دعا سے ہوا۔

(رپورٹ: فاروق۔ دنبہ گوٹھ)

سلیکشن برائے سال 2007 دنبہ گوٹھ

جماعت اصلاح المسلمین دنبہ گوٹھ برانچ ضلع ملیر کے عہدیداروں کی سلیکشن برائے سال 2007 کی تقریب جامع مسجد نور الاسلام دنبہ گوٹھ زیر صدارت برانچ کے سرپرست اعلیٰ محترم خلیفہ عبدالغنی پالاری طاہری کے ہوئی، جس میں مندرجہ ذیل عہدیداران منتخب ہوئے:

صدر: غلام مصطفی پالاری، نائب صدر: حاجی مشتاق علی پالاری، جنرل سیکریٹری: رستم زمان پالاری، جوائنٹ سیکریٹری ریاض احمد پالاری، پریس سیکریٹری: فاروق، اطلاعات سیکریٹری: محمد عیسیٰ پالاری، فنانس سیکریٹری: جلال الدین پالاری، آفیس سیکریٹری: حافظ غلام سرور پالاری۔

(رپورٹ: فاروق پریس سیکریٹری ج ام دنبہ گوٹھ)