پچھلا صفحہ

[ فہرست ]

جلوہ گاہِ دوست

اگلا صفحہ

 

اصطلاحات طریقہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ

 

اے عزیز جاننا چاہیے کہ طریقہ عالیہ نقشبندیہ کے چند اصول ہیں جن پر طریقہ عالیہ کا دارومدار ہے اور ان پر عمل کیے بغیر نقشبندی سلسلہ کی نسبت حاصل نہیں ہوتی، الاماشاء اللہ۔

اصطلاحات نقشبندیہ کے نام سے مشہور ان پرتاثیر و مفید اصول میں سے

  1. ہوش دردم
  2. نظر بر قدم
  3. سفر در وطن
  4. خلوت در انجمن
  5. یاد کرد
  6. باز گشت
  7. نگہداشت
  8. یادداشت۔

یہ آٹھ اصطلاحات خواجۂ خواجگان حضرت عبدالخالق غجدوانی رحمۃ اللہ علیہ سے منقول ہیں، جبکہ انکے بعد تین اور اصطلاحات

  1. وقوف زمانی
  2. وقوف عددی اور
  3. وقوف قلبی

کا خواجہ خواجگان حضرت شاہ نقشبند بخاری قدس سرہٗ نے اضافہ فرمایا ہے۔ اس طرح اصطلاحات سلسلہ نقشبندیہ کی تعداد گیارہ ہے۔