پچھلا صفحہ

[ فہرست ]

جلوہ گاہِ دوست

اگلا صفحہ

 

درس نمبر ۲
(مکتوب نمبر ۲۹)
موضوع

نماز باجماعت

بنام: شیخ نظام تھانیسری علیہ الرحمۃ

 

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلیٰ رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ

اَمَّا بَعَدْ: منقول است کہ روزے امیرالمؤمنین حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نماز بامداد را بجماعت گذاردند۔۔۔۔۔۔ تا۔۔۔۔ بجماعت می گذارد بہترمے بود۔

روایت میں آتا ہے کہ ایک روز امیرالمؤمنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے نماز فجر جماعت کے ساتھ ادا کی اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد جماعت کی طرف دیکھا تو اپنے ساتھیوں میں سے ایک ساتھی کو موجود نہ پاکر حاضرین سے دریافت فرمایا فلاں شخص حاضر نہیں ہے؟ انہوں نے عرض کیا کہ وہ رات کا اکثر حصہ بیدار رہتے ہیں، ممکن ہے کہ اس وقت سوگئے ہوں۔ آپ نے فرمایا اگر وہ ساری رات سوئے رہتے اور فجر کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔