جلوہ گاہِ دوست |
|
نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ امابعد۔ عبارت مکتوب: مقرر است در ہر چیز کہ اخلاق وشمائل محبوب یافتہ شود۔۔۔ یہ ایک مسلم حقیقت ہے کہ جس چیز میں محبوب کے اخلاق و عادات پائی جاتی ہیں وہ چیز محبوب کے تابع ہونے کی وجہ سے محبوب معلوم ہوتی ہے۔ قرآن مجید کی اس آیت ”فَاتَّبِعُوْنِی یُحْبِبْکُمُ اللہ“ میں اسی رمز کا بیان ہے۔ لہٰذا آنحضرت علیہ الصلواۃ والسلام کی تابعداری میں کوشش کرنا محبوبیت کے مقام پر پہنچانے والا عمل ہے، اس لئے ہر عقلمند و داناء پر لازم ہے کہ اپنے ظاہر اور باطن کو حبیب خدا صلّی اللہ علیہ وسلم کے مکمل طریقہ پر پابند بنائیں۔ درس: لہٰذا تمام مسلمانان عالم کو چاہیے کہ اپنی ظاہری شکل و صورت میں رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم کی سیرت و صورت کو نمایاں کریں اور ظاہری اعمال اور باطنی ارادات و خیالات کو بھی شریعت و سنت کے تابع بنائیں۔ اخلاق و اطوار وہ اپنائیں جن کا رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے امر فرمایا اور ان بدعات و رسومات اور بداعمالیوں سے دور رہیں، جن سے رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا۔
|