پچھلا صفحہ

[ فہرست ]

جلوہ گاہِ دوست

اگلا صفحہ

 

درس نمبر ۲۶
(حصہ ششم مکتوب نمبر ۲۵)
موضوع

ذکر بہت وسیع ہے

بنام: خواجہ شرف الدین حسین رحمۃ اللہ علیہ

 

اَلْحَمْدُلِلہِ وَسَلامٌ عَلیٰ عِبادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفَیٰ

صحیفہ شریفہ ۔۔۔ تا ۔۔۔ السلام والتحیۃ

ترجمہ: سب حمد اللہ تعالیٰ کے لیے ہے اور اس کے برگزیدہ بندوں پر سلام۔ آپ کا مکتوب جو کہ مولانا عبدالرشید اور مولانا جان محمد کے ہاتھ ارسال کیا تھا، نیز جو نذرانا بھیجا تھا، وصول پائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے۔ آپ کی صحت کی خبر سنکر بہت خوشی ہوئی۔ اے صاحبزادہ! فرصت، فراغت اور صحت یہ سب اللہ تعالیٰ کی نعمتیں ہیں، لہٰذا اپنے تمام اوقات کو ہمیشہ ذکر الہٰی میں صرف کرنا چاہئے۔ جو بھی عمل شریعت مطہرہ کے مطابق کیا جائیگا ذکر میں داخل ہے، اگرچہ وہ خرید و فروخت ہو۔ چاہئے کہ اپنے تمام حرکات و سکنات میں شرعی احکام کی رعایت کی جائے تاکہ وہ سب ذکر میں شامل ہوجائیں۔ اس لئے کہ ذکر سے مقصد غفلت کا دور کرنا ہے اور جب تمام افعال میں اوامر و نواہی کی رعایت کی جائیگی تو امر و نہی کرنے والی خدا کی ذات کی غفلت سے نجات میسر آجائیگی اور دائمی ذکر حاصل ہوجائیگا اور یہ دوامِ ذکر اس یادداشت کے علاوہ ہے جو حضرات نقشبند قدس اللہ اسرارہم نے بیان فرمایا ہے، اس لئے کہ وہ باطن پر منحصر ہے اور اس دوام ذکر کا اثر ظاہر کے ساتھ بھی متعلق ہے۔ گو یہ دشوار ضرور ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو صاحب شریعت علیہ الصلوٰۃ و السلام کی کمال متابعت نصیب فرمائے۔ آمین۔