جلوہ گاہِ دوست |
|
آپ کا نام قصیل محمد بن محمد ہے۔ طوس کے قریب فارمد نامی قصبہ میں آپ کی ولادت ۴۳۴ ہجری کو ہوئی۔ طریقہ عالیہ نقشبندیہ میں حضرت خواجہ ابوالقاسم گرگانی رحمۃ اللہ علیہ سے بیعت ہوئے لیکن اویسی طور پر حضرت ابوالحسن خرقانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے فیضیاب ہوئے۔ آپ کے صاحب کمال ہونے کے لیے یہ دلیل کافی ہے کہ حجۃ الاسلام حضرت امام محمد غزالی رحمۃ اللہ علیہ آپ کے مرید اور تربیت یافتہ تھے۔ آپ کا وصال مؤرخہ ۴ ربیع الاول ۵۱۱ ہجری یا ۴۷۷ ہجری میں ایران کے مشہور شہر طوس جسے آجکل مشہد کہا جاتا ہے، میں ہوا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ کا مزار طوس یعنی مشہد میں زیارت گاہ خاص و عام ہے۔
|