پچھلا صفحہ

[ فہرست ]

جلوہ گاہِ دوست

اگلا صفحہ

 

مختصر حالات حضرات مشائخ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ

سلطان العارفین
حضرت یوسف بن ایوب ہمدانی

رحمۃ اللہ علیہ

 

آپ کا نام گرامی یوسف اور کنیت ابویعقوب ہے۔ سنہ ۴۴۰ ہجری کے حدود میں ہمدان میں آپ کی ولادت ہوئی۔ حضرت ابو علی فارمدی علیہ الرحمۃ کے خلیفہ، شریعت و طریقت کے جامع اور تربیت سالکین میں ضرب المثل تھے۔ بڑے بڑے علماء تربیت کے لیے آپ کے پاس حاضر ہوتے تھے۔ حضرت خواجہ غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ بھی آپ کی صحبت میں حاضر ہوتے تھے۔ آپ سید الکاملین صاحب کرامت ولی تھے۔ آپ کا انتقال رجب ۵۳۵ ہجری میں ہوا اور مزار مبارک مرو میں زیارت گاہ خاص و عام ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔