پچھلا صفحہ

[ فہرست ]

جلوہ گاہِ دوست

اگلا صفحہ

 

مختصر حالات حضرات مشائخ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ

خواجہ خواجگان
حضرت شیخ عبدالخالق غجدوانی

قدس سرہ

 

آپ ۲۲ شعبان ۴۳۵ ہجری میں غجدوانی نزد بخارا میں پیدا ہوئے۔ صوفیاء کرام کے تمام سلسلوں میں آپ مقبول ہیں۔ اتباع سنت اور اجتناب بدعت کے معاملہ میں سخت تھے۔ آپ کو جوانی میں ذکر قلبی کا سبق حضرت خواجہ خضر علیہ السلام سے حاصل ہوا تھا، جس پر ہمیشہ کاربند رہے۔ اور جب شیخ الشیوخ حضرت خواجہ ہمدانی قدس سرہ بخارا میں تشریف لائے تو حضرت شیخ عبدالخالق آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور جب تک خواجہ ہمدانی قدس سرہٗ نے بخارا میں قیام فرمایا حضرت غجدوانی قدس سرہ انکی صحبت میں رہے اور آپ سے خرقہ خلافت حاصل کیا۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ حضرت خضر علیہ السلام آپ کے استاد اور حضرت ہمدانی قدس سرہ آپ کے پیر و مرشد ہیں۔ طریقہ عالیہ نقشبندیہ کے ہشت شرائط آپ ہی کے مقرر کردہ ہیں۔ آپ کے پاس انسانی شکل میں فرشتہ طالب دعا بن کر حاضر ہوا۔ ۱۲ ربیع الاول ۵۷۵ ہجری بخارا کے قریب غجدوان میں انتقال فرمایا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔