جلوہ گاہِ دوست |
|
۱۶ شوال ۶۸۴ ہجری کو ترکی کے اسقرار نامی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ نسب کے حوالہ سے آپ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے مشہور شیخ حضرت خواجہ محمد زاہد رحمۃ اللہ علیہ کے بھانجے ہیں، اس لیے بچپن ہی سے آپ کے دل کا میلان نیکی، ذکر و فکر اور تعلیم کی طرف تھا۔ آپ عرصہ تک تو ایک عام مولوی عالم کی طرح بچوں کو دینی تعلیم دیتے رہے لیکن بعد میں زہد و عبادت کی طرف اس قدر متوجہ ہوئے کہ زیادہ وقت جنگلوں اور ویرانوں میں گزارنے لگے۔ اسی اثناء میں آپ کے پاس حضرت خضر علیہ السلام آئے، ملاقات کی اور حضرت محمد زاہد علیہ الرحمۃ کی صحبت و خدمت اختیارکرنے کو کہا۔ چنانچہ آپ انکی خدمت میں گئے، بیعت ہوئے اور انکی توجہات عالیہ کے صدقے میں روحانی کمالات حاصل کئے اور خلافت و اجازت سے سرفراز ہوکر ایک مخلوق کو باطنی فیض سے سیراب کیا۔ لیکن پھر بھی تنہائی و گوشہ نشینی سے آپ کو زیادہ رغبت رہتی تھی۔ حضرت محمد زاہد رحمتہ اللہ علیہ کے انتقال کے بعد ان کے مسند نشین مقرر ہوئے اور خلق خدا جوق در جوق آپ کی طرف متوجہ ہوئی۔ اس طرح آپ نے طریقہ عالیہ نقشبندیہ پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ۱۹ محرم الحرام ۹۷۰ ہجری بروز جمعرات کو اس عالم فانی سے کوچ فرمایا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ کا مزار پرانوار آبائی گاؤں اسقرار (ماوراء النہر نامی ترکی کا مشہور علاقہ) میں زیارتگاہ خاص و عام ہے۔
|