جلوہ گاہِ دوست |
|
حضرت شیخ عبدالحق محدث قدس سرہ، عالم اسلام میں علم حدیث کے شیخ اور محدث کے لقب سے مشہور ہیں۔ جہاں خود حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی قدس سرہ سے فیضیاب ہوئے، وہاں آپ کے خانوادے کے دیگر افراد نے حضرت امام ربانی قدس سرہ کے خانوادہ سے روحانی و باطنی کمالات حاصل کئے۔ ایسے ہی ایک عالم و فاضل، حافظ قرآن ولی کامل حضرت حافظ محمد محسن دہلوی رحمۃ اللہ علیہ بھی ہیں، جو کہ حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ کے نواسے ہیں۔ حضرت امام ربانی قدس سرہ کے پوتے حضرت خواجہ سیف الدین رحمۃ اللہ علیہ کے دست اقدس پر طریقہ عالیہ نقشبندیہ میں بیعت ہوئے اور بہت جلد طریقت کے روحانی منازل طے کرکے کمال درجہ پر فائز ہوئے اور حضرت سیف الدین قدس سرہ نے آپ کو خلافت و اجازت سے سرفراز فرمایا۔ آپ تقویٰ و پرہیزگاری کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے۔ علوم شرعیہ سے آپ کو خصوصی شوق تھا۔ حضرت سیف الدین رحمۃ اللہ علیہ کے وصال کے بعد آپ کے قائم کردہ اصلاحی مرکز کو آپ ہی نے سنبھالا اور طریقت کے طالب علموں کی روحانیت تربیت کی۔ دہلی ہی میں آپ نے انتقال فرمایا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ وہیں پر آپ کا مزار پر انوار زیارت گاہِ خاص و عام ہے۔
|