جلوہ گاہِ دوست |
|
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَوْلانَا مُحَمَّدِ وَّآلِہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ، اَللّٰھمَّ بَلِّغْ ثَوَابَ ھٰذَا الْکَلامِ (اور اگر ایصال ثواب کے لئے کھانا بھی تقسیم کیا گیا ہو تو الکلام کے بعد وَالطَّعَامِ کا لفظ بڑھایا جائے) بِجَنَابِ سَیِّدِ الْمُعَلَّیٰ سَیِّدِ الاَنْبِیَآءِ قُرَّۃِ عُیُوْنِنَا وَ رَاحَۃِ رُوْحِنَا وَ ضِیَآءِ قُلُوْبِنَا مُحَمَّدٍ رَّسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلّمَ وَآلِہ الطَّیِّبِیْنَ الطَّاھِرِیْنَ وَاَھْلِ بَیْتِہ وَ اَزْوَاجِہِ الْمُطَھَّرَاتِ وَخُلَفَآئِہِ الرَّاشِدِیْنَ الْھَادِیْنَ الْمُھْتَدِیْنَ وَجَمِیْعِ اَصْحَابِہٖ وَاَحْبَابِہٖ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالیٰ عَنْھُمْ وَ اِلَیٰ جَنَابِ مَشَائِخِ جَمِیْعِ السَّلاسِلِ الْقَادِرِیَّۃِ وَالْجسْتِیَّۃِ وَالسَّھْروَرْدِیَۃِ وَ خَاصَّۃً اِلیٰ اَصْحَابِ الطَّرِیْقَۃِ الْعَالِیَۃِ الَنَقْشبَنْدِیَۃِ، خُصُوْصًا اِلیٰ جَنَابِ الْمُعَلَّیٰ مُرْشِدِنَا وَھَادِیْنَا الْمجَدِّدِ وَ الْمنَوِّرِ لِلْمِاَۃِ اَرْبَعَۃَ عَشَرَ خواجۂ خواجگان پیر پیران سُلْطَانِ الْعَارِفِیْنَ وَ وَسِیْلَتِنَا فِی الدَّارَیْن حضرت الحاجّ اللّٰہ بخش سھنا سائین قَلْبِیْ وَ روْحِیْ فَدَاہ، اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنَا مِنْ فُیُوْضَاتِھِمْ وَ بَرَکَاتِھِمْ، اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنَا مِنْ فُیُوْضَاتِھِمْ وَبَرَکاَتِھِمْ،، اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنَا مِنْ فُیُوْضَاتِھِمْ وَ بَرَکَاتِھِمْ وَ اھْدِنَا سَبِیْلَھمْ، رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ، وَتُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ، وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالَیٰ عَلَیٰ سَیِّدِنَا وَ مَوْلانَا مُحَمَّدِ وَّآلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ۔ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔ وضاحتدعا کوئی بھی ہو اگر رسول صلّی اللہ علیہ وسلم کی پیاری بولی یعنی عربی زبان میں ہو تو بہتر ہے، لیکن یہ لازمی اور ضروری نہیں۔ لہٰذا ایصال ثواب کے لئے بھی بعینہ مذکورہ الفاظ میں دعا مانگنا ضروری نہیں۔ اہلِ علم حضرات ان میں کمی بیشی کرسکتے ہیں، البتہ عوام الناس اپنی طرف سے کوئی رد و بدل نہ کریں۔ البتہ اگر چاہیں تو حمد اور صلٰوۃ وسلام کے بعد سندھی، اردو یا کسی بھی زبان میں ایصال ثواب کرسکتے ہیں مثلا اَلْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلَوٰۃُ وَالسَّلام ُعَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ وَّآلَہٖ وَاَصْحَابِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔ یا اللہ اس کلام و طعام کا ثواب سید الانبیاء والمرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صلّی اللہ علیہ وسلم کی روح پر فتوح کو پہنچا اور آپ صلّی اللہ علیہ وسلم کی آل پاک، اہل بیت عظام، ازواج مطہرات، حضرات خلفاء راشدین اور آپ کے جمیع صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو پہنچا اور جمیع سلاسل کے مشائخ عظام بالخصوص سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے مشائخ خاص کر ہمارے پیر و مرشد ہادی و رہبر سلطان العارفین حضرت قبلہ سوہنا سائیں قلبی و روحی فداہ کی روح پرفتوح کو پہنچا۔ یا اللہ ہمیں اپنے ان مقرب بندوں کے فیوض و برکات سے بہرہ ور فرما، یا اللہ ہمیں اپنے ان مقرب بندوں کے فیوض و برکات سے بہرہ ور فرما، یا اللہ ہمیں اپنے ان مقرب بندوں کے فیوض و برکات سے بہرہ ور فرما، اور ہمیں انکے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرما، یا اللہ ہماری عاجزانہ دعائیں قبول فرما اور ہماری کوتاہیوں سے درگذر فرما۔ وصلی اللہ تعالیٰ علیٰ خیر خلقہ سیدنا و مولانا محمد وآلہ واصحابہ اجمعین آمین برحمتک یا ارحم الراحمین۔
|