حضرت قبلۂ عالم محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کادورۂ برطانیہ 2010ءآخری بار تبدیلی: شیڈیولحضور قبلۂ عالم حضرت خواجہ محبوب سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ اس سال بھی برطانیہ کا تبلیغی و اصلاحی دورہ فرمائیں گے۔ یہ دورہ خالصً لوجہ اللہ ہوتا ہے جس کا مقصد برطانیہ میں موجود مریدین، معتقدین و عوام الناس کا تذکیۂ نفس، اصلاح قلب اور دینی و روحانی تربیت کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں مندرجہ اصلاحی پروگرام و محافل ذکر ترتیب دی گئی ہیں اور مزید پروگرام و محافل ذکر بھی منعقد کی جائیں گی۔ ممکنہ تبدیلی اور مزید پروگراموں کے لئے یہ صفحہ دیکھتے رہیے۔ نوٹ: تمام اوقات مقامی وقت (برطانیہ) کے مطابق ہیں۔14 جولائی 2010ء بروز بدھ: شام 7 بجے خصوصی پروگرام برائے خواتین، محمد الیاس طاہری صاحب کے گھر پر، ریڈنگ (Reading) 16 جولائی 2010ء بروز جمعہ: 12:30 پر مسجد میں جمعہ نماز پر خطاب، گرین فورڈ (Greenford) لندن 18 جولائی 2010ء بروز اتوار: 2:30 بجے دوپہر بعد نماز ظہر نیلسن مسجد میں پروگرام 21 جولائی 2010ء بروز بدھ: بعد نماز عصر اکرنگٹن (Accrington) میں پروگرام 22 جولائی 2010ء بروز جمعرات: بعد نماز عصر صغریٰ مسجد بولٹن میں پروگرام 25 جولائی 2010ء بروز اتوار: 7 بجے شام بعد نماز عصر ڈربی مسجد میں پروگرام 1 اگست 2010ء بروز اتوار: 2 بجے دوپہر بعد نماز ظہر سلاؤ مسجد میں پروگرام مندرجہ بالا پروگرام انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ ان کے علاوہ روزانہ بعد نماز فجر 4.30 بجے حضور قبلہ عالم حلقۂ ذکر و مراقبہ اور نصیحت فرمائیں گے، جو براہ راست انٹرنیٹ پر پیش کی جائیں گی۔ مزید معلومات کے لئے منتظمین سے رابطہ کریں۔ رابطہ کے لئے یہاں کلک کریں۔ تازہ ترین معلومات برائے محافل ذکر حاصل کرنے کے لئے آپ ٹوئٹر ویبسائٹ پر (@UKSaeen) کو فالو کرسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دیکھنے کے لئے مندرجہ اوقات پر درج ذیل ویبسائٹ پر جائیں۔ http://live.zikar.com
|