فہرست

حضرت خلیفہ الحاج خیر محمد عباسی نقشبندی بخشی طاہری رحمۃ اللہ علیہ



اشاعت: ۲۳ دسمبر ۲۰۱۳ء

حضرت خلیفہ الحاج خیر محمد عباسی نقشبندی بخشی طاہری رحمۃ اللہ علیہ

تحریر: عبدالرحیم نظامانی

 

حضرت خلیفہ الحاج خیر محمد عباسی رحمۃ اللہ علیہ ہمارے محبوب مرشد خواجہ سجن سائیں مدظلہ العالی کے انتہائی پیارے اور مقرب خلیفہ تھے۔ آپ نے متعدد سال حضرت غوث زمان خواجہ پیر مٹھا نور اللہ مرقدہ کی زیارت و صحبت حاصل کی، ان کے بعد حضرت قطب زمان خواجہ سوہنا سائیں قدس اللہ سرہ کے صحبت میں رہے اور ان سے خلافت کی سعادت بھی پائی۔ ان کے بعد آپ حضرت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کے زیر سایہ تبلیغ دین متین اور اشاعت طریقہ عالیہ نقشبندیہ طاہریہ میں تا وقت وصال مصروف رہے۔

حاجی خیر محمد رحمۃ اللہ علیہ نے چالیس سے زیادہ سالوں تک تبلیغ دین متین کا فریضہ انجام دیا۔ آپ نے ہی حیدرآباد میں جماعت نقشبندیہ غفاریہ بخشیہ کا پہلا مرکز قائم کیا جو آج تک حضرت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کی سرپرستی میں قائم و دائم ہے اور جہاں سے ہزاروں افراد نے فیض باطنی اور سکون قلبی حاصل کیا ہے۔ یہ مرکز بمقام عمر اسلام مسجد، گاڑی کھاتہ، حیدرآباد میں قائم ہے جہاں حاجی صاحب کی قائم کردہ ہفتہ وار محافلِ ذکر و مراقبہ آج بھی جاری و ساری ہیں۔

حاجی صاحب علیہ الرحمۃ کا وصال ۳۱ جنوری ۲۰۱۱ بروز پیر، مطابق ۲۶ صفر ۱۴۳۲ھ کو حیدرآباد میں ہوا۔ آپ کی نماز جنازہ آپ کے محبوب مرشد حضرت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی نے مرکزی عیدگاہ گراؤنڈ حیدرآبادمیں ادا فرمائی جس میں ہزاروں کی تعداد میں علمائے کرام، خلفائے عظام، فقراء اہل ذکر اور معتقدین نے شرکت کی۔ آپ کی تدفین جماعت اصلاح المسلمین کے مرکز بمقام عمر اسلام مسجد، گاڑی کھاتہ، حیدرآباد میں ہوئی۔