| فہرست |
خلیفہ نور حسین بخشی طاہری |
|
|
اشاعت: ۲۳ دسمبر ۲۰۱۳ خلیفہ صوفی نور حسین بخشی طاہری
حضرت خلیفہ نور حسین بخشی طاہری رحمۃ اللہ علیہ حضرت خواجہ سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ اور حضرت محبوب سجن سائیں مدظلہ العالی کے پیارے خلفاء میں سے تھے۔ آپ نے ”خزینۂ معرفت“ اور ”ذکر اللہ“ کے نام سے اردو میں دو کتابیں لکھیں جو جماعت میں بہت مقبول تھیں۔ وفات سے پہلے آپ نے ایک اور کتاب ”کونوا مع الصادقین“ کے نام سے لکھی۔ آپ کا وصال بدھ کے دن 18 دسمبر 2013 دوپہر 2:30 بجے ہوا۔ بمطابق 14 صفر 1435ھ۔ بوقتِ انتقال آپ کی عمر تقریبًا 82 برس تھی۔ آپ کے ایک بیٹا اور تین بیٹیاں تھیں۔ آپ کی نماز جنازہ خلیفہ ڈاکٹر غلام غوث طاہری صاحب نے 19 دسمبر 2013 کو پڑھائی جس میں صوبہ پنجاب سے خلفائے کرام، علمائے عظام اور کئی فقراء نے شرکت کی۔ آپ کی تدفین، آپ کی وصیت کے مطابق، ”المرکز طاہریہ“، محمد پورہ، گنگاپور، ضلع فیصل آباد میں ہوئی۔
|
