| فہرست |
جماعت اصلاح المسلمین کے ذیلی ادارے |
جماعت اصلاح المسلمین کے ذیلی ادارےالجامعۃ العربیۃ الغفاریۃالجامعۃ العربیۃ الغفاریۃ اپنے وقت کے ولی کامل، صوفی باصفا، عظیم اصلاحی و روحانی شخصیت اور عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت خواجہ اللہ بخش المعروف سوہنا سائیں نور اللہ مرقدہ کی قائم کردہ عظیم الشان علمی و اصلاحی درسگاہ ہے۔ جامعہ کا قیام سن ۱۹۶۵ء بمطابق ۱۳۸۵ھ میں اس نہج و فکر کی بنیاد پر عمل میں لایا گیا تاکہ تعلیم و تربیت کے ذریعے ایسے علماء کرام اور اسکالرز تیار کیے جائیں جو کہ اتباع سنت و شریعت علیٰ صاحبہا الصلواۃ والسلام کے ساتھ اسلام کی حقیقی روح یعنی عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم، محبت، اخوت، رازداری اور اخلاق حسنہ کا پیغام تمام انسانوں تک پہنچائیں اور اسلام کے حقیقی پیغام سے پوری دنیا کو روشناس کرائیں۔ اس وقت جامعہ عربیہ غفاریہ ایک معتبر اور مشہور اسلامی جامعہ کی حیثیت میں ملک کے اندر انتہائی شاندار طریقے سے اپنا اصلاحی کردار ادا کررہی ہے۔ جامعہ کے اندر اس وقت پاکستان کے مختلف علاقوں کے واسطے تقریبًا ۳۰۰ طلبہ قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ قرآن و حدیث کی تعلیم کے ساتھ کمپیوٹر، عربی اور انگریزی زبانوں میں مہارت حاصل کرنے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ جامعہ عربیہ غفاریہ، تنظیم المدارس پاکستان، مدرسہ ایجوکیشن بورڈ وزارت تعلیم اور حکومت پاکستان کا باضابطہ منظور شدہ ادارہ اور اس ادارہ کا شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میرس سندھ سے الحاق ہے۔ جامعہ عربیہ غفاریہ کی شہادت العالیہ اور شہادت العالمیہ کی ڈگری کو شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی طرف سے بی۔اے اور ایم۔اے کے مساوی درجے کی حیثیت حاصل ہے۔ جامعہ عربیہ غفاریہ کی خاص خوبی یہ ہے کہ دور حاضر کے ولی کامل اور معروف روحانی شخصیت حضرت خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی اور خصوصی توجہ کی بدولت، جامعہ کے مہتمم و اساتذہ طلبہ کی تعلیم کے علاوہ ان کے اخلاقی، اصلاحی اور روحانی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں، جس کے باعث طلبہ کے اندر اصلاح امت اور تبلیغ اسلام کا جذبہ نمایاں طور پر محسوس کیا جاسکتا ہے۔ جامعہ عربیہ غفاریہ کی طرف سے طلبہ کے غیر نصابی سرگرمیوں، مثلًا مقابلہ حسن قرأت، مقابلہ نعت و تقاریر اور تحقیقی مذاکروں کے علاوہ اسپورٹس اور تبلیغی و تہذیبی ٹوئرز میں شرکت کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ادارۃ المعرفۃ پبلیکیشنزیہ ادارہ جماعت کے شعبہ نشر و اشاعت کے واسطے سرگرم عمل ہے۔ اس ادارے کے زیر سرپرستی جماعت کی طرف سے سیرت ولی کامل جلد اول، ہدایت السالکین، ذکر الرحمٰن، برکات ذکر، برکات رمضان، راہ حقیقت، خطبات طاہریہ جلد اول و دوم، جلوہ گاہ دوست، کرامات طاہریہ، خطبات غفاریہ، تحفہ حبیب، برکات مسواک اور دوسری کتنی ہی کتب شایع ہوچکی ہیں، اور اس کے ساتھ جماعت کا نمائندہ رسالہ دو ماہی الطاہر بھی اس ادارے کی زیرسرپرستی پابندی سے شایع ہوتا رہتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے: منتظم ادارۃ المعرفۃ درگاہ اللہ آباد شریف کنڈیارو الاصلاح انٹرنیشنل پروڈکشنیہ ادارہ جماعت کے شعبہ نشر و اشاعت کے واسطے سرگرم عمل ہے۔ اس ادارے کے زیرسرپرستی حضور قبلہ عالم مدظلہ کے خطابات پر مشتمل آڈیو اور وڈیو سیڈیز کے کتنے ہی والیم شایع ہوچکے ہیں، اور تعلیم اور تبلیغ کے عظیم مقصد کی خاطر اشاعت کا سلسلہ باقائدہ جاری ہے۔ مزید معلومات کے لیے: انچارج، الاصلاح انٹرنیشنل پروڈکشن، الاصلاح کیسٹ ہاؤس، مارکیٹ روڈ، دادو۔ |