پچھلا صفحہ

[ فہرست ]

جلوہ گاہِ دوست

اگلا صفحہ

 

مختصر حالات حضرات مشائخ سلسلہ عالیہ نقشبندیہ

شیخ المشائخ سیدنا
حضرت امام جعفر صادق

رضی اللہ عنہ

 

آپ کا نام گرامی جعفر، کنیت ابو عبداللہ اور والد کا نام سیدنا حضرت محمد باقر رضی اللہ عنہ ہے۔ حضرت امام علی زین العابدین رضی اللہ عنہ آپ کے داماد ہیں۔ نیز آپ کو تبع تابعین میں سے ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔ اکابرین امت حضرت امام مالک و حضرت امام ابوحنیفہ رضی اللہ عنہما نے آپ سے احادیث روایت کی ہیں۔ آپ کی والدہ محترمہ سیدہ ام فردہ رضی اللہ عنہا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پوتی بھی تھیں اور نواسی بھی۔ اس لیے آپ فرمایا کرتے تھے ”ولدنی ابوبکر مدتین“ کہ مجھے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی دوہری اولاد ہونے کا شرف حاصل ہے۔ آپ نے فرمایا ہے کہ نیکی تین اوصاف کے بغیر کامل نہیں ہوسکتی:

  1. تو اپنی ہر نیکی کو معمولی سمجھے۔
  2. اس کو چھپائے۔
  3. اس میں جلدی کرے۔

آپ اہل السنۃ والجماعت کے پیشوا بالخصوص طریقہ عالیہ نقشبندیہ کے سالار پیر طریقت ہیں۔ آپکی ولادت ۸ رمضان المبارک ۸۰ ہجری کو مدینہ طیبہ میں ہوئی اور ۱۵ رجب المرجب ۱۴۸ ہجری کو مدینہ طیبہ ہی میں انتقال فرمایا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔