جلوہ گاہِ دوست |
|
یہ ختم جو سالانہ اجتماعات کے مواقع پر ہمارے مشائخ کا معمول رہا ہے اس کا طریقہ کار یہ ہے۔ اَعُوْذُ بِاللہِ الیٰ آخرہ اور بِسْمِ اللّٰہ الیٰ آخرہِ کے بعد تین بار درود شریف، اس کے بعد بِسْمِ اللّٰہِ الیٰ آخرہٖ کے ساتھ سورہ ملک (تَبَارَکَ الَّذِیْ) آخر تک، اس کے بعد ایک بار بِسْمِ اللّٰہ الیٰ آخرہ تک کے ساتھ سورہ اخلاص (قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدُ) تین بار، اس کے بعد بِسْمِ اللّٰہِ الیٰ آخرہ کے ساتھ سورہ فلق (قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ) ایک بار، اس کے بعد بِسْمِ اللّٰہِ الیٰ آخرہٖ کے ساتھ سورہ الناس (قُلْ اَعُوْذ ُبِرَبِّ النَّاسِ) ایک بار، اس کے بعد بِسْمِ اللّٰہِ الیٰ آخرہٖ کے ساتھ سورہ فاتحہ ایک بار، اس کے بعد بِسْمِ اللّٰہِ الیٰ آخرہٖ کے ساتھ سورہ بقرہ کی ابتدائی آیات (الٓمّ سے وَلَہُمْ عَذَابٌ عظِیمٌ) تک ایک بار، اس کے بعد بِسْمِ اللّٰہِ الیٰ آخرہ کے ساتھ سورہ بقرہ کی آخری آیات (آمَنَ الرَّسُوْلُ تا الیٰ آخر سورہ) ایک بار، اس کے بعد بِسْمِ اللّٰہِ الیٰ آخرہ کے ساتھ آیت لَقَدْجَآءَ کُمْ رَسُوْلُ سے رَبُّ العَرْشِ الْعَظِیْم تک ایک بار، اس کے بعد ”دَعْوَاھُمْ فِیْھَا سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَتَحِیَّتُھُمْ فِیْھَا سَلامُ وَ آخِرُ دَعْوَاھُمْ اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ“ ایک بار، اس کے بعد آیت ”مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَا اَحَدٍ مِنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ“ آخر آیت تک ایک بار، اس کے بعد آیت ”اِنَّ اللّٰہَ وَمَلَائِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَیٰ النَّبِیِّ“ سے لیکر تَسْلِیْمَا تک، اس کے بعد ”سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّتِ عَمَّا یَصِفُوْنَ وَسَلَامٌ عَلَیٰ الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ“ پڑھ کر تین بار اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اَللّٰہ ُاَکْبَرُ، اَللّہُ اَکْبَرُ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ پڑھ کر خشوع و خضوع کے ساتھ کافی دیر تک ایصال ثواب کی دعا کی جاتی ہے۔
|